بجلی کی قیمتو ں میں کمی، نیا ٹیرف کیا ہوگا؟ بجلی کے نئے نرخ کیا ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتو ں میں کمی کے اعلان کے بعد نیا ٹیرف کیا ہوگا؟ بجلی کے نئے نرخ کیا ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 4 روپے 78 پیسے مقرر کردیا گیا، سویونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی نرخ 9 روپے 37 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 8 روپے 52 پیسے مقرر کیے گئے، دوسو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 11 روپے 51 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: گھریلو صارفین کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کمی کا اعلان
تین سو یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 34 روپے 3پیسے فی یونٹ،
تین سو یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ ٹی او یوصارفین کے لیے بجلی کے نرخ 48 روپے 46 پیسے فی یونٹ مقرر ہوئے ہیں۔
گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی اوسط قیمت 31 روپے 63 پیسے فی یونٹ، کمرشل صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 62 روپے 47 پیسے اورجنرل سروسز کے لیے بجلی کے نرخ 49 روپے 48پیسے فی یونٹ مقرر ہوگئے۔
اسی طرح صنعتوں کے لیے بجلی کے یونٹ 40 روپے 51 پیسے فی یونٹ، زرعی صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 34 روپے 58 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر اور پبلک لائٹنگ کے لیے بجلی کا ٹیرف 32 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا، بجلی کا اوسط قومی ٹیرف 37 روپے64 پیسے فی یونٹ مقرر ہوگئے۔
مختلف صنعتی صارفین کی کیٹگریز کیا ہوں گی؟ تفصیلات سامنے آگیئں
بی ون صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی نرخ 40 روپے 3پیسے فی یونٹ مقرر کردیے گئے، بی ون صنعتی صارفین آن پیک کیٹگریز کے لیے بجلی کے نرخ44 روپے 59 پیسے فی یونٹ، بی ون آف پیک صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 37 روپے 47 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے۔
اس کے علاوہ بی ٹو صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخ42 روپے 37 پیسے فی یونٹ، بی ٹو آن پیک صارفین کے لیے 44 روپے 51 پیسے فی یونٹ اور بی ٹو آف پیک صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 41 روپے 5 پیسے فی یونٹ مقرر ہوگئے۔
اعلان کے بعد بی تھری صارفین کے لیے بجلی کے نرخ44 روپے 51پیسے فی یونٹ، بی فور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 44 روپے51 پیسے فی یونٹ اور صنعتوں کے لیے عارضی بجلی سپلائی کے لیے نئے نرخ 51روپے 92 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صارفین کے لیے بجلی کے نرخ کے لیے بجلی کا ٹیرف استعمال کرنے والے صنعتی صارفین بجلی کی
پڑھیں:
ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، شرح سود برقرار رہنے پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کرنسی مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے کی کمی کے بعد 281 روپے 52 پیسے پر بند ہوا، جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر 282 روپے 55 پیسے پر آ گیا۔
ادھر اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور مارکیٹ مثبت انداز میں بند ہوئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس کے دوران ٹریڈنگ میں 1100 سے زائد پوائنٹس کی تیزی کے بعد 155000 پوائنٹس کی حد بحال ہوئی اور انڈیکس 945 پوائنٹس اضافے سے 155384 پر بند ہوا۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران سیمنٹ، بینکنگ، آئی ٹی اور فرٹیلائزر سیکٹر کے شیئرز میں بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی۔ آج کے سیشن میں مجموعی طور پر 32 ارب 80 کروڑ روپے مالیت کے 86 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔