پی سی بی کا پی ایس ایل میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پی سی بی نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے نئی میچ آفیشلز ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے ، اس سے میچ میں شفافیت اور امپائر کو فیصلوں میں مدد حاصل ہو گی۔
اس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نوبال، ڈی آر ایس، امپائرز کی لائیو کمیونیکیشن، مختلف زاویوں سے ری پلے کی سہولت بھی میسر ہو گی۔
اس نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے میچ اننگز کا وقت بھی براہ راست دیکھا جا سکے گا۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل ایڈیشن 10 کا آغاز گیارہ اپریل سے ہو گا۔
کم عمر اداکارہ عینا آصف کی بھی مبینہ ویڈیو آگئی، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :