اس سلسلے میں عید کے دوسرے روز بھی الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی ہیڈکوارٹر الخدمت ہاؤس سکندر ٹاؤن پشاور میں صوبائی صدر خالد وقاص کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔  اسلام ٹائمز۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی عیدالفطر کے موقع پر یتیم بچوں، اسٹریٹ چلڈرن اور تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں میں تحائف اور عیدی فراہم کی گئی۔ اس سلسلے میں عید کے دوسرے روز بھی الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی ہیڈکوارٹر الخدمت ہاؤس سکندر ٹاؤن پشاور میں صوبائی صدر خالد وقاص کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے کہا کہ اس وقت صوبہ بھر میں الخدمت ساڑھے پانچ ہزار سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے، رمضان المبارک کے دوران الخدمت کے تحت معاشرے کے محروم طبقات کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہا۔

انہوں نے کہا کہ گلیوں میں کچرے سے ناکارہ اشیاء جمع کر کے انہیں بیچ کر والدین کے ساتھ اپنے گھرانوں کی کفالت میں تعاون کرنے والے 850 سے زائد اسٹریٹ چلڈرن اور پیدائشی طور پر خون کی کمی سے تھیلیسیمیا کے موذی مرض میں مبتلا 600 سے زائد بچے رجسٹرڈ ہیں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والد کی شفقت سے محروم بچوں، اسٹریٹ چلڈرن اور تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن وطن عزیز پاکستان میں خدمتِ انسانیت کا ایک ایسا بہترین ادارہ ہے جس کی بے لوث خدمات پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: الخدمت فاؤنڈیشن کے کہا کہ

پڑھیں:

پشاور اور دیر میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی

پشاور:

پشاور، صوابی اور گردونواح میں صبح سویرے بادل برس پڑے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہوگیا۔

پشاور میں بارش کے بعد ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جس سے موسم خوش گوار ہے۔

دیر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے سبب  گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ تاہم، ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

موسلادھار بارش سے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

چترال، بالائی و زیریں دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان بالائی و زیریں کے بیشتر مقامات پر گرج چمک اور ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کولئی پلاس، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی اور مردان، میں بھی گرچ چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں، باجوڑ اور مہمند میں بھی کہیں کہیں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبر، اورکزئی، کرم، شمالی و جنوبی وزیرستان، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواوُں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جس سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ بارش کے باعث چترال، سوات، بونیر، دیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ تیز ہواؤں اور آندھی کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچر، بجلی کے کمبھے، گاڑیاں اور سولر پینل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ روز تخت بھائی مردان میں 37 ملی میٹر بارش، کاکول اور بالاکوٹ میں 30، سیدو شریف میں 34، پاراچنار میں 25 اور مالم جبہ میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ڈیرہ اسماعیل خان کا درجہ حرارت 40، پشاور کا 35، چترال کا 37، دروش اور بنوں کا 39، کالام کا 26 اور مالم جبہ کا 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بدامنی کیخلاف جماعت اسلامی کا 30 جولاِئی کو پشاور میں امن جرگہ منعقد کرنیکا اعلان
  • جماعت اسلامی بلوچستان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب چل پڑا
  • کنگ سلمان ریلیف نے آزاد جموں و کشمیر میں 4,000 متاثرہ خاندانوں میں شیلٹر این ایف آئی کٹس کی تقسیم مکمل کر لی
  • راجستھان میں اسکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے جاں بحق، 40 ملبے تلے دب گئے
  • وزیرا عظم شہباز شریف یوم آزادی کے موقع پر الیکٹرک بائیکس اسکیم کا افتتاح کریں گے
  • سعودی امدادی ادارے کا آزاد کشمیر میں بڑا انسانی اقدام؛ 4,000 ریلیف کٹس کی تقسیم، 28 ہزار سے زائد متاثرہ افراد مستفید
  • غزہ سے یوکرین تک تنازعات کے پرامن حل میں سفارتکاری کو موقع دیں، گوتیرش
  • پشاور؛ گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، ملزم گرفتار
  • ڈبلیو ایچ او نے حفاظتی ٹیکوں سے متعلق پاکستان کے توسیعی پروگرام کے تحت800 میں سے 748 موٹر سائیکل تقسیم کر دیں
  • پشاور اور دیر میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی