وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف اور نقصان کا تخمینہ لگانے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک بھر میں زرعی و موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے ہزاروں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی ہے اور چاول، مکئی، گنا، کپاس سمیت دیگر فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلی کو ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تنہا اس سے نمٹنے کے قابل نہیں اور فوری طور پر جامع روڈ میپ تیار کرنا ہوگا۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بتایا کہ انہوں نے چین کے ساتھ ساڑھے 8 ارب ڈالر کے مشترکہ منصوبے اور امریکا کے ساتھ کان کنی و معدنیات کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کے لیے ایم او یوز پر دستخط کیے ہیں۔ ان منصوبوں پر عمل درآمد میں تاخیر، کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ملتان اور جلال پور پیروالا کا فضائی دورہ، سیلابی صورتحال کا جائزہ
انہوں نے دہشتگردی کے خاتمے کو قومی و ملی فریضہ قرار دیتے ہوئے پاک فوج کے بہادر افسر میجر عدنان اسلم کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہدا کے اہلخانہ کے جذبات پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر شہدا کی تضحیک کرنے والوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ فتنہ الخوارج کی بیخ کنی لازمی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ چین کے دورے کے دوران سی پیک فیز ٹو، زراعت، بی ٹو بی سرمایہ کاری، سپیشل اکنامک زونز اور قراقرم ہائی وے کے فنانشل ماڈلز پر پیشرفت ہوئی، جس میں 85 فیصد چینی اور 15 فیصد پاکستانی سرمایہ کاری ہوگی۔
مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس، ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری
امریکی کمپنیوں کے ساتھ منرلز اور جیمز اینڈ اسٹونز کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے ایم او یوز بھی طے پا گئے ہیں۔
انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی اقدامات، نقصانات کا تخمینہ اور زرعی نقصان کی تفصیلات تیار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ وزیراعظم نے وفاق اور صوبوں کو مشترکہ طور پر صورتحال سے نمٹنے اور نقصانات کا ازالہ کرنے کی ہدایت دی۔
وزیراعظم نے اسرائیل کے قطر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں بے گناہ شہریوں کا قتل انسانی تاریخ میں ایک شنیع مثال ہے اور پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: سیلاب کی تازہ ترین صورت حال: بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ زرعی و موسمیاتی ایمرجنسی کے سلسلے میں احسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جائے گی، جس میں متعلقہ وزراء، سیکرٹریز اور چیف سیکرٹریز شامل ہوں گے، جبکہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ افسران شریک ہوں گے تاکہ ملک بھر میں امدادی اقدامات مربوط انداز میں کیے جا سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فوری ریلیف نقصان کا تخمینہ وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فوری ریلیف نقصان کا تخمینہ وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ وفاقی کابینہ سرمایہ کاری انہوں نے کے ساتھ کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنما ئوں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا موقف سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئندہ عدالتی ہفتے کے بینچز تشکیلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم