ذولفقارعلی بھٹوجونیئر نے دادا کی نایاب ویڈیو شیئرکردی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)حال ہی میں سیاست میں انٹری دینے والے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنے دادا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پر ان کے بنگلا دیشی پارلیمنٹ سے آخری خطاب کی ویڈیو شیئر کر کے یادیں تازہ کر دیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے ہم نام پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے طویل پوسٹ، تصاویر و ویڈیوز شیئر کر کے اپنے دادا کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ پاکستانی عدلیہ، پاکستانی جمہوریت اور ایک تاریخی ترمیمی ریاستی پالیسی کے آغاز میں 4 اپریل کا دن ایک المیہ ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستانی تاریخ میں واحد شخص تھے جنہوں نے اپنی گرجدار شخصیت سے ایک عام پاکستانی کو دنیا بھر میں اپنے آپ پر یقین کرنا سکھایا۔(جاری ہے)
انہوں نے لکھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو قربانی کا بکرا بناکر ایک ٹوٹا ہوا ملک سونپا گیا۔
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کے مطابق فلسطین سے لے کر انڈونیشیا تک ایشیائی اقوام کے ساتھ شہید بھٹو کی محبت اور یک جہتی پاکستان کی تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنے دادا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں انہیں بنگلا دیشی پارلیمنٹ سے آخری بار خطاب کرتے ہوئے سن سکتے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شہید ذوالفقار علی بھٹو
پڑھیں:
کراچی، شاہراہِ بھٹو کے قیوم آباد سے کراچی بندرگاہ تک نئے کوریڈور کی تعمیر کا اعلان
اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اس کوریڈور کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے کو موٹروے سے جوڑنے والے لنک روڈ کے علاوہ قیوم آباد سے بندرگاہ تک شاہراہِ بھٹو کا نیا کوریڈور بندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے سے منسلک کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے شاہراہِ بھٹو کے قیوم آباد سے کراچی بندرگاہ تک نئے کوریڈور کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اس کوریڈور کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے کو موٹروے سے جوڑنے والے لنک روڈ کے علاوہ قیوم آباد سے بندرگاہ تک شاہراہِ بھٹو کا نیا کوریڈور بندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے سے منسلک کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورنگی کازوے سے کاٹھوڑ تک پورا شاہراہِ بھٹو دسمبر 2025ء کے آخر تک عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، پورٹ قاسم، لانڈھی اور کورنگی جیسے صنعتی علاقوں کی ٹریفک کیلئے بنایا گیا نیشنل ہائی وے تا موٹروے لنک روڈ بھی جلد کھول دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی بندرگاہ سے قیوم آباد تک اہم حصے کی تعمیر کی فوری ضرورت پر زور دیا، جو بندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے تک براہِ راست اور بغیر رکاوٹ رسائی فراہم کرے گا۔