سول ایوارڈز تنقید کا نشانہ کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
ہر سال کی طرح اس سال بھی 23 مارچ کو سول ایوارڈز کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ مجھے بھی اس تقریب کے دوران ’’تمغہ امتیاز‘‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ پاکستان میں سول ایوارڈز کی نامزدگی ایک ایسا عمل ہے جس پر ہر سال بحث اور تنقید قومی روایت کا حصہ بن چکی ہے۔
یہ روایت اصولی طور پر ایک اچھا عمل ہے۔ ہر سال ان ایوارڈز کے حوالے سے ایک بات تواتر سے کہی جاتی ہے کہ ایوارڈ کے لیے نامزدگی اور اسے تفویض کرنے کے عمل میں پوری طرح شفافیت اور انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جاتے ہیں۔ ہر حکومت اپنے چاہنے والوں کو اس اعزاز سے نوازتی ہے۔ اگر ہم ایوارڈز کا غیرجانبدارانہ تجزیہ کریں تو یہ بات بھی درست ہے کہ حکومت اپنے چاہنے والوں کو بھی ایوارڈ دیتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بہت سے ایسے افراد کو بھی اس اعزاز سے نوازا جاتا ہے جنھوں نے پاکستان کی خدمت کے لیے یقینی اعتبار سے بہت کچھ کیا ہوتا ہے۔
یہ بات کہ ان میں کون لوگ ایسے ہیں جن کو حکومت کی حاشیہ برداری کی وجہ سے ایوارڈ دیا گیا ہے اور کون ایسے ہیں جنھیں میرٹ پر ایوارڈ دیا گیا ہے ، یہ ایک تحقیق طلب امر ہے لیکن پھر بھی بادی النظر میں اس بات کا تعین کرنا مشکل نہیں کہ کن لوگوں کو اہلیت کی بنیاد پر ایوارڈ دیے گئے ہیں اور کون ایسے ہیں جنھیں ’’سرکاری سچ‘‘ کو پھیلانے اور حکومتی مخالفین کو زیر کرنے کے عمل پر اس اعزاز کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔
تاریخی اعتبار سے پاکستان میں سول ایوارڈز کا نظام باضابطہ طور پر 19 مارچ 1957 کو ’’ڈیکوریشنز ایکٹ1957‘‘ کے ذریعے متعارف کروایا گیا۔ تاہم، اس کا موجودہ ڈھانچہ 1975 میں ’’پاکستان سول ایوارڈز رولز‘‘ کے تحت منظم کیا گیا۔ ان ایوارڈز کو مختلف درجات میں تقسیم کیا گیا جو کارکردگی اور خدمات کے مطابق دیے جاتے ہیں۔ مختلف کیٹیگریز کہ ایوارڈز کہ ٹائٹل اس طرح ہیں، ’’پاکستان‘‘، ’’امتیاز‘‘، ’’قائد اعظم‘‘، ’’شجاعت‘‘، ’’خدمت‘‘۔ ہر کیٹیگری کے لیے شْعبے یا field کا عمْومی تعیّن کچھ یوں ہے، مثلاً ’’پاکستان‘‘ کیٹیگری کے ایوارڈ مملکت پاکستان کے لیے نمایاں خدمات پر، ’’امتیاز‘‘ کے ایوارڈ قومی زندگی کے کسی بھی شْعبے (مثلاً ادب، شاعری، صحافت، تعلیم و تدریس، سیاست، سائنس، ٹیکنالوجی، فنون لطیفہ، معاشی سرگرمیوں، کھیلوں) میں نمایاں کارکردگی پر، ’’قائد اعظم‘‘ عوامی خدمت (مثلاً پولیس وغیرہ) پر۔
’’شجاعت‘‘ غیر فوجی کاموں میں بہادری (مثلاً اپنی جان پر کھیل کر حادثے کے شکار لوگوں کو بچانے) پر۔ ’’خدمت‘‘ سماجی خدمات یا سوشل سروس پر دیا جاتا ہے۔
ہر کیٹیگری میں اعلٰی ترین ایوارڈ ’’نشان‘‘ ہے۔ مجموعی طور پہ ’’نشانِ پاکستان‘‘ اعلٰی ترین سول ایوارڈ ہے۔ یہ اعزاز غیر ملکی شخصیات یا پاکستان کے لیے غیر معمولی خدمات انجام دینے والے افراد کو دیا جاتا ہے۔ ہلالِ پاکستان-مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی پر دیا جاتا ہے۔ ستارہِ پاکستان- نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو دیا جاتا ہے۔تمغہ پاکستان- امتیازی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ آرڈر آف ایکسیلنس (نشان، ہلال، ستارہ، تمغہ)ستارہِ امتیاز اورتمغہِ امتیاز، نمایاں خدمات کے لیے دیا جانے والا ایوارڈ۔ نشانِ شجاعت، سولینز کے لیے سب سے اعلیٰ بہادری کا ایوارڈ ہے۔
نشانِ خدمت- غیر معمولی عوامی خدمات کے لیے دیا جاتا ہے۔ ہلالِ خدمت،ستارہِ خدمت۔ تمغہِ خدمت‘صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی یعنی ’’Pride of Performance‘‘ ایک الگ اعزاز ہے جو فنکاروں، ادیبوں اور دیگر نمایاں شخصیات کو دیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ کچھ خصوصی ایوارڈز بھی ہیں، وہ یہ ہیں۔ تمغہِ قائدِاعظم، قومی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ تمغہِ قائدِاعظم (بعد از وفات) نمایاں خدمات پر بعد از وفات دیا جانے والا اعزاز۔ ستارہِ قائدِاعظم، عوامی خدمت کے شعبے میں دیا جاتا ہے۔ ماضی میں جن نامور شخصیات کو پاکستان کے سول ایوارڈز سے نوازا گیا ہے ان میں نمایاں نام یہ ہیں۔
ڈاکٹر عبد القدیر خان (سائنس و ٹیکنالوجی)عبد الستار ایدھی (سماجی خدمات)ملالہ یوسف زئی (تعلیم و انسانی حقوق) علامہ محمد اقبال (بعد از وفات) (ادب و فلسفہ)فیض احمد فیض (ادب و شاعری)۔
سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بھی نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا۔ پاکستان کے سول ایوارڈز ان افراد کے لیے قومی سطح پر پہچان اور عزت کا نشان ہیں جو اپنے شعبوں میں اعلیٰ خدمات انجام دیتے ہیں۔ یہ اعزازات ان شاندار کارکردگی کو تسلیم کرنے اور سراہنے کے لیے دیے جاتے ہیں جو پاکستان کی تعمیر و ترقی اور وطن کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نمایاں خدمات سول ایوارڈز دیا جاتا ہے پاکستان کے سول ایوارڈ خدمات کے سے نوازا گیا ہے کے لیے
پڑھیں:
تم پر آٹھویں دہائی کی لعنت ہو، انصاراللہ یمن کا نیتن یاہو کے بیان پر سخت ردِعمل
بہت سے اسرائیلی دانشوروں اور مبصرین کے درمیان آٹھویں دہائی کے متعلق یہ عقیدہ پایا جاتا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی عمر 80 سال سے زیادہ نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے انصاراللہ یمن کو اسرائیل کے خلاف ایک بڑا خطرہ قرار دینے کے بعد، اس تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے نہایت سخت لہجے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے ہاتھ بچوں اور عورتوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، وہ جلد ہی ہمارے خطے سے باہر نکال دیے جائیں گے۔ نیتن یاہو کے حالیہ بیان جس میں انہوں نے انصاراللہ کو اسرائیل کے لیے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک کہا اور وعدہ کیا کہ اس خطرے کے خاتمے کے لیے جو کچھ بھی کرنا پڑا، کیا جائے گا۔
صیہونی وزیراعظم کے جواب میں انصاراللہ کے رہنما نے ان بیانات کو مجرمانہ لفاظی قرار دیا ہے۔ حزام الاسد نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ لوگ جلد ہی اس خطے سے نکال دیے جائیں گے جنہیں اعلانِ بالفور کے ذریعے یہاں لایا گیا تھا، وہ غاصب جو معصوم بچوں اور عورتوں کے خون میں اپنے ہاتھ رنگ چکے ہیں۔ انہوں نے یمنی عوام کی مزاحمت کے تسلسل پر زور دیتے ہوئے کہا تم پر آٹھویں دہائی کی لعنت ہو، ہم اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں تاکہ مستضعفوں کو تمہارے ظلم و فساد سے نجات دلائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ برا انجام کس کا ہوتا ہے، حق رکھنے والے مظلوموں کا یا مجرم غاصبوں کا؟ قابلِ ذکر ہے کہ بہت سے اسرائیلی دانشوروں اور مبصرین کے درمیان یہ عقیدہ پایا جاتا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی عمر 80 سال سے زیادہ نہیں ہو گی۔ چونکہ اسرائیل نے اپنی ریاست کا اعلان 14 مئی 1948 کو، برطانوی قیمومیت کے خاتمے کے بعد کیا تھا، اس لحاظ سے یہ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ اس کی زوال پذیری کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، اور 2028 سے پہلے اس کا انجام متوقع ہے۔