پنجاب حکومت نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
پنجاب حکومت نے سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، پولیس آرڈر 2002ء میں تبدیلی کر کے آرڈیننس 2025ء کی منظوری دی گئی، آرڈیننس کے تحت نئے ڈیپارٹمنٹ یونٹ سی سی ڈی کا سربراہ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی منظوری دے دی، ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ کو سربراہ مقرر کردیا گیا۔پنجاب حکومت نے سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، پولیس آرڈر 2002ء میں تبدیلی کر کے آرڈیننس 2025ء کی منظوری دی گئی، آرڈیننس کے تحت نئے ڈیپارٹمنٹ یونٹ سی سی ڈی کا سربراہ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی ہی سی سی ڈی یونٹ میں افسران کے تبادلے کرے گا، ہر ضلع میں سی سی ڈی کا ایک تھانہ ہو گا جبکہ لاہور میں سی سی ڈی کے 3 تھانے ہوں گے۔
سی سی ڈی تھانوں میں ڈکیتی، قتل ڈکیتی قتل، اغواء برائے تاوان بھتہ خوری ،بچوں کیساتھ زیادتی، خواتین کیساتھ اجتماعی زیادتی، چوری، گھروں میں ڈکیتی ،قبضہ مافیا سمیت دیگر 18 سنگین مقدمات کی تفتیش کی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ضلع میں درج کسی بھی اہم اور بڑے مقدمہ کی تفتیش سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کو منتقل ہو جائے گی، اہم کیسز کی تفتیش مقدمہ مدعی کی درخواست پر بورڈ کے افسران سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کریں گے۔ سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بعد جلد افسران کے تبادلے متوقع ہیں، سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ میں ایس ایس پیز، ایس پیز اور ڈی ایس پیز کا تبادلوں کا جلد نوٹیفکیشن ہو گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈیپارٹمنٹ کی منظوری پنجاب حکومت نے
پڑھیں:
پنجاب میں اب زمین پر قبضے کا مقدمہ برسوں نہیں چلے گا، 90 دن میں کیس کا فیصلہ ہوگا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں اب زمین پر قبضے کا مقدمہ برسوں نہیں چلے گا، ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی 90 دن میں کیس کا فیصلہ کرے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ ام موو ایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کی منظوری دی گئی۔
آرڈیننس کے مطابق 30 دن کے اندر ہر ضلع میں ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں فنکشنل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔مریم نواز نے کہا پنجاب میں اب کوئی کسی کی زمین نہیں چھینے گا، ریاست ہر کمزور کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ان کا مشن ہے ہر شہری کو انصاف، سہولت اور روزگار اس کے دروازے پر ملے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکانِ اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمت کے ایجنڈے پر گفتگو کی گئی۔
راولپنڈی میں مکان کرایہ پر دینے والے 16 مالکان اور 163 افغانی گرفتار
مزید :