چینی کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کی اجازت نہیں دیں گے، رانا تنویر حسین
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں پر حکومت کی کڑی نظر ہے اور قیمت میں غیرمعمولی اضافے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
چینی کی قیمتوں اور دستیابی پر اہم اجلاس کے دوران وفاقی وزیر رانا تنویرحسین نے کہا کہ چینی کی مناسب قیمت پر دستیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے، قیمت میں غیر معمولی اضافے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چینی کی پیداوار، سپلائی اور قیمت میں شفافیت یقینی بنائی جائے، چینی کی مارکیٹ میں استحکام حکومت اور صنعت کے تعاون سے ممکن ہے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ کسانوں اور صارفین کے مفادات کا مکمل تحفظ کریں گے۔
اس موقع پر شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کی چینی کی بلاتعطل فراہمی کی یقین دہانی کروائی اور انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر مکمل تعاون کا اعلان کیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صارفین کو ریلیف دینے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے، چینی کی قیمت پر حکومت کی کڑی نظر ہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چینی کی قیمت
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 61ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 363ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت بھی 6100روپے کے اضافے سے 3لاکھ 59ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 5229روپے بڑھ کر 3لاکھ 7ہزار 784روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔