ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
فائل فوٹو۔
ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) رفعت مختار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز آمد پر رفعت مختار سے افسران کا تعارف کرایا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری، فرض شناسی اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پبلک سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے مؤثر حکمت عملی یقینی بنائی جائے۔
انھوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت اقدامات جاری رہیں گے۔ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رفعت مختار ایف آئی اے
پڑھیں:
ملک بھر میں اسمارٹ میٹرنگ اصلاحات کا آغاز کردیا گیا
ملک بھر میں اسمارٹ میٹرنگ اصلاحات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق پاور ڈویژن نے ڈسکوز میں جدید اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق اسمارٹ میٹرنگ سے نظام پر صارف کا اعتماد بحال ہوگا، تقریباً 3 کروڑ 80 لاکھ میں سے 80 فیصد سنگل فیز صارفین ہیں۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق اسمارٹ میٹر کی قیمت 20 ہزار سے کم کر کے 15 ہزار روپے تک لائی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا شفاف اور مسابقتی خریداری سے 25 ارب روپے سالانہ بچت کا امکان ہے، اسمارٹ میٹرنگ سے بلنگ کے عمل میں درستگی آئے گی۔