شہبازشریف بحریہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آج کراچی جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد،کراچی (نوائے وقت رپورٹ +کامرس رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسروں سے ملاقات کریں گے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر وزیراعظم پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر بحریہ کے افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم کراچی میں قیام کے دوران گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم کا شمالی وزیرستان میں دراندازی ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم “فتنتہ الخوارج” کے شدت پسندوں کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان-افغانستان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے اس کامیاب کارروائی میں 13 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر افواجِ پاکستان کی جرات مندانہ اور بروقت حکمت عملی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی حفاظت کے لیے پاکستان کی بہادر افواج سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے عزم و حوصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور دشمن کے تمام عزائم خاک میں ملا دیے جائیں گے۔
Post Views: 2