پاک، بنگلہ دیش تعلقات میں بڑی پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں 13 سال کے طویل انتظار کے بعدسیاسی مشاورتی اجلاس بنگلہ دیش میں ہونے جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں دونوں ممالک کے مابین سیاسی مشاورتی اجلاس 17 اپریل کو منعقد ہونے جارہا ہے۔ اس سے قبل آخری سیاسی مشاورتی اجلاس 2012 میں منعقد ہوا تھا۔ جس کے بعد 13 سال تک یہ اجلاس دوبارہ منعقد نہ ہوسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں پاکستان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ شرکت کریں گی، جبکہ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو ادارہ جاتی ٹریک پر لانے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔ اس کے علاوہ، اجلاس میں مشترکہ وزارتی کمیشن کی بحالی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ سیاسی مشاورتی اجلاس کے بعد پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 22 سے 24 اپریل تک بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔ اس دورے میں دونوں ممالک کے مابین مزید اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بات چیت کی جائے گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اس اجلاس اور دورے کی متوقع پیش رفت سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری کی امید ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سیاسی مشاورتی اجلاس دونوں ممالک کے بنگلہ دیش
پڑھیں:
مشاورتی عمل جاری ہے میچ کا وقت ایک گھنٹہ آگے بڑھادیا، پی سی بی
ترجمان پی سی بی عامر میر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مشاورت کے لیے دو سابق چیئرمینز رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کو مدعو کیا ہے اور ان سے مشاورت کا عمل جاری ہے جو بھی فیصلہ ہوگا آگاہ کردیا جائے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج میچ سات بجے شروع ہونا تھا چونکہ مشاورتی عمل جاری ہے اس لیے میچ کا وقت ایک گھنٹے آگے بڑھادیا ہے۔