پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے بھی کرایے بڑھا دیے
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے بھی اپنے مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے، ریلویز حکام نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کرایوں میں اضافے کی تصدیق کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان پاکستان ریلویز کاکہنا ہےکہ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فریٹ (مال بردار) ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، کرایوں میں حالیہ اضافہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے نمایاں اضافے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے تاکہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی لاگت کو جزوی طور پر پورا کیا جا سکے۔
ترجمان کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 20 جون 2025 سے ہوگا جبکہ فریٹ وین کے کرایوں میں اضافہ 23 جون 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ ملک بھر میں چلنے والی تمام زونوں کی ٹرینوں پر لاگو ہوگا، تاہم مخصوص رعایتی زمرے (جیسا کہ بزرگ شہری، طلبا، معذور افراد) کے کرایوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ریلوے حکام نے کہا ہے کہ ایندھن کے نرخوں میں اضافے کا ریلوے کے آپریشنل اخراجات پر گہرا اثر پڑتا ہے اور اگر یہ اقدامات نہ کیے جائیں تو ریلوے کو بھاری مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مسافروں نے ایک جانب ریلوے کرایوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، وہیں مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عوامی ریلیف کو یقینی بنانے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جلد از جلد کمی کرے تاکہ ٹرانسپورٹ کے تمام شعبے بشمول ریلویز مستحکم رہ سکیں۔
یاد رہے کہ ملک میں چند روز قبل حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کا فوری اثر ٹرانسپورٹ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹرینوں کے کرایوں میں قیمتوں میں میں اضافے کی قیمتوں
پڑھیں:
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 4700 روپے اضافے کے بعد 391000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 4030 روپے اضافے کے بعد 335219 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 307295 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 49 ڈالر اضافے کے بعد 3692 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا