Daily Mumtaz:
2025-06-18@09:15:15 GMT

کرکٹ آسٹریلیا کی دولت میں مزید اضافہ ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT

کرکٹ آسٹریلیا کی دولت میں مزید اضافہ ہوگا

کرکٹ آسٹریلیا پھر دولت میں نہانے کو تیار ہے، اگلے بمپر ہوم سیزن کا اعلان کردیا گیا، بھارتی ٹیم وائٹ بال سیریز کیلیے مہمان بنے گی، انگلینڈ سے ایشز سیریز بھی شیڈول ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اس بار بھی ہوم سیزن میں اپنے خزنے مزید دولت سے بھرے گا۔ نئے بمپر سیزن میں ڈارون میں انٹرنیشنل کرکٹ واپسی کی تصدیق کردی گئی۔

بھارتی ٹیم وائٹ بال ٹور کیلیے آسٹریلیا کی مہمان بنے گی، آسٹریلیا اور بھارت کی مینزٹیموں کے درمیان 8 میچز ہوں گے، ڈارون میں 17 برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگی، جنوبی افریقہ سے 2 مینز ٹی 20 انٹرنیشنل میچز اس مقام پر اگست میں ہوں گے۔

بھارتی ٹیم 21 روزہ ٹور میں 8 وائٹ بال میچز کھیلے گی، جس کے بعد نومبر کے اواخر میں مینز ایشز سیریز شروع ہوگی، کرکٹ آسٹریلیا نے شیڈول جاری کردیا.

رواں برس 10 اگست کو جنوبی افریقہ سے سیریز کا پہلا ٹی 20 ہوگا، دیگر 2 میچز 12 اور 16 اگست کو ہوں گے، ون ڈے میچز 19، 22 اور 24 اگست کو شیڈول ہیں۔

بھارت سے 3 ون ڈے بالترتیب 19، 23 اور 25 اکتوبر کو ہوں گے جبکہ 5 میچزکی ٹی 20 سیریز 29 اکتوبر کو شروع ہوگی، 31 اکتوبر کو دوسرا ٹاکرا ہوگا جبکہ دیگر 3 میچز بالترتیب 2، 6 اور 8 نومبر کو ہوں گے، مینز ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 نومبر کو پرتھ میں شیڈول ہے۔

دریں اثنا بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم پرتھ میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلے گی، بھارتی الیون آئندہ برس فروری کے وسط میں ویمنز پریمیئر لیگ کے فوری بعد آسٹریلیا کی مہمان بنے گی۔

بھارتی لیگ کو نئی جنوری کی ونڈو میں منتقل کیا جائیگا، پرتھ میں ڈے نائٹ میچ مارچ میں شیڈول کیا گیا ہے، ملٹی فارمیٹ سیریز میں 3 ٹوئنٹی 20 اور 3 ون ڈے بھی شامل ہوں گے، بھارتی ٹیم نے اس سے قبل 2021 میں ڈے نائٹ ٹیسٹ گولڈ کوسٹ میں کھیلا تھا۔

جاری کردہ پروگرام کے مطابق سیریز کی شروعات 15 فروری کو پہلے ٹی 20 سے ہوگی جبکہ اسی فارمیٹ کے دیگر دو میچز 19 اور 21 فروری کو ہوں گے، ون ڈیمیچز 24، 27 اور یکم مارچ کو شیڈول ہیں۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بھارتی ٹیم ا سٹریلیا کو ہوں گے

پڑھیں:

انتہا پسند بھارتی حکومت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے مزید شواہد منظر عام پر

پاکستان کی جانب سے اسرائیل پر جوہری حملے کی دھمکی کا جھوٹا اور من گھڑت پروپگینڈا بے نقاب ہوگیا جب کہ انتہا پسند بھارتی حکومت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے مزید شواہد منظر عام پر آگئے۔

ذرائع نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا شروع کردیا۔

را کے فیک  اکاؤنٹ @Iriran_official نے دعویٰ کیا کہ ’اسرائیلی چینلز کے مطابق پاکستان نے امریکا کو آگاہ کیا کہ اگر ایران پر جوہری حملہ ہوا تو پاکستان اسرائیل کے خلاف جوہری ردعمل دے گا۔

ذرائع نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے اس منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈے کا مقصد اسرائیل کیلئے ہمدردیاں پیدا کرنا ہے، اس زہریلے پروپیگنڈے کو پاکستان کی وزارت خارجہ نے یکسر مسترد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان واضح کرچکی ہے کہ وہ ایران کی بین الاقوامی فورمز پر اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گی، اس خبر کے جھوٹا ہونے کا یہ بھی ثبوت ہے کہ بیان کے ساتھ ایکس کا ایک وضاحتی نوٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔

وضاحتی نوٹ کے مطابق کسی بھی مستند یا سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ پاکستان نے امریکا کو ایسا کوئی پیغام دیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ خواجہ آصف کے حوالے سے جھوٹ بولا گیا کہ پاکستان نے ایران کو حملے سے قبل انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں، خواجہ آصف نے 14 جون کو قومی اسمبلی میں ایسا کوئی اعتراف نہیں کیا، اب آر ٹی وی نے بھی اس بیان کی غلط تشریح کرنے پر معذرت کی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ایک طرح سے آر ٹی کا بھی یہ اقرار ہے کہ یہ پروپیگنڈا تھا جس شکار وہ بھی ہوئے ہیں، اس سے قبل بھارتی خفیہ ایجنسی را اور اسرائیل ملکر پاکستان کو FATF گرے لسٹ میں شامل کرانے پر کام کرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو FATF گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکامی کے بعد اب "را" نے یہ گھٹیا پروپیگنڈا شروع کردیا،  اس منفی پروپیگنڈے کا مقصد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا سے توجہ ہٹانا بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کرکٹ کا باس بننے کیلئے جے شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ ہی بدلنے کا فیصلہ کرلیا
  • کرکٹ کا باس بننے کیلئے جے شاہ نے ٹیسٹ تاریخ ہی بدلنے کا فیصلہ کرلیا
  • نئے مالی سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، بیرسٹر سیف
  • ویمنز ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، پاک بھارت مقابلہ 5 اکتوبر کو ہوگا
  • ایران، اسرائیل جنگ میں مزید شدت، ہلاکتوں میں اضافہ
  • انتہا پسند بھارتی حکومت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے مزید شواہد منظر عام پر
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیراملٹری فورسز کی مزید 580 کمپنیاں تعینات
  • آئی سی سی ،کرکٹ کے لیے نئے قوانین کی منظوری
  • آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ کب ہوگا؟
  • آئی سی سی نے تمام فارمیٹس کے لیے نئے قوانین کا اعلان کردیا