WE News:
2025-07-26@06:01:31 GMT

کیا چاندی ’گولڈ مارکیٹ‘ کی جگہ لے سکتی ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

کیا چاندی ’گولڈ مارکیٹ‘ کی جگہ لے سکتی ہے؟

گزشتہ چند برسوں کے دوران گولڈ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ سینٹرل بینکس گولڈ زیادہ سے زیادہ خرید رہے ہیں کیونکہ ایسا وہ آئندہ حالات کے پیش نظر اپنی معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سونے کی ڈیمانڈ اور قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پرانی چاندی سے زیورات بنا کر اپنی شادی کا خرچ خود اٹھانے والی ہنرمند خاتون

گولڈ کی ڈیمانڈ میں اضافے کی وجہ سے گولڈ کی قیمت 3 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ جو ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

ایسے میں چند ماہرین کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ گولڈ کی قیمت میں اضافے کے بعد لوگوں کا رجحان چاندی کی جانب بڑھے گا، کیونکہ چاندی بھی انڈسٹریز میں استعمال ہوتی ہے اور سستی ہونے کی وجہ سے لوگ اب چاندی کو خریدنا بہتر سمجھیں گے۔

لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا چاندی واقعی سونے کی مارکیٹ کی جگہ لے سکتی ہے؟ یا پھر یہ صرف ایک عارضی متبادل ہے؟

اس حوالے سے جاننے کے لیے وی نیوز نے چند ماہرین سے بات کی ہے۔

اب چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے آل پاکستان گولڈ ایسوسی ایشن کے رکن عنداللہ چاند کا کہنا تھا کہ گولڈ کی قیمتوں بڑھنے سے چاندی کے کاروبار میں ابھی سے اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اور چاندی کی قیمتوں میں بھی اب وقتاً فوقتاً اضافہ ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹیکنالوجی میں اب چاندی کا استعمال بھی بڑھ رہا ہے۔ اور دنیا بھر میں گولڈ کی طرح چاندی کی بھی خاصی ڈیمانڈ ہے مگر سپلائی کم ہے۔

ٹیکنالوجی میں چاندی کا استعمال

ان کا کہنا تھا کہ نئی ایجادات کے ساتھ یہ دیکھا جا رہا ہے کہ چاندی کی مارکیٹ میں تیزی آئی گی، کیونکہ جتنی بھی الیکٹرک گاڑیوں، بائیکس، سولر، کمپیوٹر،  لیپ ٹاپس، موبائلز اور جو بھی الیکٹرانکس کی چیزیں ہیں۔ اس میں چاندی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

لوگ چاندی کی طرف شفٹ ہو رہے ہیں

ان مزید کہنا تھا کہ گولڈ کی قیمتیں بڑھنے سے لوگ چاندی کی طرف شفٹ ہو رہے ہیں۔ آگے آنے والے وقت میں چاندی کی ڈیمانڈ میں یقیناً اضافہ کی توقع کی جا رہی ہے۔

سینیئر صحافی راجا کامران کا کہنا تھا کہ گولڈ اور چاندی میں بہت زیادہ فرق ہے۔ گولڈ ایک بہت ہی معیاری قسم کی دھات ہے۔ اور دنیا کی سب سے مہنگی دھاتوں میں سے ایک ہے۔

سینٹرل بینکس گولڈ کو ترجیح دیتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ گولڈ سے بھی مہنگی دھاتیں موجود ہیں، لیکن ان کی کچھ خاص سپلائی نہیں، یا انہیں کسی ریزرو کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔ دنیا کے جتنے بھی سینٹرل بینکس ہیں وہ گولڈ کو ترجیح دیتے ہیں۔

ٹیرف وار

دوسری بات یہ ہے کہ ڈالر بہت عرصے سے سینٹرل کرنسی تھا تو سینٹرل بینکس نے گولڈ پر انحصار کم کر دیا تھا، مگر اب جیسے ہی ٹیرف وار شروع ہوئی ہے یوان اور دیگر کرنسیز نیچے جانے کے امکانات شروع ہوگئے ہیں۔ تو اس امکان کو کم کرنے کے لیے بھی سینٹرل بینکس اپنے ریزرو بڑھائیں گے۔

چاندی کبھی بھی گولڈ کی جگہ نہیں لے سکتی

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریڈ وار کے ذریعے سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تعداد اب گولڈ میں انویسٹ کرے گی۔ گولڈ اور چاندی میں فرق یہ بھی ہے کہ چاندی گولڈ کی طرح کا اچھا کنڈکٹر نہیں ہے۔ جو گولڈ کا انڈسٹریل استعمال ہے وہ بہت زیادہ ہے۔ موبائل، ٹی وی، یا کوئی بھی ایسی چیز جس میں چھوٹا سا بھی سرکٹ لگا ہوا ہے۔ اس میں گولڈ کا استعمال ہو رہا ہے۔ گولڈ کا استعمال انڈسٹریز میں تیزی سے بڑھ رہا ہےاس لیے چاندی کبھی بھی گولڈ کی جگہ نہیں لے سکتی۔ گولڈ ایک بہت قیمتی دھات ہے۔

گولڈ کی ڈیمانڈ ہمیشہ رہے گی

گولڈ اور چاندی کے کاروبار سے وابستہ ریٹیلر محمد سعد  نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چاندی کبھی بھی گولڈ مارکیٹ کی جگہ نہیں لے سکتی۔ چاہے گولڈ کتنا بھی مہنگا ہو جائے۔ یہ درست ہے کہ جو گولڈ نہیں خرید پا رہے وہ آرٹیفیشل یا چاندی کی جیولری لے رہے ہیں، لیکن گولڈ کی جو ڈیمانڈ ہے وہ ہمیشہ سے تھی اور ہمیشہ ہی رہے گی۔ کیونکہ گولڈ دنیا میں محدود مقدار میں ہے۔ جبکہ چاندی بہت بڑی مقدار میں ہے۔ یہ کہنا بجا نہیں ہوگا کہ گولڈ ایک قیمتی اور نایاب دھات ہے۔

گولڈ کا متبادل کوئی دوسری دھات نہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ گولڈ کا متبادل کوئی دوسری دھات نہیں ہے۔ اس لیے گولڈ کی اہمیت ہمیشہ اپنی جگہ برقرار رہے گی۔ کیونکہ گولڈ کو ریزرو کے طور پر خریدا جاتا ہے، یہ کتنا بھی مہنگا ہو جائے۔ لوگ پھر بھی کوشش کرتے ہیں کہ کچھ نہ کچھ گولڈ بنا ہی لیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل پاکستان گولڈ ایسوسی ایشن ٹریڈ وار ٹیرف وار چاندی راجہ کامران ریٹیلر محمد سعد زنیرہ رفیع سلور سونا سینٹرل بینک عنداللہ چاند گولڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آل پاکستان گولڈ ایسوسی ایشن ٹریڈ وار ٹیرف وار چاندی راجہ کامران ریٹیلر محمد سعد زنیرہ رفیع سلور عنداللہ چاند گولڈ کا کہنا تھا کہ گولڈ کی قیمت کا استعمال کی ڈیمانڈ اور چاندی کی قیمتوں چاندی کی کہ چاندی گولڈ کا لے سکتی رہے ہیں کے لیے کی وجہ رہا ہے کی جگہ

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی

کراچی:

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی کا سلسلہ جاری اور دوسرے روز بھی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونا 2300 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 700 روپے کا ہو گیا اور اس طرح جمعرات اور جمعہ کے دوران دوروز میں فی تولہ سونے کے بھاﺅ مجموعی طور پر8200 روپے گھٹ گئے ہیں۔

اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 1972روپے کی کمی ہوئی اور 10گرام سونا 3 لاکھ5 ہزار 812 روپے کا ہو گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت فی اونس 23ڈالر کم ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس 3340 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے بھاﺅمیں بھی کمی آئی اور 34روپے کی کمی کے بعد فی تولہ چاندی 4023 روپے ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  •  چینی مہنگی ‘مارکیٹ سے غائب :ایک لاکھ ٹن درآمد کرنے کامزید ٹینڈر جاری
  • سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی
  • کمبوڈیا سے جھڑپیں جنگ میں بدل سکتی ہیں، تھائی وزیراعظم کا انتباہ
  • خطے کی سب سے زیادہ مہنگی بجلی اور گیس بیچ کر ترقی نہیں ہو سکتی: مفتاح اسماعیل
  • ایف بی آر آفس سے سونے چاندی کی اشیاء سمیت 43 چیزوں میں خرد برد کا انکشاف
  • زیر زمین ‘وائٹ ہائیڈروجن’ کے قدرتی ذخائر کی تلاش جاری، کیا بالآخر صاف ایندھن دستیاب ہوگیا ہے؟
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے کمی ریکارڈ
  • سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ
  • شاپنگ بیگز پر پابندی، سندھ ہائیکورٹ کا عبوری طور پر کام جاری رکھنے کی اجازت دینے سے انکار
  • عمران خان کو دس سال قید نہیں بلکہ آرٹیکل 6 کے تحت عمر قید یا سزائے موت ہو سکتی ہے: نجم ولی خان کا تجزیہ