پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے انتہائی منفرد اور دلکش نئی کٹ متعارف کرادی
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے لیگ کے 10ویں ایڈیشن سے قبل نئی کٹ متعارف کرادی۔
یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل کمنٹری پینل کا اعلان، ٹورنامنٹ میں پہلی بار کون کون کمنٹری کرے گا؟
کراچی کنگز کی کٹ نیلے اور سرخ رنگوں پر مشتمل ہے، جسے دی پیس کلب نے ڈیزائن کیا ہے، جس کی فیشن اور اسپورٹس ویئر ڈیزائن میں ایک منفرد سوچ ہے۔
دی پیس کلب کی جانب سے ڈیزائن کی گئی کٹ میں اس کے بنیادی نیلے رنگ کو شامل کیا گیا ہے جس کا مطلب ٹیم کی مضبوطی اور وقار ہے، جبکہ سرخ پٹیوں کا مطلب توانائی کا احساس دلانا ہے۔
کراچی کنگز کی شرٹ بھی منفرد انداز میں ڈیزائن کی گئی ہے، جو سادگی اور نفاست کے ساتھ ساتھ پرکشش محسوس ہوتی ہے۔
کراچی کنگز کی نئی کٹ کی شائقین کرکٹ کی جانب سے تعریفیں کی جارہی ہیں، اور ڈیزائنر کو داد دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل میں کچھ نیا کیوں نہیں ہورہا؟ علی ترین نے پی سی بی پر سوالات اٹھا دیے
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 10 کا آغاز 11 مارچ کو راولپنڈی سے ہوگا، جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انتہائی منفرد پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 10 کراچی کنگز نئی کٹ متعارف وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انتہائی منفرد پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 10 کراچی کنگز نئی کٹ متعارف وی نیوز کراچی کنگز پی ایس ایل نئی کٹ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کیخلاف اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی متعارف کرا دی
حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کو دیگر اضلاع میں بھی متعارف کرانے کا منصوبہ ہے، تاکہ صوبے بھر میں ڈرون کے ذریعے ممکنہ خطرات سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ہے، کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور قاسم علی خان کے مطابق پولیس نے جدید جیمنگ گن کے ذریعے فضا میں پرواز کرتے مشکوک ڈرونز کو کامیابی سے جام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی اضلاع، بالخصوص شمالی وزیرستان، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان جیسے علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے نگرانی اور حملوں کے خدشے کے پیش نظر یہ ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت بن چکی تھی۔
یہ جدید جیمنگ ٹیکنالوجی تین کلومیٹر کے دائرے میں کسی بھی مشتبہ ڈرون کو مکمل طور پر ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سی سی پی او کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف اہم تنصیبات، عوامی اجتماعات اور حساس علاقوں کی سیکیورٹی مزید مضبوط ہوگی بلکہ پولیس کی انسداد دہشت گردی صلاحیت میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کو دیگر اضلاع میں بھی متعارف کرانے کا منصوبہ ہے، تاکہ صوبے بھر میں ڈرون کے ذریعے ممکنہ خطرات سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔