پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے اپنے ترانے سے سنسنی پھیلانے والے معروف گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ میرا مقصد ہمیشہ ایسا ترانہ بنانا ہوتا ہے جو ہر پاکستانی گنگنا سکے۔

کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں معروف گلوکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتھ میرا جذباتی رشتہ ہے، آغاز سے ہی بھرپور حمایت کی اور اپنے گانے اور پرفارمنسز کے ذریعے رونق کو بڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی چیز میں خود کو اتھارٹی نہیں سمجھتا بلکہ ایک عاجز فنکار کے طور پر صرف کوشش کرتا ہوں، نتیجہ عوام پر ہے، اس بار ترانے میں صرف میری ہی نہیں بلکہ دیگر فنکاروں کی بھی آوازیں شامل ہیں تاکہ تنوع آئے اور ہر کسی کو اپنا رنگ دکھانے کا موقع ملے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل ترانہ؛ علی ظفر کو منتخب کرنا ملتان سلطانز کے اونر کو پسند نہ آیا؟

علی ظفر کا کہنا تھا کہ اس بار ترانے میں ریپر طلحہ انجم، نتاشا بیگ اور ابرارالحق کو بھی شامل کیا ہے، طلحہ کا ریپ نہایت جاندار جبکہ نتاشا کی آواز بہت پُراثر ہے، ابرار کی موجودگی نے ترانے میں پنجابی رنگ بھر دیا جس سے یہ ترانہ مختلف طبقات کو متوجہ کرتا ہے، میرا مقصد ہمیشہ ایسا ترانہ بنانا ہوتا ہے جو ہر پاکستانی گنگنا سکے، کوشش ہوتی ہے کہ شاعری میں مطلب ہو اور سننے اور گانے میں آسان ہو، لوگ اسے ڈرائنگ روم، باتھ روم میں یا اسٹیڈیم میں گائیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ "ہمیں فرنچائزز کے کوئی مالکانہ حقوق حاصل نہیں" انکشاف

انہوں نے کہا کہ میرے لیے اس لیگ کی کامیابی کا سفر خواب کی طرح ہے، میں ہمیشہ اس کا حصہ بننے کیلئے تیار رہتا ہوں، سابقہ ترانوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کسی ایک کو پسندیدہ کہنا مشکل ہوگا کیونکہ کسی گلوکار کیلیے ہر نغمہ اس کے بچے کی مانند ہوتا ہے، البتہ سیٹی بجے گی کو عوام کی پسند اور مقبولیت کی بنیاد پر میں ایک اہم سنگ میل سمجھتا ہوں، مجھے سب سے زیادہ اپنے پچھلے ترانے کھل کے کھیل سے جذباتی لگاؤ ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں پہلی بار "اردو کمنٹری" کا تڑکا لگایا جائے گا

علی ظفر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ترانے کے ساتھ میرا تعلق ہمیشہ خاص رہے گا، میں ہمیشہ اس لیگ کی بھرپور حمایت کروں گا تاکہ پاکستان کرکٹ کو مزید کامیاب بنایا جا سکے۔

علی ظفر نے ایک بار پھر ترانہ گانے پر تنقید کو مسترد کردیا

گلوکار نے ایک بار پھر پی ایس ایل ترانہ گانے پر اپنے خلاف تنقید کو مسترد کردیا، انھوں نے کہا کہ جب میں نے اپنا گانا چھنوں لانچ کیا اور وہ راتوں رات مقبول ہوا تو بہت سے قریبی دوستوں تک نے میرے خلاف فورمز پر لکھنا شروع کردیا کہ میں موسیقی کے قابل نہیں، میں نے پاکستان کے میوزک کو برباد کردیا ہے، اس وقت مجھے بہت دکھ ہوا لیکن والد نے کہا کہ تمہارا جواب تمہارا کام ہوگا تب سے میں نے ہمیشہ کام کو بولنے دیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی مارکیٹنگ ٹیم نے حسن علی کو "لیفٹ آرم بالر" بناڈالا

انھوں نے کہا کہ جہاں عزت ملتی ہے وہاں کچھ نہ کچھ منفی باتیں بھی سامنے آتی ہیں مگر ان کا مقصد صرف آپ کو الجھانا اور حوصلہ توڑنا ہوتا ہے۔

علی ظفر نے فلسفی سقراط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب انسان کے پاس دلیل ختم ہوجاتی ہے تو وہ منفی زبان پر اتر آتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مزید پڑھیں پی ایس ایل علی ظفر نے نے کہا کہ ہوتا ہے

پڑھیں:

لوگ ہمیشہ مجھے کہتے ہیں کہ میں ماہرہ خان جیسی دکھتی ہوں، سنیتا مارشل

پاکستان شوبز کی اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ لوگ اکثر انہیں کہتے ہیں کہ ان کا چہرہ ماہرہ خان سے ملتا ہے۔

حال ہی میں سنیتا مارشل ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ میزبان اشنا شاہ نے سنیتا مارشل کی اداکارہ ماہرہ خان سے مشابہت پر سوال کیا۔

A post common by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

جس پر سنیتا مارشل نے انکشاف کیا کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لوگ انہیں ماہرہ خان سے ملاتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں ماہرہ سے ملتی ہوں۔

اشنا شاہ نے کہا کہ آپ کے ہونٹ ماہرہ خان سے ملتے ہیں جو خوبصورت ہیں۔ سنیتا کا کہنا تھا کہ میرے ہونٹ بڑے ہیں شاید اسی لیے ماہرہ جیسی لگتی ہوں۔ 

 

 

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بھارتی بیانیہ مسترد کردیا
  • بھارت ہمیشہ خود ہی مدعی، خود ہی گواہ اور جج بن جاتا ہے
  • آمنہ بلوچ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے سفارتی برادری کو آگاہ کردیا
  • کوئٹہ میں روٹی 10 روپے سستی، قیمت 30 روپے مقرر
  • امریکا میں ہاؤسنگ اسکیم مع مسجد کا منصوبہ، حکومت نے نفاذ شریعت کے خوف سے مسترد کردیا
  • اے این پی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کردیا
  • اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس ، مائنز اینڈ منرلز بل مسترد کردیا، بل صوبے کی معدنیات و وسائل پر قبضے کے مترادف ہے، میاں افتخار حسین
  • اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس؛ شرکا نے مائنز اینڈ منرلز بل مسترد کردیا
  • لوگ ہمیشہ مجھے کہتے ہیں کہ میں ماہرہ خان جیسی دکھتی ہوں، سنیتا مارشل
  • پاکستانی عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا، ’انڈین فالس فلیگ آپریشن‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ