ایکس پر لوگوں کی نقالی کرنے والے اکاؤنٹس مشکل میں
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے پیروڈی اکاؤنٹس کے لیے سخت قوانین لانے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ سے اپنے ممکنہ استعفے کی رپورٹس کو ’جعلی خبر‘ قرار دے دیا
بی بی سی کے مطابق ایسے اکاؤنٹس جو کسی دوسرے صارف یا شخص کی نقالی کرتے ہیں اب اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ اپنے اکاؤنٹ کے نام کے آغاز میں ’جعلی‘ یا ’پیروڈی‘ جیسے کلیدی الفاظ استعمال کریں۔
پیروڈی اکاؤنٹ ہولڈرز سے یہ بھی تقاضا کیا جائے گا کہ وہ ان ایکس اکاؤنٹس کے لیے مختلف تصاویر استعمال کریں جن کی وہ نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔
کچھ صارفین نے پلیٹ فارم پر پیروڈی اکاؤنٹس کی وجہ سے پیدا ہونے والی الجھن کے بارے میں شکایت کی ہے۔ ایسی ویڈیوز میں ایکس کے مالک ایلون مسک کی نقالی بھی شامل ہے۔
کمپنی نے ہفتے کے روز ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ تبدیلیاں صارفین کے لیے الجھن یا نقالی کے باعث مشکل میں مبتلا ہونے سے بچانے کے لیے کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیے: امریکا میں ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کے باہر شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ
ایکس نے ایسے اکاؤنٹس کو انفورسمنٹ کی تاریخ تک اپنے پروفائلز کو اپ ڈیٹ کرنے کی ترغیب دی ہے۔ یہ تبدیلیاں مداحوں اور کمنٹری اکاؤنٹس پر بھی لاگو ہوں گی۔
دریں اثنا ایک صارف نے کمپنی کے اعلان کے جواب میں لکھا کہ انہیں ہفتے میں ایلون مسک کے کم از کم ایک جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے رابطہ کیا جاتا ہے۔
ایلون مسک کے پیروڈی اکاؤنٹس سے پبلش کی گئی پوسٹس میمز اور لطیفوں سے لے کر کریپٹو کرنسی اور گاڑیوں کے تحفے دینے کے اعلان تک شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: سابقہ ٹوئٹر موجودہ ’ایکس‘ پر اب کسی کو بلاک نہیں کیا جا سکے گا، ایلون مسک
ایلون مسک کے پیروڈی اکاؤنٹ کی ایک حالیہ پوسٹ جس کے 10 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں نے صارفین کو ٹیسلا جیتنے کے موقعے کے لیے ’لائک اور کمنٹ‘ کرنے کو کہا تھا۔
پوسٹ کو 428،000 لائکس اور 200،000 سے زیادہ جوابات موصول ہوئے۔
اگر کسی پیروڈی اکاؤنٹ کا نام خاص طور پر طویل ہو اور فیڈز یا جوابات میں اس کا صرف ایک مختصر ورژن ظاہر ہوتا ہے تو صارفین انجانے میں دھوکہ کھا جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایکس ایکس پر پیروڈی اکاؤنٹس ایلون مسک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایکس ایلون مسک ایلون مسک کے لیے
پڑھیں:
شاداب خان کا کارنامہ، پی ایس ایل میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 100 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
یہ سنگِ میل انہوں نے پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا، جب انہوں نے مخالف کپتان محمد رضوان کو آؤٹ کرکے اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔
شاداب خان پی ایس ایل کی تاریخ میں 100 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر اور پہلے اسپنر بن گئے ہیں۔ وہ اب پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:شاداب خان نے خانہ کعبہ کو دیکھ کر پہلی دعا کیا کی تھی؟
اس فہرست میں کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی 118 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ ان کے بعد وہاب ریاض (113)، شاہین شاہ آفریدی (109) اور شاداب خان (100) کا نمبر آتا ہے۔ فہیم اشرف 79 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرزحسن علی – 118 وکٹیں (86 اننگز)
وہاب ریاض – 113 وکٹیں (87 اننگز)
شاہین شاہ آفریدی – 109 وکٹیں (75 اننگز)
شاداب خان – 100 وکٹیں (89 اننگز)
فہیم اشرف – 79 وکٹیں (73 اننگز)
دوسری جانب، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 10 میں اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ملتان سلطانز کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل10: بابراعظم، شاہین آفریدی، شاداب خان اور جیسن روئے کے لیے بڑے اعزاز کا اعلان
شاداب خان، محمد نواز، جیسن ہولڈر اور رائلی میرڈتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کرکے ملتان کو 20 اوورز میں 168 رنز تک محدود رکھا۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 18ویں اوور کی پہلی گیند پر مکمل کرلیا۔ 5 میچز میں مسلسل 5 فتوحات کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
100 وکٹیں پی ایس ایل 10 حسن علی شاداب خان شاہین شاہ آفریدی