پائیدار ترقی کے لیے ایک ٹیم بننا ہوگا، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
معاشی استحکام کا سفر جاری، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی، آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے
 آئی ایم ایف پروگرام سے مائیکرو اکنامک شعبے میں بہتری آئی ، پاکستانی تاجروں سے گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کا سفر جاری ہے ، پائیدار ترقی کے لیے ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں منعقد ہونے والے گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کیلیے وزیراعظم متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں انہوں نے پہنچتے ہی دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے گفتگو کی۔وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام کا سفر جاری ہے ، ہماری توجہ طویل المدتی اصلاحات پر ہے ، پائیدار ترقی کے لیے ہمیں ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد میکرو اکنامک شعبے میں استحکام اور بہتری آئی ہے ، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی جبکہ آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔وزیراعظم نے شرکا کو بتایا کہ جنوری میں ترسیلات ِزر تین ارب ڈالر تک پہنچ چکی، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے ، معدنیات اور کان کنی کے شعبے پر توجہ دیں گے جبکہ آئی ٹی کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے ۔ وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو اے آئی اور آئی ٹی ٹیکنالوجی میں تربیت فراہم کر کے بے پناہ ترقی کے مواقع دیے جاسکتے ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
بلیو اکانومی پاکستانی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بلیو اکانومی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے، فشریز اور ایکوا کلچر میں امکانات کی وسیع دنیا موجود ہے۔
میری ٹائم ایکسپو میں وزیر خزانہ نے اسلام آباد سے زوم پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس کے لیے پاک بحریہ اور وزارت بحری امور مبارکباد کے مستحق ہیں، یہ تقریب پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔
محمد اورنگزیب نے بتایا کہ کراچی، گوادر اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں کو جدید بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کیے گئے، افراط زر میں زبردست کمی ہوئی جبکہ پالیسی ریٹ میں بھی کمی لائی گئی۔ تین گلوبل ریٹنگ ایجنسیز نے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معیشت کی ترقی کے لیے وزارتوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی ہے، وزارت خزانہ معیشت کے استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے۔