کراچی میں ٹریفک پولیس ریونیوپیداکرنیوالا ادارہ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
سندھی اجرک اور بڑے نمبر والی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر بھاری جرمانے ہونے لگے
ٹریفک پولیس کی چاندی ،عوام کو لوٹنے کیلئے نئے نئے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں،شہری
سندھ میں موٹرسائیکلز میں نئی نمبر پلیٹس استعمال نہ کرنے پر بھاری جرمانے ہونے لگے، جس پر ٹریفک پولیس کی چاندی ہوگئی جبکہ شہریوں کا کہنا ہے ہر چند ماہ بعد نیا فرمان جاری ہوجاتا ہے۔کراچی میں ٹریفک پولیس ریونیو پیدا کرنے والا ادارہ بن گیا، سندھی اجرک اور بڑے نمبر والی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر بھاری جرمانے کرنے لگی۔سندھ حکومت کی جانب سے موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کے نئے فیصلے نے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔نئی مونوگرام والی نمبر پلیٹ مہم کے تحت شہریوں کو ایک بار پھر پرانی پلیٹس تبدیل کروانے کا حکم جاری کیا گیا ہے، جس پر عوام نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ 1850کی نئی نمبر پلیٹ دے رہی ہے ، نئی نمبر پلیٹ مارکیٹ میں چھ سو روپے میں دستیاب ہے، عوام کو لوٹنے کے لیے نئے نئے ٹیکس لگائے جا رہا ہے، ٹیکس دینے کے باوجود ان کو کوئی سہولیات فراہم کی نہیں کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد
پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک