کراچی:

انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے پارکو ریفائنری میں کروڑوں روپے کے تیل کی چوری کے معاملے میں گرفتار چھ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت، پارکو میں کروڑوں روپے کے تیل کی چوری کے معاملے میں گرفتار زخمی ملزم سمیت چھ ملزمان کو پولیس نے عدالت میں پیش کردیا۔ ان میں محمد یاسر، فیضان احمد، آصف نظیر، محمد رستم عرف اندھا، فیاض عرف بھورا اور امجد عباسی شامل ہیں۔

تفتیشی افسر راجہ طارق نے کہا کہ ملزمان سے 80 ہزار لیٹر تیل برآمد کیا گیا جسے کروڈ آئل کہا جاتا ہے، دو ٹرک برآمد کیے گئے ہیں، مزید ریکوری کرنی ہے، کروڈ آئل سے ڈیزل بنانے کی غیر قانونی ریفائنری بھی قبضے میں لی ہے، پارکو کے ملازمین کے ملوث ہونے سے متعلق بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ مقدمے کی تفتیش سی ٹی ڈی کے پاس ہے، مقدمہ کورنگی میں درج ہے، مرکزی ملزم عالم، پارٹنر طاہر عرف فوجی، نواز، الیاس عرف پپو، ملزم کانسٹیبل علی حسن سمیت 24 ملزمان مفرور ہیں۔

عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں 9 اپریل تک توسیع کردی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خاتون، مرد قتل کیس: سردار شیر باز ساتکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشت گردی عدالت کوئٹہ نے خاتون اور مرد کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم سردار شیر باز ساتکزئی  کو مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک میں خاتون اور مرد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی،  نامزد ملزم سردار شیر باز ستکزئی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے پولیس کی استدعا پر مزید 10 روز کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے سردار شیر باز ستکزئی کو سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • سوات: مدرسے میں طالبعلم کا قتل، گرفتار ملزمان 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • کراچی: نئی نویلی دلہن کو سفاکانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کا اعتراف جرم
  • کوئٹہ، دوہرے قتل کیس میں متنازعہ بیان پر مقتولہ کی والدہ عدالت میں پیش
  • ڈیگاری دہرے قتل کیس: مرکزی ملزم تاحال مفرور، مقتولہ کی والدہ 2 روزہ پولیس ریمانڈ پر
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاریوں سمیت 9 ملزمان گرفتار
  • خاتون، مرد قتل کیس: سردار شیر باز ساتکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • کوئٹہ میں دوہرے قتل کا معاملہ: نامزد سردار شیر باز ساتکزئی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش
  • سوات: مدرسے میں تشدد سے بچہ جاں بحق، 2 ملزم گرفتار ، مدرسہ سیل
  • کوہستان سکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
  • 26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 8 ستمبر تک توسیع