ٹرینوں کے کرایوں میں 5فیصداضافہ ، اطلاق آج سے ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد (صباح نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5فیصد اضافہ کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مسافرٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق( آج ) 5 فروری سے ہو گا ،ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہو گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کیلیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں بڑے اضافے کی منظوری
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافے کی سمری کی منظوری کے تحت گریڈ ایک سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کے لیے یکساں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
ہاؤس رینٹ سیلنگ میں اضافے سے سیکڑوں سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے تاہم اس اضافے سے خزانے پر 12 ارب روپے سالانہ کا بوجھ بڑھے گا۔