بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس غیر ضروری، سرچارجز فلفور ختم کیے جائیں، پاکستان بزنس فورم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
پاکستان بزنس فورم کے صدر کا کہنا تھا کہ برآمدات کو بڑھانے کے لیئے روپیہ کو بھی تگڑا کرنے کی ضرورت ہے اس وقت روپے میں بھی 20 روپے تک مضبوطی کی گنجائش ہے تب ہی مہنگائی میں صحیح معنوں میں کمی واقع ہو سکے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان بزنس فورم کے صدر خواجہ محبوب نے بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس اور غیر ضروری سرچارجز فلفور ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک مثبت شروعات کی طرف وزیراعظم کا اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے زراعت اور انڈسٹری کو کسی حد تک ریلیف ملے گا، بزنس کمیونٹی 12 روپے یونٹ کمی کی منتظر تھی، امید کرتے ہیں کچھ ماہ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے بجلی کے نرخ میں مزید خوشخبری ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مشن بجلی کی قیمت 9 سنٹ فی یونٹ ہونا چاہیے، ریجنل ممالک سے مقابلہ کرنے کے لئے بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس اور غیر ضروری سرچارجز کو بھی فلفور ختم کیا جائے۔ خواجہ محبوب نے کہا کہ برآمدات کو بڑھانے کے لیئے روپیہ کو بھی تگڑا کرنے کی ضرورت ہے اس وقت روپے میں بھی 20 روپے تک مضبوطی کی گنجائش ہے تب ہی مہنگائی میں صحیح معنوں میں کمی واقع ہو سکے گی۔ وہ مزید بولے کہ وزیراعظم کی طرف سے ڈسکوز کو پرائیویٹ کرنے کے اعلان کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کو بھی
پڑھیں:
کمزور کمیونٹیز کی مدد کیلئے سماجی پروگرام جاری رکھے جائیں: یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان ہلال امتیاز نے شعیب مہتا کے ساتھ آج ایوان صدر میں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان سویٹ ہوم کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور ملک بھر میں کمزور کمیونٹیز کی مدد کے لیے سماجی بہبود کے پروگراموں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ زمرد خان نے بتایا کہ پاکستان سویٹ ہوم 2008ء میں جب سید یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم تھے تو صرف ایک اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے بچے کے ساتھ شروع ہوا تھا اور اس کے بعد سے یتیم اور پسماندہ بچوں کے لیے ایک ملک گیر اقدام بن گیا ہے۔ انہوں نے قائم مقام صدر کو سیدہ فاطمہ الزہرا دسترخوان کے بارے میں بھی بتایا جو روزانہ 7000 سے زائد افراد کو مفت کھانا فراہم کرتا ہے اور اس وقت سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور بالخصوص ملتان کے متاثرہ علاقے اور شجاع آباد میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ شجاع آباد سیلاب متاثرین کیمپ کا آغاز یوسف رضا گیلانی کے بڑے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی ایم این اے کی مکمل تعاون اور رہنمائی سے گیا ہے۔