پیپلز پارٹی نہروں کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں کررہی ہے، جام خان شورو
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
اپنے بیان میں وزیر آبپاشی سندھ نے کہا کہ اگر وزیراعظم نے متنازع کینالز منصوبے کو ختم نہیں کیا تو پھر پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی، کینالز کے معاملے پر کسی بھی حد تک جائیں گے اور اس منصوبہ کو ختم کروائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر آبپاشی جام خان شورو نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نہروں کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں کررہی ہے، سندھ کے عوام اور پیپلز پارٹی کا ایک ہی موقف ہے کہ متنازع کینالز نا منظور، متنازع کینالز کے خلاف سندھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں اور آپکو یہ احتجاج سیاست لگ رہا ہے؟۔ جام خان شورو نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو پیغام دیا ہے کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو کینالز کے معاملے پر ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہونگے، شہباز شریف کے ساتھ نہیں، عظمی بخاری کو پانی کے معاملے کا الف ب تک نہیں پتا، ن لیگ متنازع کینالز کی ترجمانی کرنے کی بجائے اس منصوبے کو ہمیشہ کے لئے ختم کرے۔
وزیر آبپاشی کا کہنا تھا کہ سندھ میں زراعت سمیت پینے کے لئے پانی ہی میسر نہیں ہے، زمینیں بنجر، کسان پریشان ہیں، مال مویشی پیاسے ہیں، اس لئے وزیراعظم شہباز شریف کو چاہیئے کہ وہ متنازع کینالز نامنظور کا اعلان کریں۔ جام خان شورو نے ن لیگ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعظم نے متنازع کینالز منصوبے کو ختم نہیں کیا تو پھر پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی، کینالز کے معاملے پر کسی بھی حد تک جائیں گے اور اس منصوبہ کو ختم کروائیں گے، سندھ کے آبپاشی نظام کا انحصار دریائے سندھ پر ہے، اس وقت زراعت کے ساتھ ساتھ پینے کے لئے بھی پانی موجود نہیں ہے۔ جام خان شورو نے کہا کہ سندھ کے عوام اور پیپلز پارٹی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ دریا سندھ پر متنازع کینالز منصوبہ نا منظور، وفاق سی سی آئی کا اجلاس فورا طلب کرے اور کینالز منصوبہ کو ہمیشہ کے لئے دفن کرے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: متنازع کینالز سندھ کے عوام کے معاملے پر پیپلز پارٹی کینالز کے کے ساتھ کو ختم کے لئے کہا کہ
پڑھیں:
بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے آج ملاقات متوقع، کینالز کے معاملے پر بڑی پیشرفت کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے آج ملاقات متوقع ہے،ملاقات میں متنازع کینالز کے معاملے پر بڑی پیشرفت کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات آج شام اسلام آباد میں ہوگی،وزیراعلیٰ سندھ بھی ملاقات میں شرکت کریں گے،سندھ حکومت نئی نہروں پر اپنا موقف وزیراعظم کے سامنے رکھے گی،ملاقات میں نہروں کے معاملے پر اہم پیشرفت کا امکان ہے۔
مزید :