بلوچستان ہائیکورٹ کا پی او آر کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کو واپسی کے لیے وقت دینے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
بلوچستان ہائیکورٹ نے نصرت افغانی ایڈووکیٹ کی پٹیشن پر فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے کے تحت پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہولڈر مہاجرین کو مزید 3 ماہ کا وقت مل گیا۔
مزید پڑھیں؟: کراچی سے کتنے افغان واپس بھیجے جا رہے ہیں، حراست میں کتنے لیے گئے؟
نصرت افغانی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ نادرا کی جانب سے جاری کیے گئے پی او آر کارڈز کی مدت 30 جون 2025 تک ہے۔ سہ فریقی معاہدے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرنا غیر قانونی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یو این ایچ سی آر کیساتھ معاہدے کے بعد مہاجرین کے انخلا کے لیے پریس ریلیز کی کوئی حیثیت نہیں۔ افغان مہاجرین کے انخلا کے حوالے سے کوئی حکومتی حکمنامہ جاری نہیں ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغان مہاجرین بلوچستان ہائیکورٹ یو این ایچ سی آر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغان مہاجرین بلوچستان ہائیکورٹ یو این ایچ سی ا ر
پڑھیں:
بلوچستان ہائیکورٹ میں 2 ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لیے نامزدگیاں طلب
بلوچستان ہائیکورٹ میں 2 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کا معاملہ، چیف جسٹس پاکستان و چیئرمین جوڈیشل کمیشن نے 13 نومبر تک نامزدگیاں طلب کر لیں۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں 2 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ دونوں جج ضلعی عدلیہ سے تعینات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے بلوچستان ہائیکورٹ کے جج کا جوڈیشل کمیشن کو خط، سابق جج کی مسلسل نامزدگی پر اعتراض
ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 اضافی ججوں کی تقرری کا فیصلہ چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی باہمی مشاورت سے کیا گیا ہے۔
نامزدگیاں صرف سافٹ فارم (Soft Form) میں جمع کروائی جا سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیے بلوچستان ہائیکورٹ میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم قائم، شہریوں کو گھر بیٹھے شکایات درج کرانے کی سہولت
مزید بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان و چیئرمین جوڈیشل کمیشن نے 13 نومبر تک نامزدگیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایڈیشنل ججز کی تقرری بلوچستان ہائیکورٹ