صدر آصف زرداری کی طبعیت میں بہتری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔
صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی بہتری کے اشارے دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کو علاج کے لیے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنا اچھا فیصلہ تھا، شعبہ انفیکشنز ڈیزیز کےماہرین روز 3 مرتبہ صدر آصف زرداری کا معائنہ کرتے ہیں، امید ہے صدر مملکت کو کچھ دنوں میں اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔ڈاکٹر عاصم نے مزید بتایا کہ صدر سے ملاقاتوں پر پابندی کورونا کے پیش نظر لگائی گئی ہے، صدر زرداری کے اہلخانہ کو صحت سے متعلق مسلسل آگہی فراہم کی جا رہی ہے۔
چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
صدر زرداری سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات
---فائل فوٹوصدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی ہے جس میں پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے غیر ذمے دارانہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا جسے صدر آصف زرداری نے بروقت، فوری اور دور اندیش قومی اقدامات قرار دیتے ہوئے سراہا۔
کراچی بھارتی حکومت نے کل جماعتی اجلاس میں پہلگام...
صدر زرداری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں، کمیٹی نے پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، پوری قوم فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کا دفاع الْحَمْدُ لِلّٰهِ ناقابلِ تسخیر ہے۔