2025-06-10@01:50:39 GMT
تلاش کی گنتی: 41

«اضافہ ہوگا»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے اور اب ہم وفاق کو قرض دینے کی حیثیت بھی رکھتے ہیں۔ڈیرہ اسمٰعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارا بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہوگا جس میں عوام کو ریلیف دیں گے اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ روزگار کے پہلے جو پراجیکٹس چل رہے ہیں جن میں لوگوں کو بلاسود قرضہ دے کر اپنے پیروں پر کھڑا کررہے ہیں، اس پر بھی کام ہوگا اور ہم ہیومن ڈیولپمنٹ پر دوبارہ فوکس کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کے جو ایسے پراجیکٹس جن سے...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمیں مل کر یہ سوچنا ہوگا کہ ملک کی آبادی مزید بے تحاشہ انداز میں بڑھتی ہے تو پھر ملک کا کیا حشر ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت نے اقتصادی سروے 2025-26 جاری کردیا، جی ڈی پی میں اضافہ ریکارڈ پیرکو اقتصادی سروے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پروجیٹڈ آبادی کے مطابق اگر پاکستان کی آبادی 40 کروڑ تک پہنچ گئی تو سوچیے پھر ملک کی معشیت کا کیا حال ہوگا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کی 26فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ پاکستان کی مجموعی آبادی میں سے 26فیصد افراد کی عمریں15 سال سے 29 سال کے درمیان ہیں۔ اسی طرح ملک کی افرادی قوت کے 53.8فیصد حصہ...
    اپنے بیان میں نیشنل پارٹی کی کلثوم نیاز بلوچ نے بل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترمیمی بل شہری آزادیوں کو سلب کرنیکا ذریعہ بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی میں نیشنل پارٹی کی رکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں کلثوم نیاز نے کہا کہ اسمبلی میں بل پر اظہار خیال کرنا چاہتی تھی تاہم اسپیکر نے اجازت نہیں دی۔ جس بل کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کر گئیں۔ کلثوم نیاز بلوچ نے بل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترمیمی بل شہری آزادیوں کو سلب کرنے کا...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری ) اسلام آباد راولپنڈی شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری ۔وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات پر سی ڈی اے میٹرونے میٹرو بس سروسز کے کرایوں میں اضافہ واپس لے لیا۔ اب تمام روٹس پر یک طرفہ کرایہ 50 روپے ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی۔خصوصی ہدایت پر پرانا کرایہ بحال کیا گیا ہے جاری کئے گئے پبلک نوٹس کے مطابق اورنج لائن بس سروس روٹ نمبر ایف اے ایف سے این فائیو کرایہ 50 روپے جبکہ این فائیو ٹو ائیر پورٹ کرایہ 90 روپے ہوگا۔اسی طرح گرین لائن فیڈر روٹ سروس پمز تا بھارہ کہو 50 روپے جبکہ بلیو لائن روٹ سروس پمز تا گلبرگ گرین 50 روپے جبکہ الیکٹرک وہیکل فیڈر روٹ سروس اسلام آباد کے تمام...
    اشرف خان: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔  ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر امان پراچہ کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں مہنگی بجلی، گیس اور بڑھتی ہوئی پیٹرولیم لیوی پہلے ہی عوام اور صنعتوں کو متاثر کر رہی ہے۔ بجٹ سے قبل ایف پی سی سی آئی نے اپنی تجاویز حکومت کو پیش کر دی ہیں اور اس میں سب سے اہم مطالبہ یہی ہے کہ نئے ٹیکس یا لیوی عائد نہ کی جائے۔ سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے  ڈی سی ریونیو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مہنگائی سے پریشان عوام کی نظریں اب یکم جون پر جمی ہوئی ہیں، جب حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ شہریوں کی جانب سے سوال کیا جارہا ہے کہ کیا حکومت بجٹ سے قبل مہنگائی کا ایک اور بم گرانے جا رہی ہے یا عوام کو کچھ ریلیف ملے گا؟ میڈیا ذرائع کے مطابق وزارت توانائی اور دیگر متعلقہ ادارے عالمی منڈی کے رجحانات اور ملکی مالیاتی دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی پر غور کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 60 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 28 پیسے فی لیٹر تک کی کمی ممکن ہے۔ دوسری...
    پاکستان کی معیشت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اہم کردار ہے۔ ان کی بھیجی گئی ترسیلات زر براہ راست معیشت کو سہارا دے رہی ہیں۔ تاہم بیرون ملک جانے والوں کے لیے بھی مشکلات کھڑی ہیں جنہیں پار کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہ۔ ان مسائل کو حل کرکے اور اسکل ڈیویلپمنٹ پر توجہ دے کر نہ صرف زیادہ تعداد میں افرادی قوت باہر بھیجی جا سکتی ہے بلکہ ترسیلات زر میں بھی کافی حد تک اضافہ ممکن ہے۔ اوورسیز امپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین محمد عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران ترسیلات زر میں اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں ان کی وجہ سے اس مالی سال میں ترسیلات زر 36...
    حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم لیوی کو 100 روپے تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اب فی لیٹر پیٹرول پر عوام سے 78 روپے 2 پیسے کے بجائے پورے 100 روپے لیوی یعنی ٹیکس وصول کیا جائے گا، اس ضمن میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے سے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر سے زائد کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا پیٹرولیم لیوی بڑھانے کے سبب پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ ممکن ہے؟ حکومت کی جانب سے جب بھی پیٹرولیم لیوی کو بڑھایا گیا ہے تو وہ مرحلہ وار ہی بڑھایا گیا ہے، حکومت...
    اپنے ایک بیان میں محمد الفرح کا کہنا تھا کہ صیہونی دشمن اپنے شراکت داروں کو مقبوضہ سرزمین میں انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کی بحالی کیلئے قائل نہیں کر سکا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے پولیٹیکل بیورو "محمد الفرح" نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے خلاف جارحیت اور محاصرہ باقی رہنے کی صورت میں یمنی افواج، اسرائیل کے خلاف نہ صرف اپنے حملے جاری رکھیں گی بلکہ ان میں شدت بھی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ قابض صیہونی رژیم کی مجرمانہ سرگرمیاں تمام بین الاقوامی قوانین و روایات کی واضح خلاف ورزی کو ظاہر کرتی ہیں۔ محمد الفرح نے گزشتہ روز یمنی حج٘اج، مریضوں اور مسافروں کو لے جانے والے جہاز پر اسرائیلی...
    عوام کو بھی ریلیف دیں گے، عالمی مالیاتی ادارہ حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، وفاقی وزیر حکومت کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جس سے قومی اتحاد اور یگانگت متاثر ہو، وفد سے ملاقات میں گفتگو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بجٹ کے حوالے سے ا?ئی ایم ایف کا دباؤ نہیں ہے، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا اور عوام کو ریلیف بھی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل انسٹی ٹیوشن آف انجنیئرز پاکستان امیر ضمیر کی قیادت میں ایک وفد نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ آئی ایم ایف حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، بجٹ کے حوالے...
    سٹی 42 : سی ڈی اے  اسلام آباد میں گرین ،بلیو ،اورنج  اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں  اضافہ نہیں کرے گی۔   ترجمان سی ڈی اے  کے مطابق 26 مئی سے اربن ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہو رہا ۔سی ڈی اے کے تحت اسلام آباد کے 17 روٹس پر بسیں چلتی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سی ڈی اے بسوں میں روزانہ 90 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں ۔ میڑو  بسوں اور فیڈر الیکٹرک بسوں پر دی جانیوالی سبسڈی کم کی جائے گی ۔ ان بسوں پر سبسڈی 50 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کی جائے گی ۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے ترجمان سی ڈی اے کا...
    اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ آج جب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو شاندار کارکردگی پر سراہا جا رہا ہے تو بانی پی ٹی آئی کا ردعمل مثبت نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مسلح افواج کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ عوام کو بھی ریلیف دیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت مالی سال 26-2025 کا بجٹ 10 جون کو پیش کرے گی۔ اسلام آباد میں بجٹ کے حوالے سے انجنیئرز کی سیکریٹری جنرل آئی ای پی امیر ضمیر کی قیادت میں وفد کی وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے بجٹ پر آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا اور عوام کو ریلیف دینگے۔ نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق سیکرٹری جنرل انسٹی ٹیوشن آف انجنیئرز پاکستان امیر ضمیر کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی۔اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا آئی ایم ایف حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں، عوام کو ریلیف دیں گے۔ان کا کہنا تھا حکومت کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جس سے قومی اتحاد اور یگانگت متاثر ہو۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دفاعی...
    بجٹ پر آئی ایم ایف کا دبا ئو نہیں، دفاعی اخراجات میں اضافہ ہوگا،: احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے بجٹ پر آئی ایم ایف کا دبا نہیں، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا اور عوام کو ریلیف دینگے۔ سیکرٹری جنرل انسٹی ٹیوشن آف انجنیئرز پاکستان امیر ضمیر کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی۔اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا آئی ایم ایف حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کا کوئی دبا نہیں، عوام کو ریلیف دیں گے۔ان کا کہنا تھا حکومت کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جس...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد کی ہیں جن میں بجلی کے بلوں پر عائد ڈیٹ سروسنگ سرچارج میں اضافے، 3 سال سے زیادہ پرانی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندیاں ختم کرنے اور پارلیمنٹ سے آئی ایم ایف کے معاہدے کے مطابق بجٹ پاس کرانے سمیت دیگر شرائط شامل ہیں۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز نے معاشی تجزیہ کاروں سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ آئی ایم ایف کی 11 نئی شرائط سے کیا عوام کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوگا؟ماہر معیشت ڈاکٹر خاقان نجیب نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مئی ۔2025 ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نئی شرائط عائد کرنے سے عام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا سٹاف لیول معاہدے کی جائزہ رپورٹ میں پروگرام میں پرانی شرائط اور ان پر عمل درآمد پر جائزے کے ساتھ معیشت اور گورننس کے شعبوں میں 11 نئی شرائط عائد کرتے ہوئے ان کے لیے ٹائم فریم دیا گیا ہے آئی ایم ایف نے ان 11 شرائط کو نئے مالی سال کے بجٹ میں شامل کرتے ہوئے پارلیمان سے منظور کروانے کا مطالبہ ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آئی ایم ایف شرائط کے مطابق بجٹ کی پارلیمانی منظوری آئی ایم ایف سے طے شدہ اہداف جون 2025 کے...
    سی ڈی اے ہسپتال میں بھرتیاں مکمل میرٹ پر کیں، جسکی وجہ سے مریضوں کے علاج و معالجہ اور دیکھ بھال کے معیار میں مزید اضافہ ہوگا ، چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کیپیٹل ہسپتال اسلام آباد نے دوسرے او بیسٹی اور روبوٹک سرجری ویک کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا۔ جسکے مہمان خصوصی چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے ڈاکٹرز کی بھرتیاں خالصتا میرٹ کے بنیاد پر کی ہیں، جو نہ صرف سی ڈی اے کیلئے فخر کی بات ہے بلکہ اس سے مریضوں کی دیکھ بھال...
    اسلام آباد: سیکریٹری خزانہ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے سے پی ڈی ایل کی مد میں 17 ارب روپے کے لگ بھگ مجموعی اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے گفتگو کی۔ اجلاس میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 موخر کر دیا گیا جبکہ پاکستان کرپٹو کونسل سے متعلق بریفنگ بھی وزیر خزانہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے مؤخر کی گئی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کا جائزہ لیا گیا۔ ایف بی آر نے سینیٹر ذیشان خانزادہ کی طرف سے پیش کردہ بل پر اعتراضات کیے۔ سینیٹر انوشہ رحمٰن...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر 40 لاکھ ڈالر اضافہ کے ساتھ 8 ارب 2 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 22 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 42 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جس میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 40 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟ اور اس سے پاکستانی معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟ اس حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی مختلف وجوہات ہیں جن میں...
    گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ملک میں اگلے ماہ سے مہنگائی بڑھنے کی شرح اور افراط زر میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پاکستان لیٹریسی ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا آج مالیاتی لٹریسی کا قومی روڈ میپ جاری کیا جارہا ہے، پانچ سالہ قومی پلان مالیاتی لٹریسی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا، اسٹیٹ بینک وزارت تعلیم کے ساتھ مل کر قومی نصاب میں بھی مالیاتی آگہی کو شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں ہم مشکل حالات میں تھے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ایک وسیع خلیج نظر آرہا تھا، افراطِ زر بڑھ رہی تھی، اور زرمبادلہ کے ذخائر 2 ہفتوں کی درآمدات کے برابر...
    ویب ڈیسک:گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہوگا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرونی ادائیگیاں 26 ارب ڈالرز ہیں، بیرونی ادائیگیوں میں 16 ارب رول اوور یا ری فنانس ہوں گی۔ جمیل احمد کا کہنا ہے کہ بقایا 10 ارب ڈالرز میں سے 8 ارب ڈالرز کی ادائیگی کر چکے ہیں۔ گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ مالی سال 25 کے اختتام تک جی ڈی پی نمو 2.5 سے 3.5 فیصد رہے گی۔ نیتو کپور نے رشی کپور کیساتھ منگنی کی یادگار تصویر شیئر کردی ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ زرعی ترقی بہتر رہی تو معاشی نمو 4.2 فیصد تک ہو...
    منسک ( نوائے وقت رپورٹ)  وفاقی وزیر اطلاعات عطائاللہ تارڑ نے بیلاروس میں نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیلا روس کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں، بیلا روس کے صدر پاکستان کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاک بیلاروس تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔ 
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صنعتی ترقی سے ملک میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا، اصلاحات کے ذریعے کاروبار و سرمایہ کاری میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں برآمدات بڑھانے پر تجاویز پیش کی گئیں، شرکاء نے حکومتی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہوگی، جس سے پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات، قائل کرنے کے بعد بجلی کی قیمتوں کی کمی کا سہرا معاشی...
    کراچی: شہر قائد میں گزشتہ چند روز سے گرمی کی شدت برقرار ہے جس کے سبب آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور آج کم سے کم درجہ حرارت 25.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خُشک جبکہ مطلع صاف رہے گا۔ شہر میں آج 10 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی اور جنوب مغربی سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا کی جانب سے پاکستان پر غیر متوقع طور پر عائد کردہ 29 فیصد جوابی محصولات کے بارے میں برآمد کنندگان کا خیال ہے کہ اس کے اثرات نقصان دہ ہوں گے، اگرچہ یہ خاص طور پر شدید نہیں ہوں گے کیونکہ حریفوں کو بھی امریکا میں اپنی برآمدات پر اسی طرح کے زیادہ ٹیکسز کا سامنا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو متعدد محصولات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی معیشت کو ’دھوکا دہی‘ سے روکنے کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستانی برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ محصولات سے کوئی خاص نقصان نہیں ہوگا کیونکہ بھارت، چین، ویتنام اور بنگلہ دیش جیسے...
    کرکٹ آسٹریلیا پھر دولت میں نہانے کو تیار ہے، اگلے بمپر ہوم سیزن کا اعلان کردیا گیا، بھارتی ٹیم وائٹ بال سیریز کیلیے مہمان بنے گی، انگلینڈ سے ایشز سیریز بھی شیڈول ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اس بار بھی ہوم سیزن میں اپنے خزنے مزید دولت سے بھرے گا۔ نئے بمپر سیزن میں ڈارون میں انٹرنیشنل کرکٹ واپسی کی تصدیق کردی گئی۔ بھارتی ٹیم وائٹ بال ٹور کیلیے آسٹریلیا کی مہمان بنے گی، آسٹریلیا اور بھارت کی مینزٹیموں کے درمیان 8 میچز ہوں گے، ڈارون میں 17 برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگی، جنوبی افریقہ سے 2 مینز ٹی 20 انٹرنیشنل میچز اس مقام پر اگست میں ہوں گے۔ بھارتی ٹیم 21 روزہ ٹور میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فنی تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہواوے کے آئی سی ٹی تربیتی پروگرام سے نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن کی زیر قیادت پانچ رکنی وفد سے گفتگوکرتےہوئے کیا ،جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و...
    میڈیا پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق افواہوں پر وزارت خزانہ کی طرف سے وضاحت جاری کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا پر خبر گردش کررہی تھی کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے انکار کردیا ہے۔ اس خبر میں بتایا گیا تھا کہ وزیرخزانہ نے قومی اسمبلی اجلاس کو بتایا کہ اگلے مالی سال سرکاری ملازمین اپنی تنخواہوں میں اضافے کی توقع نہ رکھیں۔ یہ بھی پڑھیے: آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کی تجویز زیرغور نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تاہم اب وزارت خزانہ کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ وزیرخزانہ نے ایسا کوئی بیان نہیں...
      معاشی استحکام کا سفر جاری، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی، آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے آئی ایم ایف پروگرام سے مائیکرو اکنامک شعبے میں بہتری آئی ، پاکستانی تاجروں سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کا سفر جاری ہے ، پائیدار ترقی کے لیے ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں منعقد ہونے والے گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کیلیے وزیراعظم متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں انہوں نے پہنچتے ہی دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے گفتگو کی۔وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام کا سفر جاری ہے ، ہماری توجہ طویل المدتی اصلاحات پر ہے ، پائیدار ترقی کے لیے ہمیں ایک...
    اسلام آباد (صباح نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5فیصد اضافہ کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مسافرٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق( آج ) 5 فروری سے ہو گا ،ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہو گا۔
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)پاکستان ریلویز کی جانب سے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں پانچ فیصد اضافے کا اطلاق کل 5 فروری( بدھ)سے ہوگا۔ کرایوں میں اضافہ ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر آپریشنل اخراجات کو پورا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔(جاری ہے) نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے کی جانب سے ایکسپریس ، لوکل پسنجر ٹرینوں بشمول آئوٹ سورس کی گئی ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ ریلوے ترجمان کے مطابق پچھلے سال اکتوبر سے اس سال فروری تک ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ ہوا لیکن ریلوے نے یہ بوجھ خود برداشت کیا۔ اب یہ ریشنلائزیشن باامر مجبوری آپریشنل اخراجات کو پورا کرنے کیلئے...
    لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو وجہ قرار دیتے ہوئے پاکستان ریلویز نے ایک بار پھر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔ محکمہ ریلویز نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جس کے مطابق ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہوگا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 5 فروری سے ہوگا۔ محکمہ ریلویز کے نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق سلون سروس اور تمام آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی ہوگا۔ مزید پڑھیں؛ حکومت نے عوام پر ایک مرتبہ پھر پیٹرول بم گرادیا واضح رہے کہ 31 جنوری کو وفاقی حکومت نے مسلسل تیسری مرتبہ عوام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔...
    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان آج کیا جائے گا، قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔وزارت خزانہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری پر وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نرخوں میں کمی کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔انہوں نے اوپیک پر بھی زور دیا کہ وہ تیل کی قیمتوں میں کمی کرے، یہ ایک ایسا اقدام ہے...
    برطانیہ بھر میں اپریل سے پانی کے بلوں میں ایک بڑا اضافہ کیا جارہا ہے، انگلینڈ اور ویلز میں ماہانہ دس پونڈ اضافے کے بعد یہ قیمت اوسطا چھ سو تین پونڈ سالانہ ہو جائے گی، مختلف علاقوں میں قیمتو ں میں اضافے کی شرح مختلف ہو گی۔ سودڑن واٹر کے بل 48 فیصد اضافے کے بعد 703 پونڈ ہوجائیں گے، جبکہ یارکشائر کے واٹر بلوں میں صرف 29 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔ بلوں کی ادائیگی پر چند دیگر عوامل بھی اثر انداز ہونگے، مثلا کیا گاہک نے پانی کا میٹر لگوایا ہوا ہے اور وہ کتنا پانی استعمال کرتا ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں پانی کے بلو ں میں تقریباً 10 فیصد اضافہ کیا جارہا...
    کراچی(کامرس رپورٹر)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)، سدرن زون نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے حالیہ فیصلے کو برآمدی ٹیکسٹائل صنعت کے خلاف قرار دیا، جس کے تحت کیپٹیو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کے لیے گیس کی قیمت 3,000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر 3,500 روپیفی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ہے۔ اپٹما کا کہنا ہے کہ ملکی برآمدات میں 60 فیصد حصہ رکھنے والی ایکسپورٹ پر مبنی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے یہ فیصلہ تباہ کن ثابت ہوگا۔چیئرمین سدرن زون نوید احمد نے کہا کہ حالیہ 16.7 فیصد اضافہ جو گیس کی قیمتوں میں کیا گیا، ان صنعتوں کیلئے جن کے پاس سی پی پی ہیں اور جو...
    کپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ،اطلاق یکم فروری سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(آئی پی ایس )حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس مہنگی کردی، جبکہ گھریلو صارفین، سیمنٹ اور کھاد سیکٹر کے لیے گیس کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس 500روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے جس کے بعد سی پی پی کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو کے نرخ 3ہزار سے بڑھ کر 3500روپے ہوگئے ہیں۔گھریلو صارفین، روٹی تنور صارفین، کمرشل، سی این...
    اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملی میں مزید ہم آہنگی کا عمل جاری رکھے گا تاکہ باہمی سودمند تعاون مزید گہرا کیا جاسکے۔ سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں چینی نئے سال کے جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ چینی ایک ساتھ یہ جشن مناتے ہیں، یہ تعاون سی پیک کے جدید ورژن کو بھی فروغ دے گا اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ مزید قریبی چین۔ پاکستان کمیونٹی کے تعلقات میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے اور غیر سی پیک منصوبے...
    لاہور میں ٹریفک کی روانی کو بہتر اور موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جس کی ویڈیو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیروز پور روڈ لاہور پر بائیکرز کی الگ لین بنائی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس پراجیکٹ کے حوالے سے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر لکھا کہ فیروز پور روڈ لاہور پر بائیکرز کی الگ لائن بنائی جا رہی ہے اور تمام اضلاع کی اہم سڑکوں پر بھی بائیکرز کی الگ لین ہوگی تاکہ حادثات کو روکا جا سکے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انشاء اللہ Bikers’ lane...
    وائلڈ لائف پارک کے توسیعی پراجیکٹ سے خوبصورتی میں اضافہ ہوگا ،فیصل امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) رکن قومی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک کمیٹی ڈیرہ سردار فیصل امین خان گنڈا پور ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری عابد مجید ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سارہ رحمان نے وائلڈ لائف پارک ڈیرہ کا دورہ کیا۔ڈی ایف او وائلڈ لائف ڈیرہ خان ملوک خان اور وائلڈ لائف ڈیرہ ڈویژن کے دیگر انتظامی عملے نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا ، اس موقع پر معزز مہمانوں نے وائلڈ لائف پارک کا معائنہ کیا ،جہاں پر ڈی ایف او وائلڈ لائف ڈیرہ خان ملوک خان نے رکن قومی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک کمیٹی ڈیرہ سردار...
۱