پی آئی اے نے حج 2025 کے لیے قبل از حج آپریشن کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج 2025 کے لیے اپنے قبل از حج آپریشن کا اعلان کر دیا ہے یہ آپریشن 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا اور اس دوران قومی ایئرلائن 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب روانہ کرے گی ذرائع کے مطابق اس سال 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت جب کہ 36 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں سے سفر کریں گے عازمین کی روانگی کے لیے پی آئی اے نے بوئنگ 777 اور ائربس 320 طیاروں کا انتخاب کیا ہے تاکہ سفر کو زیادہ آرام دہ اور منظم بنایا جا سکے حکام نے اس بات کا عندیہ دیا کہ ان طیاروں کو خصوصی طور پر عازمین کی سہولت کے لیے تیار کیا گیا ہے اور ان کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے تاکہ طویل سفر کے دوران عازمین کو آرام دہ سفر کی سہولت مل سکے پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 12 جون سے شروع ہوگا اور 10 جولائی تک جاری رہے گا اس دوران واپس آنے والے عازمین کو وطن واپس لانے کے لیے فلائٹس کا مربوط نظام ترتیب دیا جائے گا حکام کا کہنا ہے کہ تمام پروازوں کو وقت پر اور محفوظ طریقے سے مکمل کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور عازمین کو کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچانے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عازمین کو پی آئی اے کے لیے
پڑھیں:
ورلڈ چیمپئنز لیگ 2025 کیلیے سابق آل راؤنڈر پاکستان ٹیم کے کپتان مقرر
سابق پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے دوسرے ایڈیشن کے لیے پاکستان چیمپئنز کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا۔
پاکستان چیمپئنز نے سوشل میڈیا پر باضابطہ اعلان کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان کی جگہ حفیظ کو قیادت سونپنے کی تصدیق کی۔
ورلڈ چیمپئنز ٹی 20 لیگ کا پہلا ایڈیشن گزشتہ سال کامیابی سے منعقد ہوا تھا اور اب دوسرا ایڈیشن رواں ماہ برمنگھم میں شروع ہوگا۔
اس لیگ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ریٹائرڈ اسٹار کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔
پچھلے ایڈیشن میں پاکستان چیمپئنز نے شاندار کارکردگی دکھائی تھی تاہم فائنل میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔