’میں چنے دے کر پاس ہواہوں‘ وزیراعظم کے مزاح پرہال میں قہقے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسلام آباد: ’’میں چنے دے کر پاس ہواہوں‘‘وزیراعظم شہبازشریف کے مزاح پرہال میں قہقے لگ گئے۔وزیراعظم کی طرف سے بجلی ریلیف پیکج کے اعلان کے موقع پر جب وہ آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں قومی خزانے کو ہونے والی بچت کاذکرکررہے تھے تو اس دوران تقریب میں موجود چیئرمین ایف بی آرراشدلنگڑیال نے سرہلایاجس پر وزیراعظم نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے استفسارکیاکہ میں غلط اعدادوشماربتارہوں ،غلطی ہوسکتی ہے انسان خطاکاپتلاہے،انہوں نے کہاکہ دوہزارارب دوکھرب ہی بنتاہے یاتو میں چنے دے کر پاس ہواہوں، جس پر ہال میں قہقے لگے بعدازاں وزیراعظم نے اسی تناظر میں کہا’’ حتیٰ کہ راناثناء اللہ بھی مسکرادیئے ہیں‘‘جس پر ہال میں ایک بارپھرزوردارقہقے لگے اور وزیراعظم خود بھی مسکرادیئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد:وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آج وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں کے درمیان مختلف معاملہ پر تبادلہ خیال ہوا بالخصوص ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔