وفاق کے ریٹائرڈ ملازمین کیلیے پنشن میں 7 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وفاقی حکومت نے اپنے تمام ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں یکم جولائی 2025ء سے 7 فیصد اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس میں اضافے کے نوٹیفکیشنز جاری کیے جا چکے تھے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، صدرِ مملکت نے پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق وفاقی حکومت کے سویلین پنشنرز، دفاعی بجٹ سے تنخواہ پانے والے سویلین ملازمین، مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ اہلکاروں پر ہوگا۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ ان تمام پنشنرز کو بھی دیا جائے گا جو یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر ہوں گے۔ اس کے علاوہ یہ اضافہ ان افراد پر بھی لاگو ہوگا جو پنشن کم گریجویٹی اسکیم 1954 یا لبرلائزڈ پنشن رولز 1977 (ترمیم شدہ) کے تحت فیملی پنشن کے مستحق ہیں۔
اسی طرح وہ پنشنرز بھی اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے جنہیں وفاقی سول سروسز (غیر معمولی پنشن) رولز یا سی ایس آر 353 کے تحت زرتلافی الاؤنس (Compassionate Allowance) ملتا ہے۔
حکومت نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ “نیٹ پنشن” سے مراد وہ رقم ہے جو پنشنر کو 30 جون 2025 تک موصول ہو رہی ہو، جس میں میڈیکل الاؤنس شامل نہیں ہوگا۔ یہی نیٹ پنشن آئندہ اضافوں کے لیے بنیادی رقم تصور کی جائے گی۔ 7 فیصد اضافہ ایک علیحدہ رقم کے طور پر برقرار رکھا جائے گا، جس کی بنیاد وزارتِ خزانہ کے یکم جنوری 2025 کے نوٹیفکیشن میں رکھی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی پنشن کی ادائیگی وفاقی اور کسی دوسری حکومت کے درمیان مشترکہ اصولوں کے تحت ہو رہی ہے، تو 7 فیصد اضافے کی تقسیم بھی اسی تناسب سے کی جائے گی۔ البتہ یہ اضافہ اسپیشل ایڈیشنل پنشنز پر لاگو نہیں ہوگا، جو ریٹائرمنٹ سے قبل آرڈلی الاؤنس یا ڈرائیور و آرڈلی کی مونیٹائزڈ سہولت کے عوض دی گئی ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔