حمزہ شہباز کا وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے اعلان پر اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ (ن )حمزہ شہباز شریف نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے اعلان پر اظہار تشکر کیا ہے ۔
(جاری ہے)
جمعہ کے روز جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف،محمد نواز شریف اور (ن) لیگ کا ایک اور وعدہ تکمیل کی طرف گامزن ہے،معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے وعدے پر امید سحر کی کرن پڑ رہی ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے سے زائد کی بڑی کمی زراعت،صنعت اور تجارت کیلئے خوش آئند ہے،اس کمی کا سب سے بڑا ریلیف عام لوگوں کو پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹ کرتی دگرگوں معیشت کو منجدھار سے کھینچ لانے کے پیچھے وزیراعظم اور ان کی ٹیم کی دن رات انتھک محنت کار فرما ہے،الحمدللہ ملک کی ترقی کا سفر نیک نیتی،محنت اور قابلیت کی بدولت ممکن ہوا ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔