حکومت سپورٹ کرے تو زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والے آلات بنا سکتے ہیں، شہبازلغاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء) ارتھ کوئیک،کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر کے سی ای او محمد شہبازلغاری نے کہا ہے کہ حکومت سپورٹ کرے تو زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والے آلات بنا کرنہ صرف قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے بلکہ ملکی معیشت کو قیمتی زرمبادلہ کما کر دے سکتے ہیں،میانمار اور تھائی لینڈ میں حالیہ آنے والے زلزے کی تین دن قبل پیشگوئی کر دی تھی جس کا ریکارڈ ویب سائٹ پر موجود ہے، شہباز لغاری کے مطابق ای کیو کیو این دنیا کا پہلا ارتھ کوئک ریسرچ سینٹر ہے جو آنے والے موسم کی طرح آنے والے زلزلوں کا 128 گھنٹے پہلے بتانے کی ریسرچ مکمل کر چکا ہے جس کے لیے کسی بھی ملک کی زمین کا سائنٹیفک کیلکولیشن کے ذریعے زمین کی کرسٹ لیئر کا مشاہدہ کر کے اس ملک میں آنے والے زلزلوں کی حتمی رزلٹ تک پہنچا جا سکتا ہے، وہ عرصہ دراز سے پاکستان کے پانچ ہزار کلو میٹر احاطے میں آنے والے زلزلوں کی قبل از وقت پیشگوئی کرتے آرہے ہیںجیسا کہ میانمار میں 28 مارچ 2025 ء کو 7.
(جاری ہے)
�
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ا نے والے زلزلوں کیو کیو سکتے ہیں کے لیے
پڑھیں:
ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
ویب ڈیسک: ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلے سے متعلق ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ ملتان 126 کلو میٹر اور گہرائی 55 کلومیٹر تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔ پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔
زلزلے سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔
Ansa Awais Content Writer