سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:خورشید شاہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک :پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کینال کے معاملے پر سندھ حکومت کا موقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
پی پی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی ترجمان کے بیان پر کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فیڈریشن کو بچایا ہے، پیپلزپارٹی شروع سے ہی جمہوری پارٹی رہی ہے۔ خورشید شاہ کے مطابق کینال کا معاملہ صرف سندھ کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے، اگر کینال کے معاملے پر یہی صورتحال رہی تو پاکستان پانی کی ایک ایک بوند کو ترسیں گے۔
بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا
انھوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میں پیش گوئیاں کرنے کا قائل نہیں ہوں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دہشتگردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائے گا،راناثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ٹریننگ کیمپس کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیدیا۔ کہا جو نئی پالیسی بن رہی ہے دہشت گردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ دہشت گردوں کے پیچھے ‘را ہے ، افغان حکومت محفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہی ہیں، جو نئی پالیسی بن رہی ہے ان کا یہاں اور وہاں دونوں جگہ پورا بندوبست کیا جائےگا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی مددگار ثابت ہوگی تو یہ خود بھی جاتی رہے گی۔ آئین و قانون علی امین گنڈاپور کو افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی اجازت نہیں دیتا۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، یہ ابھی بحث ہے۔