پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے نئی ٹیکنا لوجی متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔

بورڈ کی جانب جاری کردہ اعلامیے میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے نئی ٹیکنا لوجی متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت میچ میں شفافیت اور امپائر کو فیصلوں میں مدد ملے گی۔

اس ٹیکنالوجی کی مدد سے نوبال، ڈی آر ایس، امپائرز کی لائیو کمیونیکیشن، مختلف زاویوں سے ری پلےکی سہولت ہوگی۔

مزید پڑھیں: فخر زمان انجری سے صحتیاب، پی ایس ایل میچز میں شرکت سے متعلق اہم پیشرفت

اس کے علاوہ نئی ٹیکنالوجی سے میچ اننگز کا وقت بھی براہ راست دیکھنے کو ملے گا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا، کہاں سے ملیں گے؟

واضح رہے کہ اس سال پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل ترانہ ریلیز؛ لیکن۔۔ شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام

دوسری جانب خیال کیا جارہا ہے کہ غیر ملکی پلئیرز کی آمد کا سلسلہ بھی 9 اپریل سے شروع ہوجائے گا تاکہ کھلاڑی پریکٹس سیشنز میں حصہ لے سکیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل

پڑھیں:

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کن میچ آج ہوگا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے 55 رنز سے جبکہ گزشتہ روز دوسرے میچ میں پاکستان نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 نومبر سے فیصل آباد میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • روس، چین تعلقات میں پیش رفت: توانائی، ٹیکنالوجی اور خلائی تعاون کے متعدد معاہدے
  • بینظیر ہاری کارڈ صوبے کے کاشتکاروں کیلئے نیا دور ثابت ہوگا، شرجیل میمن
  • پورٹ قاسم: عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری، حکومت نے نیا ترقیاتی وژن پیش کردیا
  • میری ٹائم شعبے میں ترقی کا سب سے پہلے فائدہ ساحلی آبادیوں کو پہنچنا چاہیے، وفاقی وزیر احسن اقبال
  • اتنی تعلیم کا کیا فائدہ جب ہم گھریلو ملازمین کی عزت نہ کریں: اسماء عباس
  • آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں ٹیکنالوجی انقلاب، 100 آئی ٹی سیٹ اپس کی تکمیل
  • پاک فوج کی کوششوں سے گوادر میں جدید ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ قائم
  • گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی : پاک فوج کی کاوشوں کا مظہر
  • ٹی 20 سیریز: تیسرے میچ میں پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا