آئی ایم ایف نئی شرائط سے عام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا. ماہرین
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مئی ۔2025 ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نئی شرائط عائد کرنے سے عام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا سٹاف لیول معاہدے کی جائزہ رپورٹ میں پروگرام میں پرانی شرائط اور ان پر عمل درآمد پر جائزے کے ساتھ معیشت اور گورننس کے شعبوں میں 11 نئی شرائط عائد کرتے ہوئے ان کے لیے ٹائم فریم دیا گیا ہے آئی ایم ایف نے ان 11 شرائط کو نئے مالی سال کے بجٹ میں شامل کرتے ہوئے پارلیمان سے منظور کروانے کا مطالبہ ہے.
(جاری ہے)
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آئی ایم ایف شرائط کے مطابق بجٹ کی پارلیمانی منظوری آئی ایم ایف سے طے شدہ اہداف جون 2025 کے آخر تک حاصل کرنا لازم قرار دیا گیا ہے شرائط میں زرعی آمدن پر نیا ٹیکس لاگو کرنے کے لیے ایک جامع پلان بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس میں ریٹرن فائلنگ، ٹیکس دہندہ کی شناخت، رجسٹریشن، آگاہی مہم اور تعمیل میں بہتری لانے کے منصوبے شامل ہیں اس کی آخری تاریخ 30 جون 2025 مقرر کی گئی ہے تیسری شرط کے مطابق حکومت کو ایک گورننس ایکشن پلان شائع کرنا ہو گا تاکہ اہم حکومتی کمزوریوں کی اصلاح کی جا سکے چوتھی شرط حکومتی کفالت پروگرام جیسے” بینظیر انکم سپورٹ پروگرام“ کے تحت دی جانے والی نقد امداد میں سالانہ مہنگائی کے تناسب سے اضافہ ہے تاکہ خریداری کی حقیقی قوت برقرار رہے. آئی ایم ایف کی پانچویں شرط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت کو 2027 کے بعد کے مالیاتی شعبے کی حکمت عملی پر مبنی ایک منصوبہ شائع کرنا ہو گا جس میں 2028 کے بعد کا ادارہ جاتی اور ضابطہ جاتی فریم ورک شامل ہو توانائی کے شعبے میں چار نئی شرائط عائد کی گئی ہیں جن میں حکومت کو یکم جولائی تک بجلی اور گیس کے نرخوں کی سالانہ بنیاد پر نظرثانی کا نوٹیفکیشن جاری کرنا ہو گا تاکہ نرخ لاگت کی بنیاد پر برقرار رہیں دوسری شرط میں گیس کے نرخوں کی ششماہی بنیاد پر ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنا ہو گا تیسری شرط میں پارلیمان کو رواں ماہ کے آخر تک کیپٹو پاور لیوی آرڈیننس کو مستقل قانون بنانے کے لیے قانون سازی کرنی ہو گی چوتھی شرط میں ایک اور قانون سازی کے تحت بجلی کے بلوں میں قرض ادائیگی سرچارج پر زیادہ سے زیادہ کی حد کو ختم کرنے کا کہا گیا ہے جس کی لیے جون کے آخر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے. تجارت‘ سرمایہ کاری اور ڈی ریگولیشن کے شعبے میں آئی ایم ایف کی جانب سے دو مطالبات شامل کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان سپیشل ٹیکنالوجی زونز اور دیگر صنعتی زونز میں دی گئی تمام مراعات کو 2035 تک مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کرے گا، جو سال کے آخر تک مکمل کرنا لازم ہے دوسری شرط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پارلیمان میں قانون سازی کے ذریعے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ پر پابندی ختم کرے جو ابتدائی طور پر پانچ سال سے کم استعمال کی گئی گاڑیوں کی درآمد پر پابندیوں کے خاتمے کے لیے ضروری ہے یہ قانون سازی جولائی کے آخر تک کرنا ہو گی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان شرائط کا بجٹ کی تیاری کے دوران سامنے آنے کا مطلب ہے کہ جو نیا بجٹ ہو وہ اس طرح بنے کہ اس میں سٹاف لیول معاہدے میں طے پانے والے تمام اہداف کو حاصل کیا جا سکے شرائط کے تحت پرائمری بجٹ یعنی قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگی کے بغیر اسے سرپلس کرنا ہو گا جس کے لیے ریونیو میں اضافہ اور اخراجات میں کمی کرنا ہو گی. انہوں نے کہا کہ فی الحال دفاعی بجٹ تو کم نہیں ہو گا تاہم ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگ سکتا ہے اسی طرح حکومت بظاہر بجٹ میں بڑے بڑے منصوبوں کا اعلان تو کر سکتی ہے تاہم ان حالات میں لگتا ہے کہ انہیںشروع یا مکمل نہیں کیا جا سکے گا آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی و گیس کے شعبے میں جن شرائط کا تذکرہ کیا گیا ہے ان میں اس شعبے میں ٹیرف پر سالانہ بنیادوں پر نظر ثانی شامل ہے جبکہ اسی طرح بجلی کے بل میں قرض سرچارج کی حد کو کم کرنے کا کہا گیا ہے جو اس وقت 3.21 روپے فی یونٹ ہے اور اس شرط کو جون کے آخر تک مکمل کرنا ہو گا بجلی و گیس کے شعبے میں ان شرائط کا مقصد ان کی پیداوار پر اٹھنے والی لاگت کو پورا کرنے کا کہا گیا ہے پاکستان میں بجلی و گیس کی لاگت پوری طرح ریکور نہ ہونے کی وجہ سے اس شعبے میں گردشی قرضہ کئی سو ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں ادائیگی نہ کرنے والوں میں زیادہ ترسرکاری محکمے اور ادارے شامل ہیںماہرین کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت بڑھنے کا امکان ہے جس سے صارفین کو زیادہ بل ادا کرنے پڑ سکتے ہیں ان کے مطابق قرض سر چارج پر عائد حد کے خاتمے سے بجلی کی قیمت پر بھی کچھ اثر ہو سکتا ہے. ماہرین کے مطابق سرچارج پر حد کے خاتمے کی شرط کا مقصد یہ ہے کہ گردشی قرضے کے خاتمے کے لیے بینکوں سے جو پیسہ لیا گیا ہے وہ اگر شرح سود بڑھتی ہے تو سرچارج میں اضافہ کر کے اس کی وصولی کی جائے تاکہ بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ زیادہ نہ ہو جس کا بوجھ عام شہریوں پر پڑے گاآئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو کہا گیا ہے کہ وہ پارلیمان میں قانون سازی کے ذریعے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ پر پابندی ختم کرے جو ابتدائی طور پر پانچ سال سے کم استعمال ہونے والی گاڑیوں کی درآمد پر پابندیوں کے خاتمے کے لیے ضروری ہے یہ قانون سازی جولائی کے آخر تک کرنا ہو گی آئی ایم ایف کے مطابق اس کا مقصد آزادانہ تجارت کو فروغ دینا ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ پانچ سال سے کم استعمال شدہ گاڑیو ں پر ٹیکس کے خاتمے سے تین سال پرانی گاڑی اگر تین ہزار ڈالر میں امپورٹ ہو رہی ہے تو پانچ سال پرانی گاڑی 1400 سے 1500 ڈالر میں امپورٹ ہو گی جس سے عام افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے لوکل آٹو پارٹس انڈسٹری بری طرح متاثر ہو گی کیونکہ گاڑیاں بنانے والے ادارے تو باہر سے پوری گاڑی امپورٹ کر کے بھی بیچ سکتے ہیں تاہم لوکل آٹو پارٹس انڈسٹری کی پیداوار اس سے منفی طور پر متاثر ہو گی عام طور پر ان جدید گاڑیوں کے پرزوں کی مقامی پیدوار میں کئی سال لگ جاتے ہیںاور اس دوران اضافی پرزے بیرون ممالک سے منگوانا پڑتے ہیں اس کے علاوہ اس شرط سے مقامی گاڑیاں تیار کرنے والی صنعت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے. آئی ایم ایف کی زرعی ٹیکس کے نفاذکی شرط پرپاکستان کی چاروں صوبائی اسمبلیاں پہلے ہی قانون سازی کر چکی ہیں مگر آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ زرعی ٹیکس کی وصولی کے لیے اس مالی سال کے آخر تک طریقہ کار وضع کیا جائے ماہر معاشیات وٹیکس امور ڈاکٹر اکرام الحق نے بتایا کہ قانون سازی تو ہو گئی ہے لیکن صوبے اس سلسلے میں ابھی بھی سست روی کا شکار ہیں پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں سب سے زیادہ زرعی ٹیکس اکٹھا ہونا ہے تاہم ابھی تک اس کے ریٹ بھی نہیں نکالے گئے کہ ٹیکس کا ریٹ کیا ہو گا انہوں نے کہا کہ اسی طرح زرعی ٹیکس کے ریٹرن فائل کرنے کا طریقہ کار بھی انگریزی میں ہے جو ایک عام کسان اور زمیندار کے لیے پریشان کن ہے آئی ایم ایف کہتا ہے کہ تیس جون تک یہ طریقہ کار وضع کریں تاہم ابھی تک کوئی خاص پیشرفت نہیں ہو سکی. آئی ایم ایف کی 11 نئی شرائط میں سول سرونٹس کے اثاثوں کی شرط تو شامل نہیں ہے تاہم جن تجاویز پر زور دیا گیا ان میں سے ایک شرط سول سرونٹس کے اثاثوں کو پبلک کرنے سے متعلق ہے عالمی ادارے نے پہلے اس کے لیے فروری 2025 کو یہ شرط مقرر کی تھی تاہم اس پر عملدرآمد نہ ہونے کہ وجہ سے عالمی ادارے نے کہا ہے کہ اب اسے جون کے مہینے کے اختتام پر پورا کیا جائے اس شرط کے تحت سول وملٹری سروس کے اعلی افسران کو اثاثوں کو پبلک کرنے کا پابند بنایا گیا تھا تاہم حالیہ پیش رفت میں ابتدائی طور پر سول افسران کے اثاثوں کو ظاہر کرنے کی تجویز دی گئی ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آئی ایم ایف کی کے شعبے میں کرنا ہو گا کیا گیا ہے کہا گیا ہے زرعی ٹیکس گاڑیوں کی میں اضافہ گیا ہے کہ کے آخر تک کے مطابق پانچ سال کے خاتمے کرنے کا کے تحت نے کہا گئی ہے کے لیے گیس کے
پڑھیں:
اسلام آباد:اتفاق ٹائون میں پیشہ ور بھکاریوں کا راج ،پولیس کی پراسرار خاموشی، شہریوں کا جینا دو بھر، اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
اسلام آباد:اتفاق ٹائون میں پیشہ ور بھکاریوں کا راج ،پولیس کی پراسرار خاموشی، شہریوں کا جینا دو بھر، اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ beggars WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے اتفاق ٹائون میں پیشہ ور بھکاریوں کا راج، پولیس کی پراسرار خاموشی ، شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا، اعلی حکام سے صورتحال کا نوٹس لے کر کریک ڈائون کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نان ڈویلپڈ سیکٹر G12 کے علاقے اتفاق ٹائون جو سیکٹر جی الیون سے بالکل جڑا ہوا اور جی 13 سے قریب واقع ہے میں پیشہ ور بھکاری جن میں 8 سال تک کے بچے بچیوں سے لے کر 70 سال کے مرد و خواتین، جدید لباس میں ملبوس، قیمتی سینڈل پہنے نوجوان خواتین و ہجڑے، نام نہاد فلاحی تنظیموں کے نمائندہ خواتین اور مدارس و مساجد کی جعلی چندہ کی رسید بکیں تھامے باریش افراد شامل ہیں صبح سویرے سے رات دس گیارہ تک دن دندناتے پھرتے ہیں، ان افراد میں بمشکل ایک یا دو فیصد حقیقی مستحق افراد شامل ہوتے ہیں۔
میک اپ سے اٹے چہرے لیے نوجوان خواتین جن میں بعض غیر شادی شدہ ہوتی ہیں یا ایسی شادی شدہ خواتین جن کے خاوند نشے کی لت میں مبتلا یا مختلف جرائم کے عادی ہیں، علاقے کے دکانداروں اور نوجوانوں سے اٹکیلیاں کرتی دکھائی دیتی، ایسی خواتین اپنے ناز و ادائوں سے نہ صرف ان افراد سے بھاری رقوم بٹورتی ہیں بلکہ موقع پا کر چوری چکاری بھی کرتی ہیں۔ ان پیشہ ور بھکاریوں کے خاندان کی تمام خواتین جن میں دادی سے لے کر پوتی تک شامل ہوتی کبھی گروہ کی شکل میں تو کبھی انفرادی طور پر ہر دکان اور آنے جانے والے سے بھیک مانگتی ہیں۔ گروہ کی صورت میں بھیک مانگنے والی خواتین فردا فردا اپنا حصہ وصول کرتی ہیں اور پرانے نوٹ بھی ان کے لیے ناقابل قبول ہوتے ہیں۔
اگر مصروفیت کی وجہ سے کوئی ان بھکاری خواتین کو تھوڑا انتظار کرنے کا کہہ دے تو ان کا رویہ ایسا ہوتا ہے گویا بھیک مانگنے نہیں بلکہ آپ کو فنڈ فراہم کرنے آئی ہوں۔ کئی ہٹے کٹے افراد بھی اس بھکاری گروہ کا حصہ ہوتے ہیں۔ یہ افراد اگر مزدوری کرنا چاہیں تو ہزار بارہ سو کی دیہاڑی آرام سے لگا سکتے ہیں، اگر انہیں کام کرنے کا کہا جائے تو جواب ملتا ہے کہ بھیک مانگنا بھی تو کام ہی ہے اور انہیں کیا ضرورت پڑی کہ وہ دن کے بھیک کے تین ساڑھے ہزار روپے چھوڑ کر ہزار بارہ سو روپے کے لیے اپنی جان جوکھوں میں ڈالیں۔
ان بھکاریوں کا انداز چندہ اکھٹا کرنے والا نہیں بلکہ بھتہ وصول کرنے والا ہوتا ہے۔ کئی باریش افراد جن میں زیادہ تر کا تعلق خیبر پختون خواہ کے دور دراز اضلاع کوہستان، بٹگرام اور بشام وغیرہ سے ہوتا ہے ہاتھ میں تسبیح اور مدارس و مساجد کی چندہ کی رسید بکیں تھامے چندہ اکھٹا کرتے پھرتے ہیں۔ ان میں اکثر مساجد و مدارس کا اول تو وجود ہی نہیں، جو چند مساجد و مدارس وجود رکھتے بھی ہیں ان کے لیے بھی یہ افراد کمیشن پر چندہ جمع کرتے ہیں۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ علاقے میں پولیس کا گشت بھی جاری رہتا ہے اور کئی پولیس اہلکاروں اور سرکاری افسران کی رہائش بھی اس علاقے میں ہے اور وہ روزانہ صبح شام سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھتے بھی ہیں اس کے باوجود کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہ لانا اور پراسرار خاموشی پولیس کے کردار کو بھی مشکوک بنا دیتی ہے۔ علاقے کے عوام میں بعض کی جانب سے پولیس اور بھکاری گروہوں کی سازبازکی بازگشت بھی سنائی دیتی ہے۔ علاقہ مکینوں نے صورت حال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے ان پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے جن کی وجہ سے علاقے میں جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈوبتی انسانیت: مودی حکومت کے ظلم و بربریت کا ایک اور داستان سی ڈی اے بورڈ ممبران کا معاملہ ، ممبر اسٹیٹ تبدیل، کس ممبر کے پاس کونسا چارج گیا ؟ دستاویز سب نیوز پر فتح میزائلوں نے دشمن پر ہیبت طاری کی اور نام نہاد طاقت پاش پاش ہوگئی، وزیر داخلہ بھارتی جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کیلئے بلاول کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم چیئرمین سی ڈی اے کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ ہرجانہ کیس؛ عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم پر ویڈیو لنک کے ذریعے جرح علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم