پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد ریلوے نے بھی کرایے بڑھا دیے
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے بھی اپنے مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے، ریلویز حکام نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کرایوں میں اضافے کی تصدیق کر دی
ہے۔پاکستان ریلویز کاکہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فریٹ (مال بردار) ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، کرایوں میں حالیہ اضافہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے نمایاں اضافے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے تاکہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی لاگت کو جزوی طور پر پورا کیا جا سکے۔ترجمان کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 20 جون 2025 سے ہوگا جبکہ فریٹ وین کے کرایوں میں اضافہ 23 جون 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ ملک بھر میں چلنے والی تمام زونوں کی ٹرینوں پر لاگو ہوگا، تاہم مخصوص رعایتی زمرے (جیسا کہ بزرگ شہری، طلبا، معذور افراد) کے کرایوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹرینوں کے کرایوں میں میں اضافے
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کیلیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سرکاری افسران کے لیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں نمایاں اضافہ کر دیا، اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے دی۔
کابینہ کی جانب سے منظور کردہ سمری کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں رہائشی مکانات کے کرایہ جات کی بالائی حد (Rental Ceiling) میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے۔ اس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
نئی پالیسی کے تحت مختلف گریڈز کے افسران کے کرایہ جات کی نئی حدیں درج ذیل ہیں۔
گریڈ 1 تا 2 کا کرایہ 7029 روپے سے بڑھا کر 13004 روپے کر دیا گیا، گریڈ 3 تا 6 کرایہ 10980 سے بڑھا کر 20313 روپے، گریڈ 7 تا 10 کا کرایہ 30346 روپے ہوگا۔
گریڈ 11 تا 13 کا کرایہ 45776 روپے مقرر کیا گیا، گریڈ 14 تا 16 کا کرایہ 57507 روپے اور گریڈ 17 تا 18 کی نئی حد 76122 روپے کر دی گئی۔
گریڈ 19 کا کرایہ 101202 روپے، گریڈ 20 کا 127095 روپے، گریڈ 21 کے ملازمین کے لیے کرایہ 152183 روپے اور گریڈ 22 کے ملازمین کے لیے کرایہ 182121 روپے کر دیا گیا۔
یہ نئی کرایہ سیلنگ ان تمام کیسز پر لاگو ہوگی، جہاں نئی رہائش کرائے پر حاصل کی جا رہی ہو، جہاں ملازم کو مالک مکان کو اضافی کرایہ اپنی جیب سے دینا پڑتا ہے، ان گھروں پر بھی جن کی لیز وزارت ہاؤسنگ کے قواعد کے مطابق کی گئی ہو۔