آئی ایم ایف معاہدے میں رہتے ہوئے بجلی کی قیمتیں کم کرنا بڑا کام ہے، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے میں رہتے ہوئے بجلی کی قیمتیں کم کرنا بڑا کام ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانا ایک دن کا کام نہیں تھا، قیمتوں میں کمی عوام کیلئے چھوٹی عید پر بڑا تحفہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے ساڑھے چار سال میں ملک کا بیڑا غرق کیا، پی ٹی آئی دور میں سی پیک کو روکا گیا، ملک کو انتشار کا نشانہ بنانے والی جماعت خود انتشار کا شکار ہوگئی ہے، نام نہاد تبدیلی کے منصوبے نے ملک کو ہر شعبے میں پیچھے دھکیل دیا تھا۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے رات کو عدالتیں کھلنے کی وجہ بتا دی۔
ن لیگ کی رہنما نے مزید کہا کہ 1 سال کے دوران حکومتی اقدامات سے تمام شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے، پنجاب حکومت نے عوام کو گزشتہ سال بجلی کی مد میں 45 ارب روپے کا ریلیف دیا۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والے آج ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاسی مفاد کے لیے ملک کے مفاد کو داؤ پر لگایا، ملک میں انتشار پھیلانے والے عناصر اب خود تفریق کا شکار ہوگئے ہیں، احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے خود خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کے دفتر کو تالا لگایا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب نے بجلی کی
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل
لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب کی سینئر وزیر اور مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 5 میں حادثہ پیش آیا، جس سے ان کی آنکھ اور چہرے پر چوٹیں آئیں۔
اس وقت مریم کے ساتھ ان کی والدہ اور ایم این اے طاہرہ اورنگزیب بھی تھیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ان میں سے ایک مریم کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
پی ٹی آئی کی رہنما ،چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو رہا کر دیا گیا