عاطف اسلم کے ایک جملے نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
نامور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے حالیہ کچھ عرصے سے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز پوسٹ کرنے کا سلسلہ بھی شروع کررکھا ہے، جسے انکے مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔حال ہی میں عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے کسی دوست کو وائس نوٹ بھیجنے میں مشکلات کا شکار نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم کسی پرفضا مقام پر موجود ہیں اور اپنے موبائل پر وائس نوٹ ریکارڈ کرکے دوست کو بتا رہے ہیں کہ 'یار بڑی فٹ جگہ ہے، زبردست لوگ ہیں، کھانا بھی بڑا اچھا ہے، پانی بھی بڑا زبردست ہے، تجھے ہونا چاہیے تھا یہاں'۔اتنا طویل وائس نوٹ ریکارڈ کرنے کے بعد جب انکی اسکرین پر نظر پڑتی ہے تو وہ یہ دیکھ کر جھنجھلا جاتے ہیں کہ وائس نوٹ ریکارڈ ہی نہیں ہوا تھا۔وہ جھنجھلا کر یہی پیغام دوبارہ وائس نوٹ کی صورت میں بھیجنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ایک بار پھر ریکارڈ کا بٹن دبانا بھول جاتے ہیں۔اس کے بعد جب وہ وائس نوٹ بھیجنے کی تیسری کوشش میں بھی ناکام ہوجاتے ہیں تو بالآخر عاطف اسلم ہمت ہار جاتے ہیں اور جھنجھلا کر شیر افضل کے انداز میں کہتے ہیںاو وڑ گیا بھئی، نہیں جارہا۔عاطف اسلم کی یہ ویڈیو دراصل اس عام صورتحال پر طنز تھی جسکا سامنا اکثر واٹس ایپ صارفین کو ہوتا ہے جو طویل پیغام وائس نوٹ کی صورت میں اپنے دوستوں کو بھیجنے کی کوشش کرتے ہیں مگر ریکارڈ کا بٹن دبانا بھول جاتے ہیں۔ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں عاطف اسلم کے مداحوں نے قہقہوں کے انبار لگادیے اور نہ صرف انکی حس مزاح بلکہ اداکاری کی بھی خوب تعریف کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مداحوں نے سدرہ نیازی کو ’پاکستانی کترینہ کیف‘ قرار دے دیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سدرہ نیازی کا ان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے موازنہ کیا جارہا ہے۔
نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل’سانول یار پیا‘ میں سدرہ نیازی کے نئے لک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اس وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو سنہرے اور مرون رنگ کی ساڑھی پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by 7th Sky Entertainment (@7thskyentertainment)
مداح سدرہ نیازی کی خوبصورتی اور ان کے نئے لُک کا موازنہ کترینہ کیف سے کر رہے ہیں کیونکہ ان کا یہ لُک بھارتی اداکارہ کے مشہور’چکنی چمیلی لُک‘ سے بہت ملتا جلتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے اس نئے لُک پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
زیادہ تر صارفین نے سدرہ نیازی کو ’پاکستانی کترینہ کیف‘ قرار دیا ہے جب کہ کچھ صارفین اُن کا موازنہ فلم انڈسٹری کی کئی دیگر مشہور اداکاراؤں سے بھی کر رہے ہیں۔