قومی ایئرلائن پی آئی اے کو پائلٹس اور فضائی میزبانوں کی کمی کا سامنا ہے۔ انتظامیہ نے کاکپٹ کریو اور کیبن کریو کی بھرتی کیلئے اشتہار جاری کر دیا ہے۔ 

ایئرلائن ذرائع کا بتانا ہے کہ تنخواہوں کے کم پیکیج کی وجہ سے بڑی تعداد میں پائلٹس قومی ایئرلائن چھوڑ گئے ہیں۔

پی آئی اے انتظامیہ نے پائلٹس اور فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کے حوالے سے اشتہار جاری کیا ہے۔ اس سلسلے میں 20 پائلٹس اور 40 فضائی میزبانوں کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

کیپٹن اور فرسٹ آفیسر کی بھرتی کےلیے جاری اشتہار میں کیپٹن کےلیے عمر کی حد 50 سال جبکہ فرسٹ آفیسر کےلیے عمر کی حد 40 سال رکھی گئی ہے۔

 فضائی میزبانوں کیلئے فریش امیدوار کی عمر کی حد 25 سال جبکہ تجربہ کار ائیرہوسٹس کےلیے عمر کی حد 30 سال مقرر کی گئی ہے۔ فضائی میزبانوں کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت گریجویشن رکھی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فضائی میزبانوں کی عمر کی حد کی بھرتی

پڑھیں:

ایران سے افغانوں کی ملک بدری،اسرائیل کےلیے جاسوسی کا الزام

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران:افغان باشندوں پر اسرائیل کے جاسوس ہونے کا الزام،ایران سے ملک بدری میں تیزی آگئی۔اس سال کم از کم 1.2 ملین افغانی باشندوں کو ایران اور پاکستان سے واپس جانے پر مجبور کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر وطن واپسی افغانستان کی نازک صورتحال کو غیر مستحکم کر سکتی ہے۔پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے کہا کہ 1.2 ملین واپس آنے والے افغانوں میں سے آدھے سے زیادہ ایران سے آئے ہیں۔

ایرانی حکومت نے 20 مارچ کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے مطابق افغانی رضاکارانہ طور پر نکل جائیں یا بے دخلی کا سامنا کریں۔ایجنسی کے مطابق، ایران نے اس سال 366,000 سے زائد افغانوں کو ملک بدر کیا ہے۔اسرائیل کے ساتھ ایران کی 12 روزہ جنگ بھی افغانیوں کی روانگی کا باعث بنا ہے۔ سب سے زیادہ واپسی 26 جون کو ہوئی جب ایک دن میں 36,100 افغانوں نے سرحد عبور کی۔

افغان دارالحکومت کابل میں یو این ایچ سی آر کے نمائندے عرفات جمال نے کہا کہ، افغان خاندانوں کو ایک بار پھر نقل مکانی کی مشکلات کا سامنا ہے۔ وہ تھکے ہوئے، بھوکے، خوف زدہ ہیں۔12 روزہ ایران اسرائیل جنگ کے بعد افغان باشندوں کو اسرائیلی جاسوس قرار دے کر ایران سے ملک بدر کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بعض اوقات ایران سے ایک ہی وقت میں پانچ بسیں آتی ہیں، جن میں مرد، خواتین اور بچے ہوتے ہیں جو بھوک اور سفر کی تھکاوٹ اور م ±لک بدری کے صدمے کی وجہ سے بے حال ہوتے ہیں۔

ایرانیوں نے حالیہ مہینوں میں افغانوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے بارے میں شکایت کی ہے، کچھ نے ان پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی جاسوس کا لیبل لگایا ہے۔ایران کے اٹارنی جنرل، محمد موحیدی آزاد نے کہا کہ غیر قانونی طور پر ملک میں موجود غیر ملکیوں کو جلد از جلد ملک چھوڑ دینا چاہیے یا قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا چاہیے۔

ایران کی سرکاری IRNA نیوز ایجنسی نے آزاد کے حوالے سے بتایا کہ، غیر ملکی شہری، خاص طور پر افغانستان سے تعلق رکھنے والے بھائی اور بہنیں جن کی ہم برسوں سے میزبانی کر رہے ہیں، ہماری مدد کریں (تاکہ) غیر قانونی افراد کم سے کم عرصے میں ایران سے نکل جائیں۔

ایرانی حکام نے اپریل میں کہا تھا کہ 60 لاکھ سے زائد افغان باشندوں میں سے 25 لاکھ غیر قانونی طور پر ایران میں موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی طرف سے بیانات صرف اپنے عوام مطمئن کرنے کےلیے ہیں: خواجہ آصف
  • بھارتی ایئرلائن کا پائلٹ پرواز سے چند لمحے قبل بے ہوش
  • ٹرمپ، زیلینسکی ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین کی فضائی صلاحیت بڑھانے پر اتفاق
  • بھارت کی ڈرون ٹیکنالوجی میں خودکفالت کےلیے 23 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری
  • عمران خان اپنے لوگوں کی وجہ سے جیل میں ہیں، شرجیل میمن
  • فضائی مسافر ایک سال میں 6 کروڑلگژری اورمہنگے چاکلیٹ کھاگئے
  • ایران سے افغانوں کی ملک بدری،اسرائیل کےلیے جاسوسی کا الزام
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنی تنخواہ بڑھانے یا نہ بڑھانے کا فیصلہ وزیراعظم کی صوابدید پر چھوڑ دیا
  • اسپیکر قومی اسمبلی نے تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم پر چھوڑ دیا
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟