’’وزیراعظم جلد ایک اور بڑی خوشخبری کا اعلان کرنے والے ہیں‘‘
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
’’وزیراعظم جلد ایک اور بڑی خوشخبری کا اعلان کرنے والے ہیں‘‘ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز
لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد ہی ایک اور بڑی خوشخبری کا اعلان کرنے والے ہیں۔
صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے حکومت کی جانب سے دیے گئے عوامی ریلیف، معاشی استحکام اور حکومتی اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جو گرمی کے موسم میں عوام کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ریلیف بالکل بروقت دیا گیا اور حکومت نے آئی ایم ایف کو بھی قائل کر کے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے خوشخبری دی کہ جلد وزیراعظم ایک اور بڑی خوشخبری کا اعلان کرنے والے ہیں۔
صوبائی وزیر نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جن کے آئی پی پیز اور بجلی کمپنیوں سے مفادات جڑے تھے، وہ اب عوامی ریلیف کو برداشت نہیں کر پا رہے۔
پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رمضان سہولت بازاروں میں عوام کو 1.
انہوں نے کہا کہ مریم نواز جہاں عوامی مفاد دیکھیں گی، وہیں منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ “سہولت آن دی گو” کے پائلٹ پروگرام کے تحت 14 مقامات پر موبائل سہولت مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح صفائی، ادویات کی دستیابی اور ملازمتوں کی فراہمی پر بھی حکومت سرگرم ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ افراد کو ملازمتیں دی گئیں جب کہ عید پر صفائی کا مربوط نظام لاگو کیا گیا۔
خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں کرپشن کے قصے زبان زد عام ہیں۔ گنڈا پور کی جانب سے پارٹی پر 75 کروڑ روپے خرچ کرنے کا بیان قابل تشویش ہے۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کی صورت حال بدتر ہے اور ہینڈ گلوز جیسے بنیادی سامان کی خریداری پر بھی کرپشن کے شواہد موجود ہیں۔ گندم کی خریداری، مساجد کے نام پر رقوم کی بندر بانٹ اور پنشن فنڈز کے غلط استعمال کے الزامات پر بھی عظمیٰ بخاری نے سوالات اٹھائے۔
صوبائی وزیر نے پانی کی تقسیم کے مسئلے پر سیاست کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کو جلسوں میں کھڑے ہو کر مسئلہ حل کرنے کے بجائے ذمے دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔
پریس کانفرنس کے اختتام پر انہوں نے تھیٹرز کے ماحول پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں وزیر اعلیٰ سے بات کی گئی ہے اور جلد نیا لائحہ عمل سامنے آئے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تھیٹرز کی جانب سے انہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے اور قانونی کارروائی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ ہوئے کہا کہ کرتے ہوئے روپے کی
پڑھیں:
اسلامی جمعیت طلبہ کاملک گیر فریشر ز ویلکم مہم کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-8
لاہور(صباح نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے ملک بھر میںفریشر ز ویلکم مہم کا اعلان کر دیا ہے۔ ناظم اعلیٰ حسن بلال ہاشمی نے کہا ہے کہ نئے طلبہ قوم کا سرمایہ ہیں، ان کی رہنمائی اور تعاون جمعیت کی اولین ترجیح ہے جبکہ نئے طلبہ پر تشدد کے حالیہ واقعات کی سخت ترین مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فریشرز ویلکم مہم کے تحت ملک بھر کی جامعات اور کالجز میں نئے آنے والے طلبہ کو خوش آمدید کہا جائے گا، ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں داخلوں و ہاسٹلز کے مسائل میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پرفریشرز فیسٹیول بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ طلبہ اپنی تعلیمی زندگی کا آغاز پراعتماد ماحول میں کر سکیں۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں وائرل ہونے والی اس افسوسناک وڈیو پر گہری تشویش کا اظہار کیا جس میں ایک نئے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رویے نہ صرف طلبہ کے وقار بلکہ تعلیمی اداروں کے ماحول کو بھی تباہ کرتے ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ ان واقعات کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ایسے واقعات کی غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں اور ذمے دار افراد کے خلاف فوری اور مؤثر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔