حقوق غصب کرنے والے ظالموں کے دشمن اور مظلوم طبقے کا مددگار ہوں، حلیم عادل شیخ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ سندھ کے باسیوں کے لیے اب وقت ہے کہ وہ ان کے حقوق غصب کرنے والوں کے خلاف اعلان جنگ کردیں بصورت دیگر وہ اور ان کی آنے والی نسل بدتر غلامی کی زندگی بھوک افلاس بدحالی بدامنی اور قید و بند کی زندگی بسر کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وہ حقوق غصب کرنے والے ظالموں کے دشمن اور مظلوم طبقے کے مددگار ہیں، پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے سربراہ آصف علی زرداری اور اس کے حواریوں نے سندھو دریا کے نہری پانی پر ڈاکہ اور شہری علاقوں کے عوام کو پیاسا مارنے اور سندھ کی زراعت کو تباہی کے دہانے پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔ گمبٹ میں انصاف یوتھ ونگ خیرپور کے ضلعی جنرل سیکرٹری، پی ٹی آئی جنرل کونسلر حسن رضا جانوری کی قیادت میں ملنے والے یوتھ ونگ کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھو دریا کے نہری نظام کو آصف زرداری نے اپنے دستخط کرکے سندھ کے عوام کو غلامی سے بھی بدتر زندگی بسر کرنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے باسیوں کے لیے اب وقت ہے کہ وہ ان کے حقوق غصب کرنے والوں کے خلاف اعلان جنگ کردیں بصورت دیگر وہ اور ان کی آنے والی نسل بدتر غلامی کی زندگی بھوک افلاس بدحالی بدامنی اور قید و بند کی زندگی بسر کریں گے۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ وہ سابقہ چیئرمین ولیج جانوری گوٹھ یوسی نظامانی خیرپور تعلقہ میونسپل کمیٹی وارڈ 24 حاجی زوار طفیل لاہوتی جانوری کی قیادت میں خیرپور کے نوجوانوں کو متحرک کرنے اور سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے اور گھروں پر پی ٹی آئی پرچم آویزاں کرکے سندھ دشمن عناصر کو آزادی کا پیغام پہنچائیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کی زندگی سندھ کے
پڑھیں:
جاپانی کمپنی نے پیٹ کی چربی ختم کرنے والا پانی متعارف کرادیا
جاپانی کمپنی Suntory نے ایک ایسا ’فنکشنل واٹر‘ متعارف کرایا ہے جو پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
اس پانی میں HMPA نامی ایک مالیکیول شامل ہے جو چاول کے بھوسے کے تخمیر سے بنتا ہے۔یہ پروڈکٹ جاپان کے قانون کے تحت منظور شدہ ہے، یعنی اسے صحت سے متعلق فوائد کے ساتھ تشہیر کرنے کی اجازت ہے۔
یہ خاص طور پر اُن افراد کے لیے ہے جنہیں پیٹ کی چربی جمع ہونے کا مسئلہ ہے، جیسے دفتر میں کام کرنے والے اور غیر مستحکم طرزِ زندگی والے افراد۔
تاہم اگرچہ دعویٰ ہے کہ یہ پانی اندرونی چربی کم کرسکتا ہے، مگر یہ معجزاتی حل نہیں ہے۔ طرزِ زندگی اور غذائی عادات کا کردار بھی بہت اہم ہے۔ اس طرح کے “پروڈکٹس” سے متعلق دعوے ہوتے ہیں مگر تمام افراد پر اس کا یکساں اثر ہو، اس کی ضمانت نہیں ہوتی۔