نئی کرائم تھرلر ویب سیریز نے اسٹرینجر تھنگس کا ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
نیٹ فلکس کی نئی ویب سیریز (Adolescence) ایڈولیسنس مشہور ویب سیریز اسٹرینجر تھنگس کا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز بن گئی۔
کرائم تھرلر ڈرامہ ویب سیریز ایڈولیسنس نے ریلیز کے بعد سے صرف تین ہفتوں میں نیٹ فلکس کی اب تک کی ٹاپ 10 مقبول ترین سیریز میں جگہ بنا لی ہے۔
نیٹ فلکس کی ایک رپورٹ کے مطابق ایڈولیسنس کو ریلیز سے اب تک 96.
Adolescence جیسی کرائم تھرلر ویب سیریز ان دنوں Netflix کے ٹاپ 10 شوز کی فہرست میں 9ویں نمبر پر ہے جس کو نیٹ فلکس صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Netflix UK & Ireland (@netflixuk)
یہ کرائم ڈرامہ جیک تھورن اور سٹیفن گراہم نے پیش کی ہے اس شو میں 13 سالہ لڑکے جیمی ملر کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کو اپنے اسکول میں ایک لڑکی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا جاتا ہے۔
13 مارچ 2025 کو ریلیز ہونے والی اس سیریز میں 4 اقساط ہیں جبکہ اس کی مقبولیت کے بعد صارفین کس کے اگلے سیزن کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Netflix UK & Ireland (@netflixuk)
چائلڈ اسٹار اوون کوپر اس ویب سیریز میں جیمی ملر کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں سٹیفن گراہم، ایشلے والٹرز، ایرن ڈوہرٹی، اور فائی مارسے اہم کرداروں میں شامل ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیٹ فلکس کی ویب سیریز
پڑھیں:
صائم ایوب کی ٹی ٹوئنٹی میں بدترین کارکردگی، نیا ریکارڈ بنا لیا
پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر لیا۔ صائم ایوب نے اپنے 51 میچوں میں دسویں بار صفر پر آؤٹ ہو کر سابق کھلاڑی عمر اکمل کا 10 بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ عمر اکمل نے 84 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں یہ ناپسندیدہ ریکارڈ بنایا تھا۔ صائم ایوب کے علاوہ سابق کپتان شاہد آفریدی اور بابر اعظم بھی آٹھ آٹھ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کامران اکمل، محمد نواز اور محمد حفیظ سات سات بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب، جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے بھی جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے پہلے اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ڈی کوک صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ڈی کوک نے 96 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 8 بار صفر پر آؤٹ ہو کر جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ قائم کیا۔ جنوبی افریقہ کے اینڈائل فیلوک وائیو 7 بار صفر پر آؤٹ ہو کر دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ ٹمبا باووما، جے پی ڈومنی اور ریزا ہینڈرکس چھ چھ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔