ورلڈ پولیس سمٹ 2025: پنجاب پولیس کے 37 افسران بین الاقوامی اعزازات کے لیے نامزد
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
راولپنڈی:
ورلڈ پولیس سمٹ کا چوتھا ایڈیشن 13 سے 15 مئی 2025 تک ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے پولیس افسران شرکت کریں گے جو اپنی پیشہ ورانہ خدمات اور کارکردگی کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز اور گالا ڈنر کا مقصد عالمی سطح پر پولیس فورسز کی انتھک محنت، جدید اختراعات اور غیر متزلزل عزم کو سراہنا اور تسلیم کرنا ہے۔
آئی جی پنجاب، ڈاکٹر عثمان انور نے اس عالمی تقریب میں شرکت کے لیے پنجاب پولیس کے 37 افسران کو 12 مختلف کیٹیگریز میں نامزد کیا ہے۔ ان کیٹیگریز میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران شامل ہیں۔
اہم نامزدگیاں درج ذیل ہیں:
سیکورٹی اور قانون کے نفاذ میں اختراعی آئیڈیاز: ڈی آئی جی احسن یونس (پنجاب سیف سٹی اتھارٹی) اور ان کی ٹیم، ڈی پی او منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض، اے ایس پی کینٹ ملتان ہلار خان، چیف سیکیورٹی آفیسر وہاڑی سب انسپکٹر علی طاہر۔ کسٹمر سروسز میں ایکسی لینس: ایس ایس پی غضنفر علی شاہ، سینئر ٹریفک وارڈن حبیب احمد، ٹریفک وارڈن غلام علی، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی۔ فرانزک سائنس میں مہارت: سب انسپکٹر جاوید اقبال (سی آر او برانچ ملتان)۔ روڈ سیفٹی: ٹریفک وارڈن علی حسن (سٹی ٹریفک پولیس ملتان)۔ گڈ سیمریٹنز ایوارڈ: ایس ایس پی کامران عامر، سینئر ٹریفک وارڈن محمد موسیٰ۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایمپلمنٹیشن: ڈی پی او قصور عیسیٰ خان، سی ٹی او ملتان سردار ماوران خان، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی۔ اسٹارٹ اپ انوویشن: ایس ڈی پی او گلگشت ملتان ظہیرالدین بابر۔ بیسٹ پولیس ایپلیکیشن: ایس پی محمود الحسن (پولیس ٹریننگ کالج لاہور)، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی۔ کرمنل انویسٹی گیشن میں ایکسی لینس: اے ایس پی انعم سحر، اے ایس پی آغا فصیح الرحمان، انسپکٹر محمد اکبر۔ خواتین آفیسرز میں اثر انگیز خدمات: ایس پی بشریٰ جمیل، اے ایس آئی فرحت النساء، سب انسپکٹر امتل منظور، لیڈی کانسٹیبل رابیہ حبیب، ایس پی بنش فاطمہ، لیڈی کانسٹیبل فرحانہ بی بی۔ اینٹی نارکوٹکس کارکردگی: ڈی پی او عیسی خان، سب انسپکٹر عمران خان، ایڈیشنل ایس پی کائنات اظہر۔ پیپلز ڈیٹرمنیشن ایوارڈ: ایس پی محمود الحسن، کانسٹیبل نوید اکرم، کانسٹیبل شاہد منظور، غازی احمد غفار، غازی فرہاد منیر۔تمام نامزد افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ کیٹیگریز کے تحت ورلڈ پولیس سمٹ کے لیے آن لائن اپلائی کریں اور اس کی اطلاع آئی جی آفس پنجاب کو بھی فراہم کریں۔
یہ نامزدگیاں نہ صرف ان افسران کی محنت کا اعتراف ہیں بلکہ پوری پنجاب پولیس کے لیے ایک اعزاز کی حیثیت رکھتی ہیں جو عالمی سطح پر ان کے کردار کو اجاگر کرتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ورلڈ پولیس سمٹ ٹریفک وارڈن سب انسپکٹر ڈی پی او اے ایس ایس پی کے لیے
پڑھیں:
رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
رواں مالی سال26-2025 کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد رہی اور قابل کاشت رقبہ 3.6 فیصد کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی اور اہم فصلوں کی مجموعی پیداوار میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
قومی اقتصادی سروے 26-2025 کے اہم نکات کے مطابق گندم کاشت رقبہ 4.4 فیصد اور پیداوار4.3 فیصد بڑھ کر 2 کروڑ 96 لاکھ ٹن رہی۔
مالی سال 26-2025 کے دوران چاول کی پیداوار میں 2.8 فیصد اضافہ ہوگیا، گنے کی پیداوار میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی پیداوار8 کروڑ 94 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مکئی کی پیداوار میں 2.7 فیصد کمی آئی تاہم کاشت کا رقبہ گزشتہ سال کے برابر رہا، کپاس کی پیداوار میں بھی 0.5 فیصد کمی رہی اور کاشت کا رقبہ بھی 1.5 فیصد کم ہوگیا۔
دیگر فصلوں میں 2.4 فیصد نمواور پیداوار میں ریکارڈ 50.4 فیصد اضافہ ہوگیا، آلو کی پیداوار 27.6 فیصد، آم 11.6 فیصد اور کیلے کی پیداوار 30.8 فیصد بڑھ گئی۔
اسی طرح ہلدی کی پیداوار میں 25.1 فیصد مرچوں کی پیداوار میں 9.2 فیصد، کاٹن جننگ اور متفرق زرعی شعبوں کی شرح نمو صرف 0.1 فیصد رہی اور لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔