2025-09-18@06:05:32 GMT
تلاش کی گنتی: 247

«ا نے والے زلزلوں»:

    سلیپر سیل کا سراغ لگانے کیلئے پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ان واقعات کی باریک بینی سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں گشت پر مامور گزری تھانے کی پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کے واقعے اور دیگر پولیس پر حملوں کے حوالے سے جاری تفیتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزری تھانے کی پولیس موبائل کو فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کے دوران جائے وقوعہ سے ملنے والے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول کا مینیوول فرانزک مکمل کر لیا گیا، جس میں انکشاف ہوا ہے...
    ڈیفنس خیابان بخاری میں گشت پر مامور گزری تھانے کی پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کے واقعے اور دیگر پولیس پر حملوں کے حوالے سے جاری تفیتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزری تھانے کی پولیس موبائل کو فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کے دوران جائے وقوعہ سے ملنے والے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول کا مینیوول  فرانزک مکمل کرلیا گیا جس میں انکشاف ہوا ہے کہ پولیس موبائل پر حملے میں استعمال کیے جانے والا اسلحہ شہر کے دیگر علاقوں میں پولیس پر حملوں کی متعدد وارداتوں میں سے میچ کر گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کی تصدیق کے بعد...
    کراچی: شاہ فیصل کالونی کے علاقے الحیدر سوسائٹی ڈرگ روڈ میں گھر کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ لڑکی زخمی ہوگئی۔ شاہ فیصل کالونی پولیس کے مطابق مقتول کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی، مقتول کی شناخت 26 سالہ ارتضیٰ علی ولد مظفر علی کے نام سے کی گئی جبکہ 18 سالہ ایمن دختر افتخار شاہ کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے شاہ فیصل تھانے کے ہیڈ محرر عثمان شاکر نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی لڑکی مقتول ارتضیٰ کے نکاح میں تھی اور وہ اس سے ملنے گھر آیا تھا کہ گھر کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔...
    وفاقی حکومت نے سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے معاملے پر صوبائی حکومتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو حکومتی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق سیلاب کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے معاملے پر وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے شروع کر دئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فاقی وزیر رانا تنویر کی جانب سے صوبائی حکومتوں سے ملاقات کا امکان جبکہ اُن کی اتوار کو وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر رانا تنویر کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے بھی ملاقات متوقع ہے، جس میں چیف سیکرٹری اور فوڈ سیکرٹری پنجاب بھی شرکت کریں گے۔ ملاقات کے لئے صوبائی حکومتوں سے رابطے شروع کر...
    چار روزہ حنیف محمد ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بدھ سےکراچی میں ہونے والے گروپ بی کے تیسرے راؤنڈ کے میچز بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ پی سی بی نے پنجاب میں ہونے والے گروپ اے کے میچز کو ایک دن کے لیے موخر کر دیا۔جنوبی پنجاب میں ہونے والی شدید بارشوں کے سبب اب تیسرے راؤنڈ کے میچز 11 سے 14 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔ حیدرآباد کا کوئٹہ سے عباسی اسپورٹس کمپلیکس، رحیم یار خان، لاہور بلوز کا آزاد جموں و کشمیر سے ڈرنگ اسٹیڈیم، بہاولپور اور کراچی وائٹس کا فیصل آباد سے ملتان اسٹیڈیم پر مقابلہ ہوگا۔ گروپ بی میں 13 سے 16 ستمبر ہونے والے میچز میں کراچی بلوز کا ڈیرہ مراد جمالی سے نیشنل...
    کراچی: شہر قائد میں سچل پولیس نے سعدی ٹاؤن میں مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزم رحیم اللہ کا تعلق محمد خان گوٹھ سے ہے اور اس پر سید حسنین حیدر نقوی کے قتل میں بھی ملوث ہونے کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم رحیم اللہ نے 14 جون 2023 کو سید حسنین حیدر نقوی کا قتل کیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ سچل میں الزام نمبر 832/2023 کے تحت درج ہے۔ پولیس نے کہا کہ رحیم اللہ کئی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے اور اس نے متعدد بار جیل کی ہوا کھائی ہے۔ رحیم اللہ، جسے پولیس نے انتہائی خطرناک ملزم قرار...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، جشن عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے تیاریاں و انتظامات اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ڈپٹی کمشنر آئی سی ٹی، سمیت ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کے سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جشن عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے تیاریاں و انتظامات اور شہر میں امن و امان کی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے عطیات کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام ہمیشہ بلا رنگ و نسل دوسروں کی بے لوث خدمت میں پیش پیش رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی کاموں اور عطیات کی بدولت پاکستان دنیا کے عطیات دینے والے نمایاں ممالک میں شامل ہے۔ مزید پڑھیں: گوجرانوالہ میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری وزیراعظم کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ آبادی خوراک، رہائش اور علاج کی منتظر ہے، اور وفاقی و صوبائی حکومتیں، عوام اور فوج مل کر ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے عوام اور بیرون ملک پاکستانیوں سے سیلاب متاثرین کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ آپ اور آپ...
    چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے میں پاکستان میں جعفر ایکسپریس اور خضدار جبکہ بھارت کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ فلسطین میں فوری اور پائیدار جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور عالمی سطح پر فعال سفارتی کردار پر زور دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایس سی او اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری، تنظیم کی سربراہی روس کے سپرد اعلامیے کے مطابق سفارتی کوششوں کے نتیجے میں آج پاکستان خطے میں ’ریجنل اسٹیبیلائزر‘ کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اجلاس میں ریاستوں کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور عدم مداخلت کو بنیادی اصول قرار...
    آسٹریلیا نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ اس نے سڈنی اور میلبورن میں یہودی عبادت گاہ اور ریسٹورنٹ پر حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی، جس کے بعد ایران کے سفیر احمد صادقی کو ملک بدر کر دیا گیا۔ وزیراعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا کہ سفیر کو 72 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ ایرانی سفارتخانے کے تین دیگر اہلکاروں کو بھی سات دن میں واپس بھیج دیا جائے گا۔ یہ آسٹریلیا کی دوسری جنگِ عظیم کے بعد پہلی بار ہے کہ کسی سفیر کو ملک بدر کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آسٹریلوی انٹیلی جنس ادارے (ASIO) نے حکومت کو شواہد فراہم کیے ہیں کہ حملوں میں ملوث مجرمان کو بیرون ملک...
    ایران کی انقلابی گارڈز کا کہنا ہے کہ انہوں نے 8 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ حساس مقامات کی لوکیشنز اور اعلیٰ فوجی شخصیات کی تفصیلات اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو فراہم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انقلابی گارڈز نے الزام عائد کیا ہے کہ گرفتار افراد نے یہ معلومات جون میں اسرائیل کی ایران پر فضائی کارروائی کے دوران موساد کو دی تھیں جب اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا اور اعلیٰ فوجی کمانڈرز سمیت عام شہری بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران میں عالمی جوہری نگرانی کے ادارے کے معائنہ کاروں کی واپسی، یورپی ممالک کے ساتھ اہم مذاکرات انقلابی گارڈز کے بیان میں کہا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب کے خطرات کی زد میں آنے والے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر انتظامیہ سے تعاون کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت سب سے پہلی ترجیح عوام کی جان کا تحفظ ہے، لہٰذا شہری انتظامیہ اور ریسکیو کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ Historic rise in River Ravi’s water level, flow between 211,330–219,760 cusecs. On CM Maryam Nawaz’s instructions, rescue & relief operations are in full swing. Ministers and MPAs on ground, over 20,000 people evacuated in 24 hours. pic.twitter.com/gNqF9oaoB1 — PMLN (@pmln_org) August 29, 2025 انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گھروں، فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات...
    کراچی: شہر قائد میں ساؤتھ زون کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے نجی اسپتال لیجایا گیا۔ مضروب کے پاس سے ملنے والے پولیس کارڈ کی مدد سے اس کی شناخت ثاقب حسین کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او ڈیفنس سب انسپکٹر حکم داد نے بتایا کہ زخمی سپاہی ڈیفنس تھانے میں تعینات ہے جسے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس اہلکار کو 5 گولیاں لگی ہیں جس میں 2 ہاتھ ، 2 ٹانگوں اور ایک پیٹ پر پسلی کے قریب لگی تھی جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں تحریک انصاف نو مئی میں ملوث ثابت ہو تو ضرور معذرت کریں گے۔ مختلف ٹی وی پروگرامز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مؤقف واضح ہے کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج لے آئیں اور جوڈیشل کمیشن بنا دیں، اگر ثابت ہو جائے کہ منصوبے میں تحریک انصاف ملوث تھی تو ہم ضرور معذرت کر لیں گے، مصالحت اور معذرت سے پہلے ثابت کریں کہ تحریک انصاف کسی طرح نو مئی کرنے میں شامل تھی؟ وگرنہ معذرت وہ کریں جنہوں نے ہمارے ساتھ ظلم کیا ہے۔...
    ویب ڈیسک: کوہاٹ کے علاقے ریگی شینوخیل میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔  پولیس کے مطابق مقتولین تاندہ ڈیم پر پکنک منانے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔  پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب  پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع...
     وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں پولیس اسٹیشنز اور چیک پوسٹوں پر ہونے والے دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے خیبر پختونخوا کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کی کامیاب کارروائی کو سراہا جس میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔ وزیراعظم نے اس آپریشن میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کو اس کی ہر شکل اور صورت میں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ آپ اور آپ کے...
    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چہلم کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے، جس کے تحت 5 ہزار سے زائد افسران و جوان تعینات ہوں گے۔ جی سکس کا مرکزی جلوس انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا گیا ہے، جس کی سیکیورٹی کے لیے تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز تعینات ہوں گے۔ آپریشنز، انوسٹی گیشن، سی آئی اے، سی ٹی ڈی اور پانچوں ڈویژنز متحرک رہیں گے۔ پلان کے مطابق اندرونی و بیرونی کارڈن، فلینکنگ اور روف ٹاپ ڈیوٹی لگائی گئی ہے جبکہ سنائپرز اور سی ٹی ڈی کمانڈوز کو اہم مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھہں:جشن آزادی پاکستان: اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی...
    پاکستان سوسائٹی ڈنمارک نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر ایک پُررونق تقریب کا انعقاد کیا، جس کی صدارت پاکستان سوسائٹی ڈنمارک کے صدر چوہدری ولایت خان نے کی۔ چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور تمغۂ خدمت حاصل کرنے والے چوہدری پرویزاقبال لوسر تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز اقبال لوسر نے 1947 میں پاکستان کے قیام کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا۔ چوہدری پرویزاقبال لوسر نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں دی گئی عظیم قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی قوم اورمسلح افواج کے عزم و حوصلے کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماضی اور حال میں ملک کو غیر مستحکم کرنے...
    سنہ 1979 میں شروع ہونے والی افغان سویت وار میں جہاں وقت کی سپر پاور نے 10 برسوں پر محیط اس جنگ میں افغانستان کے بیشتر علاقوں پر میزائل اور مارٹر گولے برسائے وہیں اس آتشیں ’بارش‘ کے کچھ قطرے پاکستان پر بھی برسے۔ افغانستان سے ملحقہ پاکستان کے سرحدی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں بھی بیشتر میزائل شلمان، طورخم، باچہ مینا، اشخیل اور دیگر علاقوں پر آگرتے جن سے جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ کچھ مکانات کو ضرور نقصان پہنچا تھا۔ ان میزائلوں کو قبائلی علاقوں میں لوگ کباڑ کے طور پر بیچتے یا ان سے چارپائی کے پاؤں بناتے تھے۔ روسی ساختہ ان میزائلوں میں 2 بڑے میزائلوں کے خالی ڈھانچوں سے  قبائلی مشر ملک...
    پاکستان نے لاس اینجلس میں 2028 کے اولمپک کھیلوں میں کرکٹ کی تاریخی واپسی کے لیے اپنی بھرپور کوششیں شروع کر دی ہیں۔ یہ کرکٹ کی پہلی بار پیرس 1900 کے بعد دوسری بار اولمپکس میں شمولیت ہوگی۔ ایل اے 2028 کی تنظیمی کمیٹی مردوں اور خواتین کے کرکٹ مقابلے یکم جولائی سے 29 جولائی تک منعقد کرے گی، جس میں ہر کیٹگری میں 6 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ امکان ہے کہ کوالیفائنگ مرحلہ علاقائی بنیادوں پر ہوگا۔ بھارت (ایشیا) اور آسٹریلیا (اوشیانا) اپنے رینکنگ کی بنیاد پر براہ راست کوالیفائی کر جائیں گے، جبکہ دیگر ممکنہ ٹیموں میں برطانیہ، جنوبی افریقہ اور میزبان امریکا شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: اولمپکس 2028: کرکٹ کے کوالیفائنگ فارمولے پر اتفاق، پاکستان کے لیے بُری...
    غزہ: محصور غزہ میں صحت کا نظام مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، جہاں خون کی شدید قلت نے اسپتالوں کو مفلوج کر دیا ہے اور اسرائیلی حملوں کے ساتھ ساتھ شدید غذائی بحران کے باعث اموات کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ غزہ کے طبی حکام نے بتایا کہ علاقے میں خون کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے، شدید بھوک اور غذائی قلت کے باعث بیشتر شہری خون عطیہ کرنے کے قابل بھی نہیں رہے۔ طبی حکام کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ قحط نے اب تک 193 فلسطینیوں کی جان لے لی ہے، جن میں صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو...
    کراچی:  اورنگی ٹاؤن بجلی نگر میں لوم فیکٹری میں کام کے دوران مشین میں آنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔  ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ سلطان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ کام کے دوران متوفی کا مشین کی زد میں آکر شدید متاثر ہوا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او مومن آباد معراج انور نے بتایا کہ واقعہ لوم فیکٹری میں کام کے دوران پیش آیا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
    اوسلو (سپورٹس ڈیسک) ناروے کپ کے دوران پاکستان کی مسلم ہینڈز ٹیم کے فٹبالر امان اللہ رؤف بلوچ اوسلو میں لاپتہ ہو گئے۔ مسلم ہینڈز فٹبال ٹیم کے ترجمان کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے فٹبالر امان اللہ رؤف بلوچ ناروے کپ کے پہلے روز اوسلو میں لاپتہ ہوگئے تھے۔ مسلم ہینڈز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فٹبالر امان اللہ ایونٹ کی استقبالیہ تقریب میں بھی نہیں آئے، حالانکہ مسلم ہینڈز کی ٹیم اب وطن واپس پہنچ چکی ہے۔ ترجمان کے مطابق امان اللہ کا پاسپورٹ ناروے میں پاکستانی سفارت خانے میں جمع کرا دیا گیا ہے اور ناروے پولیس سمیت پاکستانی سفارت خانے کو تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے...
    کراچی: ناروے کپ اسٹریٹ فٹبال چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے جانے والا فٹ بالر اوسلو میں غائب ہوگیا، اسلام اباد کی اسٹریٹ چلڈرن ٹیم میں شامل فٹبالر امان اللہ روف بلوچ ناروے پہنچتے ہی پہلے روز غائب ہوگیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے امان اللہ بلوچ کے غائب ہونے کی اطلاع مقامی پولیس کو دے دی گئی ہے، مزید برآں ناروے پاکستانی سفارت خانے کو بھی تمام تر تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے متعلقہ ذمہ دار حکام کو بھی تمام تر تفصیلات فراہم کر دی گئیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غائب ہونے والے فٹبالر نے انڈر 15 بوائز ایونٹ میں شرکت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اگست 2025ء) پلاسٹک کے فضلے کی بڑھتی ہوئی مقدار اور انسانی صحت، سمندری حیات اور معیشت پر اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جنیوا میں ایک عالمی معاہدے کو حتمی صورت دینے کی کوششیں جاری ہیں۔اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یونیپ) نے کہا ہے کہ ایسے معاہدے کے بغیر 2060 تک پلاسٹک کے فضلے کی مقدار تین گنا بڑھ چکی ہو گی جس سے انسانوں اور زمین کو بہت بڑا نقصان ہو گا۔ Tweet URL 2022 میں رکن ممالک نے پلاسٹک کی آلودگی کے بحران کا خاتمہ کرنے کے مقصد سے اس معاہدے کے لیے بات چیت شروع کی تھی جس کی پابندی ارکان پر لازم ہو گی۔(جاری ہے) اس...
    روس نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اب زمین سے درمیانے اور کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کی تیاری، جانچ اور تعیناتی پر کسی پابندی کا پابند نہیں ہے۔  یہ فیصلہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز (INF) معاہدے کے تحت عائد خودساختہ پابندیوں سے مکمل دستبرداری کی علامت ہے۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نیٹو اور امریکا کی جانب سے مسلسل انکار کے بعد ماسکو کے پاس اب اس معاہدے کی پاسداری کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔  وزارت کے مطابق واشنگٹن کو بارہا خبردار کیا گیا مگر امریکی اقدامات سے واضح ہو گیا کہ وہ ایسے میزائل یورپ، ایشیا اور بحرالکاہل میں تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ...
    دنیا کو پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے بحران سے بچانے کے لیے جنیوا میں جاری اقوام متحدہ کے زیرِاہتمام مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، جہاں 179 ممالک کے مندوبین اور سینکڑوں ماہرین ماحول، سائنس دان اور صنعتی نمائندے پلاسٹک کی آلودگی روکنے کے عالمی معاہدے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ مجوزہ معاہدہ پلاسٹک کی تیاری، استعمال، ری سائیکلنگ اور تلفی کے تمام مراحل کا احاطہ کرے گا۔ اس کا مقصد پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنا اور ماحول، انسانی صحت اور معیشت پر اس کے مضر اثرات کا سدباب ہے۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) نے خبردار کیا ہے کہ اگر دنیا نے فوری اقدام نہ کیا تو 2060 تک پلاسٹک کا فضلہ 3 گنا بڑھ...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ سینٹرل نیو کراچی بلال کالونی تھانے کی حدود میں نامعلوم ڈاکو ڈپارٹمنٹل اسٹور کے ملازم سے لاکھوں روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئیے۔ اطلاعات کے مطابق ملازم بینک میں رقم جمع کرانے جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکو اس سے 35 لاکھ سے زائد کی رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے قائمقام ایس ایچ او بلال کالونی انسپکٹر وسیم سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ واردات دن میں ہوئی تھی اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    اسلام آباد: ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیمز شہر بھر میں مضر صحت خوراک پر نظر رکھتی ہیں، گدھوں کے گوشت کے حوالے سے ہمارے پاس ایک ہفتہ پہلے سے معلومات موجود تھیں، ٹیمز کی جانب سے ایک ہفتے تک کام کیا گیا تاکہ ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا جاسکے۔ عرفان میمن نے کہا ہے کہ جب ہماری ٹیم وہاں پہنچی ایک ہزار کلو گرام کٹا ہوا گوشت اور 40 زندہ گدھے ملے، موقع پر موجود غیر ملکی قصائی اور چوکی دار کو گرفتار کر لیا گیا، گدھوں کے گوشت کے حوالے سے یہ کام گزشتہ دو ہفتے سے جاری تھا، اس سے پہلے کتنے گدھے ذبح ہوئے اور گوشت کہاں تقسیم ہوا یہ...
    نئی دہلی: بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے، حملہ آور بھارتی ہیں۔ کانگریسی رہنما پی کے چدمبرم نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آخر بھارتی حکومت یہ کیوں سمجھتی ہے کہ وہ پاکستان سے آئے ہیں، کیا حکومت نے ان کے پاکستانی ہونے کی شناخت کی؟ سابق بھارتی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حملہ کرنے والے دراصل بھارتی ہیں اور انہوں نے بھارت میں ہی دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔ آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں بحث کے دوران بی جے پی نے پی چدم برم کے بیان پر ہنگامہ کھڑا کر دیا، بھارتیہ جنتا پارٹی کے...
    ڈی پی او لیہ کی ہدایت پر پولیس نے لوٹ مار کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو فوری گرفتار کر لیا۔ پولیس وردی کی آڑ میں ڈکیتی کرنے والے تین پولیس اہلکار اور ایک ساتھی شہری سے رقم لوٹتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ ڈی پی او لیہ نے کہا کہ اختیارات کا غلط استعمال برداشت نہیں، وردی میں چھپے لٹیروں کو سخت انجام بھگتنا ہوگا۔ پولیس اہلکاروں کی شناخت پریڈ مکمل کرلی گئی، ملزمان کی شناخت کے بعد ڈکیتی اور بھتہ خوری کے مقدمات درج کیے گئے۔ اس کے علاوہ شہریوں کو ہراساں کرنے اور پیسے بٹورنے کی دفعات کے تحت بھی مقدمات درج کیے گئے۔  
    دیامر انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسافر بسیں صرف دن کے اوقات میں ہی سفر کر سکیں گی۔ دریں اثناء پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نامعلوم دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چلاس میں سیاحوں کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد شاہراہ قراقرم پر ٹریفک عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے سکردو جانے والے سیاحوں کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔ دوسری جانب شاہراہ قراقرم پر گاڑیوں کی آمدو رفت کو معطل کر دیا گیا ہے۔ دیامر انتظامیہ کی جانب سے...
    ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے سرڈھاکہ میں بسوں سے اتار کر شہید کیے گئے مسافروں میں باپ کے جنازے میں شرکت کے لیے پنجاب جانے والے 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں، شہدا کی میتیں ڈیرہ غازی خان منتقل کردی گئیں۔    بلوچستان میں بسوں سے اتار کر بے دردی سے شہید کیے گئے 9 مسافروں کا تعلق لاہور، گجرات، خانیوال، گوجرانولہ، لودھراں اور مظفر گڑھ سے ہے، شہدا میں ضلع لودھراں کی تحصیل دنیاپور کے رہائشی 2 سگے بھائی جابر اور عثمان اپنے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین  شہید صابر حسین ولد محمد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلوی فضائی کمپنی قنطاس نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں ہونے والے سائبر حملے سے 57 لاکھ صارفین متاثر ہوئے تھے۔ خبررساں اداروں کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ فارنسک تجزیے سے پتا چلا کہ 30 جون کو غیر ملکی کال سینٹر کے ذریعے استعمال ہونے والے تھرڈ پارٹی سسٹم پر سائبر حملے میں57 لاکھ صارفین کا ذاتی ڈیٹا چوری کیاگیا تھا۔ ان میں سے 28 لاکھ صارفین کے نام، ای میل ایڈریس اورقنطاس فریکوئینٹ فلائر نمبرزچوری کیے گئے،جب کہ 12 لاکھ کے صرف نام اور ای میل ایڈریس اور اس کے علاوہ 17 لاکھ صارفین کے پتے، تاریخ پیدائش، فون نمبر چوری کیے گئے۔
    کراچی: سائٹ ایریا سمینمز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے اسپیشل برانچ کا پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ اے کے علاقے سیمنز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسٹڈیم روڈ پر واقعے نجی اسپتال لے جایا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ حیدر عابدی ولد نواب کے نام سے کی گئی ، مضروب پولیس کانسٹیبل اور اسپیشل برانچ میں تعینات ہے۔ زخمی اہلکار حیدر عابدی کچھ عرصہ قبل بنارس پل پر بھی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اجلاس کی صدارت بھی کی اور اس دوران انہوں نے حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ انہوں نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کی سرکوبی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا پاکستان کا امیج خراب کر رہا ہے، ایجنٹس پر بلا امتیاز ایکشن نظر آنا چاہیے، مفرور ایجنٹس کو دیگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عالمی طاقتوں کے متبادل گروپ برکس نے ایران پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت  کی ہے اور امریکا اسرائی کا نام لیے بغیر سخت بیان جاری کیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی طاقتوں کے متبادل گروپ برکس نے ایران پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت  کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ تاہم، تنظیم نے امریکا اور اسرائیل کا براہ راست نام لینے سے گریز کیا۔برازیل، روس، بھارت، چین، اور جنوبی افریقا پر مشتمل برکس کا 17 واں سربراہی اجلاس برازیل کے شہر ریو ڈی جنریو میں دو روزہ سیشن کے طور پر شروع ہوا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ایران کی شہری اور جوہری تنصیبات پر 13 جون کے...
    کراچی ( اوصاف نیوز    )لیاری سانحہ پر بہت دکھی ہوں ۔ ریسکیو آپریشن آج مکمل ہوجائے گا۔ ۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو۔ کہا 480سے زائدبلڈنگ خطرناک قرار دی گئی ہیں۔ کل والی بلڈنگ اجازت کے بغیر بنی ہے ۔ ان کو سزا دیں گے۔ ہمار ی پہلی کوشش تھی کہ لوگوں کوزندہ نکالیں۔ بلڈنگ گرنے کے حوالے سے کل تفصیلی میٹنگ کریں گے۔ متاثرہ بلڈنگ کے حوالے سے جوبھی ملوث ہوا اس کو سزا دی جائے گی۔کراچی میں لیاری ریسکیو آپریشن جاری۔ بچی اور14 سالہ لڑکے کی لاشیں نکال لی گئیں۔ مرنے والے افراد کی تعداد 27 ہو گئی۔ 9 خواتین 14 مرد وں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ ملبے میں مزید افراد...
    کراچی میں 9 محرم الحرام کے جلوس کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، اس سلسلے میں جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف میں موبائل فون سروس معطل اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے، مرکزی جلوس میں 5 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان فرائض انجام دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ اور بُلند عمارتوں پر شارپ شوٹرز کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے جلوس کے راستوں کی چیکنگ بھی کی جائے گی۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑاجا رہا ہے، ٹریفک کی...
    کراچی:   شہر کے مشرقی حصے لانڈھی، ملیر، کورنگی، قائد آباد اور دیگر علاقوں میں یکم جون سے اب تک تواتر کے ساتھ 57 زلزلے آچکے ہیں جو ہلکی نوعیت کے ہیں تاہم اس میں تسلسل کی وجہ سے لوگوں میں بہت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔  کراچی کے جن علاقوں میں یہ زلزلے آئے ہیں وہاں کئی برسوں سے بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، کئی چھوٹی بڑی عمارتیں بھی تعمیر ہوچکی ہیں، ان علاقوں میں زمین 15سیںٹی میٹر دھنس چکی ہے، اگرچہ ابھی سائنٹیفک ثبوت نہیں کہ بورنگ اور بلند عمارتوں کی تعمیر کی وجہ سے حالیہ زلزلے آئے ہیں اور زمین دھنس رہی ہےلیکن یہ بات قرین قیاس ہوسکتی...
    پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد پہلوان انتقال کرگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دین محمد پہلوان کے بیٹے نے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ طویل العمری کی وجہ سے طبی پیچیدگیوں کا شکار تھے۔ دین محمد نے 1955 میں ایشین گیمز میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل جیتا، اس کامیابی نے دنیائے کھیل میں پاکستان کی الگ شناخت متعارف کروائی تھی۔ دین محمد اس سال فروری میں 100 سال کے ہوئے تھے۔ بیٹے کے مطابق  نماز جنازہ رات 9 بجے باٹا پور ادا کی جائے گی۔ پہلوان دین محمد کے انتقال پر صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور صدر پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن چوہدری ارشد ستار اور صدر لاہور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ماحولیاتی آلودگی سے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنے کی غرض سے زمین کے مدار میں بھیجے گئے سیٹلائٹ کا زمین کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا جس کے بعد وہ خلا میں کھو گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق بے مثال ریزولوشن کے ساتھ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کی پیمائش کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے 8کروڑ 80لاکھ ڈالر مالیت کے میتھین سیٹ کو زمین کے گرد مدار میں بھیجنے کے منصوبے کے لیے امریکی ارب پتی اور ایمیزون کے بانی جیف بیزوس ، امریکی ادارے اینوائرنمنٹل ڈیفنس فنڈ اور نیوزی لینڈ کی حکومت نے معاونت کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق میتھین سیٹ کو مارچ 2024 ء میں زمین کے گرد مدار میں بھیجا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کی طالبان حکومت سے دوحہ معاہدے پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل نے وعدوں کا احترام نہ کیا تو دنیا اسکا محاسبہ اسکے دوستوں کے کردار سے کرے گی۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف پاکستان پورے عزم کیساتھ برسر پیکار ہے، دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور پاکستان دہشتگردی کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 92 ہزار جانوں کی قربانی دی اور ہماری معیشت 150 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھایا مگر ہم اب بھی...
    کراچی: شہر قائد میں سپرہائی وے غازی گوٹھ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔. تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے سپرہائی وے غازی گوٹھ چانڈیو چوک کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ عبدالحفیظ ولد عبدالمجید کےنام سے کی گئی، متوفی غازی گوٹھ کا رہائشی تھا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔
    وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی بلوں میں شامل ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بلوں میں ٹی وی فیس کو ختم کرنے کا اعلان ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرانے کی تقویب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ وزارتِ پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے صارفین کو براہِ راست نظام کا حصہ بنانے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت کے فروغ کے لیے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرانے تقویب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ تقریب میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے عوام دوست اسمارٹ ایپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ  صارفین سے ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بلوں میں ٹی وی فیس کو ختم کرنے کا اعلان ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ وزارتِ پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے صارفین کو براہِ راست نظام کا حصہ بنانے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت کے فروغ کے لیے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرانے تقویب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ تقریب میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے عوام دوست اسمارٹ ایپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ صارفین سے ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے وصول ہوتے ہیں جبکہ سالانہ تقریبا 16 ارب روپے...
    وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے معصوم بچے مصور کاکڑ کو تاوان کی خاطر شہید کیا، واقعے میں ملوث کچھ دہشت گرد واصلِ جہنم ہو چکے۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا اپنی ذمے داری سمجھتا ہوں۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پچھلے 7 ماہ سے ذاتی طور پر میں اور حکومتِ بلوچستان مصور کی بازیابی کے لیے کوششیں کرتے رہے ہیں۔ گزشتہ برس اغوا ہوئے بچے مصور کاکڑ کو اغواء کاروں نے قتل کر دیا: ڈی آئی جی کوئٹہڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے کہا گزشتہ سال 15 نومبر کو اغوا ہونے والا بچہ...
    اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے 60 کے قریب اعلیٰ فوجی کمانڈر، بیلسٹک میزائل پروگرام کے سربراہ، جوہری سائنسدانوں، خواتین اور بچوں کی نماز جنازہ کے لیے تہران کی سڑکوں پر عوام کا سیلاب اُمڈ آیا۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے "آئی آر آئی بی" کے مطابق نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ہزاروں شہری انقلاب اسکوائر پہنچ گئے اور فرط جذبات سے ایرانی پرچم میں لپٹے تابوتوں کو چھونے اور چومتے رہے۔ شہریوں نے ایرانی پرچم اُٹھائے ہوئے تھے اور فضا میں حب الوطنی کے نغمے گونج رہے تھے۔ بے حد جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ ایرانی صدر مسعود پزیشکیان بھی ہزاروں سوگواروں میں شامل تھے۔ اسٹیج پر کئی اعلیٰ فوجی افسران کی تصاویر آویزاں تھیں جن میں شہید میجر جنرل حسین سلامی اور جنرل محمد باقری کی نمایاں تصاویر شامل...
        تہران: ایران نے 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔ ایران کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں 610 افراد شہید ہوئے جن میں 2 ماہ کے کم عمر بچے سمیت 13 بچے شامل تھے، اس کے علاوہ 49 خواتین بھی جان کی بازی ہار گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے 5 طبی کارکن بھی اسرائیلی فوج کے حملوں کا نشانہ بنے۔ وزارت صحت کے ترجمان حسین کرمانپور نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں 4 ہزار 746 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 971 افراد تاحال اسپتالوں...
    رمشاء اسماعیل:  پاکستان ارلی وارننگ سونامی سینٹر نے کراچی میں یکم جون سے 23 جون تک آنے والے 57 زلزلوں کے جھٹکوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جھٹکے ملیر، کورنگی، ڈی ایچ اے، بھینس کالونی، شاہ لطیف ٹاؤن، قائد آباد اور لانڈھی میں محسوس کیے گئے۔سب سے زیادہ جھٹکے ضلع ملیر میں ریکارڈ کیے گئے، تعداد 38، شدت 1.5 سے 3.8 میگنی ٹیوڈ رہی۔ڈی ایچ اے میں 15 زلزلے ریکارڈ ہوئے، شدت 2.0 سے 3.3 میگنی ٹیوڈ تک رہی اور کورنگی میں 4 جھٹکے آئے، شدت 1.9 سے 3.2 میگنی ٹیوڈ رہی۔ وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب اس کے علاوہ سب سے شدید زلزلہ 3.8 میگنی ٹیوڈ کا تھا جس کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دے دی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجرم کی شناخت ماجد موسیبی کے نام سے ہوئی ہے، جسے اسرائیل کے لیے خفیہ معلومات فراہم کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔ایرانی عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ ماجد موسیبی پر موساد کے ساتھ تعاون، حساس معلومات کی ترسیل اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات ثابت ہوئے، جس کے بعد اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ایران کا مؤقف ہے کہ اسرائیلی خفیہ نیٹ ورک خطے میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے سرگرم ہے، اور ان کے خلاف کارروائیاں ملکی سلامتی کے تحفظ کے...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کو استنبول میں ہونے والے اجلاس میں کشمیری عوام کو بھارت کے غیر قانونی قبضے اور جارحانہ پالیسیوں کے سبب جاری درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان اور آزاد جموں کشمیر پر حالیہ بھارتی حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ حملوں کے بعد پاکستان کو اپنا حق دفاع استعمال کرنا پڑا، بھارتی حملوں کو خطرناک پیش رفت قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انصاف کے اصولوں کی بنیاد پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی استنبول میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات، ایران پر اسرائیلی و امریکی حملوں...
    امریکہ نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی سنگیں خلاف ورزی کی، ایرانی وزیر خارجہ جوہری تنصیبات پر کوئی تابکاری اثرات نہیں، ایران امریکی حملے بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ، اقوام متحدہ تاریخ بدل دی گئی ہے، اسرائیلی وزیر اعظم ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملوں کی تصدیق امریکہ نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی سنگیں خلاف ورزی کی، ایرانی وزیر خارجہ ایران-اسرائیل تنازعے نے دسویں روز میں داخل ہونے کے ساتھ ہی آج بائیس جون بروز اتوار اس وقت ایک فیصلہ کن موڑ لیا، جب امریکی بمبار طیاروں نے تین ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ پر اقوام متحدہ کے منشور اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ثنا: یمن نے ایران پر اسرائیلی حملوں میں شامل ہونے والے امریکی جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا۔برطانوی اخبار ’دی ٹیلیگراف‘ کے مطابق یمنی گروپ کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے جانے والے حملوں میں شریک ہوا تو وہ بحیرہ احمر میں امریکی جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔ترجمان یحییٰ سریع نے کہا کہا کہ اگر امریکا، اسرائیلی دشمن کے ساتھ مل کر ایران پر حملہ اور جارحیت میں ملوث ہوا تو ہماری مسلح افواج امریکی جہازوں اور جنگی جہازوں کو بحیرہ احمر میں نشانہ بنائیں گی۔مئی میں امریکا اور حوثیوں کے درمیان ایک جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا، تاکہ بحیرہ احمر میں امریکی...
    جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی شہید پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق حملے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کر دی گئی ہے۔ بین الاقوامی سازش بے نقاب تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2 دشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے ایک عالمی دہشتگرد تنظیم نے اس حملے کی منصوبہ بندی اور عملی انجام دہی کی۔ رپورٹ کے مطابق مولانا حامد الحق کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا تاکہ ملک میں فرقہ ورانہ کشیدگی اور مذہبی افراتفری پیدا کی جا سکے۔ خودکش حملہ آور کی شناخت مکمل رپورٹ...
      ---فائل فوٹو پنجاب حکومت نے یکم سے 10 محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے پیشِ نظر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ 9 اور 10 محرم الحرام کوصوبے میں ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی تاہم بزرگ شہری، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ پنجاب: دفعہ 144 کے تحت مختلف پابندیاں عائدصوبۂ پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت مختلف پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہوگی۔عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیاروں اور آتش گیر مواد...
    پاسداران انقلاب ایران نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کیے گئے تازہ میزائل حملوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں میں ہونے والی وسیع تباہی ظاہر کرتی ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائلوں کی حملہ آور صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کا سجیل 2 میزائل: اسرائیل میں تباہی مچانے والے جدید ترین ہتھیار کی خاص بات کیا؟ پاسدارانِ انقلاب کی سائڑ ’تسنیم نیوز‘ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آپریشن وعدہ صادق 3‘ کے تحت اسرائیلی قابض حکومت پر 17ویں مرحلے کا حملہ کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق حالیہ حملے میں داغے گئے میزائل قابض فلسطینی علاقوں میں پھیلے مختلف اہداف پر انتہائی درستگی کے ساتھ گرے۔ ان اہداف...
    ماہر ارضیات سربراہ سونامی وارننگ سیل امیر حیدر نے کہا کہ لانڈھی فالٹ لائن کے صحیح ہونے سے زیرِ زمین میں جمع ہونے والی گیس آہستہ آہستہ خارج ہو رہی ہے، جس سے چھوٹے زلزلے آ رہے ہیں، زمین کی غیر معمولی حرکت کو صرف قدرتی عمل نہیں مان سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں آنے والے زلزلوں کی حیران کن وجہ سامنے آگئی، ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے حکومت کو سنگین معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مشورہ دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ماہ جون کے آغاز سے اب تک 45 زلزلے کے جھٹکے محسوس ہو چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صرف قدرتی عوامل کا نتیجہ نہیں بلکہ انسانی سرگرمیاں بھی ہیں، زیرِ زمین پانی کے بے...
    ایران کے نائب وزیر خارجہ نے امریکہ کو ایران پر حملوں کے حوالے سے ایک بار پھر متنبہ کیا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا ایران کے جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے حملوں میں شامل ہونا ہے یا نہیں۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے کاظم غریب آبادی کے حوالے سے کہا ہے کہ ’اگر امریکہ اسرائیل کی حمایت میں مداخلت کرنا چاہتا ہے تو ایران کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا کہ وہ جارحیت پسندوں کو سبق سکھانے اور اپنے دفاع کے لیے اپنی طاقت استعمال کرے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’امریکا کو ہمارا مشورہ یہ ہے کہ اگر وہ اسرائیل کی...
    اسرائیل-ایران کشیدگی کے دوران اسرائیل کے شہریوں کو ایرانی میزائل حملوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو فوری طور پر محفوظ پناہ گاہوں میں پناہ لینے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ تاہم اسرائیل میں بسنے والے فلسطینی شہری، جو کل آبادی کا تقریباً 21 فیصد ہے، اکثر ان حفاظتی اقدامات سے محروم رہ جاتے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عکا کے قریب رہنے والی خاتون سمر الرشد کو میزائل حملوں کے دوران فلسطینی ہونے پر ایک یہودی شہری کی جانب سے پناہ گاہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا اور کہا گیا کہ یہ آپ کے لیے نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایرانی میزائلوں کو روکنے والے دفاعی میزائل ختم ہونے کے...
    اسرائیل کے دفاعی میزائل سسٹم ’ایرو‘ (Arrow Interceptors) کی کمی اسرائیل  کے لیے ایک بڑا سیکیورٹی بحران بننے لگی، جس کی وجہ سے ایران کے جانب سے داغے گئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے،  امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے ایک نامعلوم امریکی اہلکار نے بتایا کہ واشنگٹن کو گزشتہ کئی مہینوں سے اسرائیل کے دفاعی میزائلوں کی کمی کا علم تھا۔ امریکا نے اسرائیل کی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے زمینی، فضائی اور بحری نظاموں سے مدد فراہم کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کی طرف سے صرف یہ کہا گیا کہ  ہم ہتھیاروں سے متعلق معاملات پر رائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورماتھیلو(نمائندہ جسارت) محرم الحرام کے ایام میں امن وامان کے سلسلے میں جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی غرض سے کانفرنس ہال ڈی آئی جی آفس سکھر میں خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سکھر رینج کے تینوں اضلاع سکھر ،خیرپور و گھوٹکی سے شیعہ رہنماؤں ،سید رکھیل شاہ،سید مسرور شاہ ، بابر ابڑو ضلع سکھر سید ناصر شاہ، سید دربار علی شاہ ضلع خیرپور،مولوی اختر علی لونڈ،عبدالجبار حسینی،ارباب علی لونڈ ضلع گھوٹکی سمیت ضلع سکھر،خیرپور اور گھوٹکی کے ڈی آئی بی انچارجز اور پی ایس اشفاق لغاری نے شرکت کی۔محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا ۔بعد ازاں محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی...
    اسرائیلی حملوں میں ساتھ دینے والے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں: ایران نے خبردار کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ: ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں تل ابیب سے تعاون کرنے والے ممالک بحران کے نتائج کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں کیونکہ وہ بھی قانونی طور پر ان حملوں کے ذمہ دار ہوں گے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایراوانی نے سلامتی کونسل کو بھیجے گئے خط میں آگاہ کیا ہے کہ ایران حق دفاع میں متناسب دفاعی آپریشنز انجام دے رہا ہے جن کا مقصد فوجی اہداف اور اس سے منسلک انفرااسٹرکچر کو...
    کراچی: قومی ایئرلائن کے  پائلٹ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے میزائلوں کی دوران پرواز ویڈیو ریکارڈ کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزری تو ایرانی میزائلوں کی کھیپ دمام سٹی سے گزر رہی تھی۔ قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے ویڈیو سعودی فضائی حدود میں اپنے طیارے کے کاک پٹ سے بنائی۔  جس مقام پر اس منظر کو فلمایا گیا وہاں سے ایرانی سرحد بہت قریب ہے۔ ہوائی بازی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق فضا میں موجود طیاروں کو بیلسٹک میزائل سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ اپنے ہدف کی جانب بلندی پر پرواز کرتے ہیں۔ 
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)بھارتی حکام نے ہندوستان کی بدترین ہوا بازی کی آفات میں سے ایک کے متاثرین کی باقیات کو ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت کرکے حوالے کرنا شروع کردیا۔ ریاست گجرات میں ایئر انڈیا کے طیارے کے گرنے کے چار دن بعد یہ کام شروع کیا ،میڈیرپورٹس کے مطابق طیارے کے تباہ ہونے کے دوران واحد زندہ بچ جانے والے وشواتھ کمار رمیش نے حادثہ کی حیران کن تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔(جاری ہے) نئے انٹرویو میں وشواتھ کمار رمیش نے بتایا کہ وہ آگ کے گولے میں پھٹنے سے چند لمحوں پہلے ہی جہاز سے کیسے بچ گئے۔ رمین نے کہا کہ ان کا بچ جانا، صرف...
    ایرانی میزائل حملوں کی تازہ لہر کے بعد اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ ان کا فضائی دفاعی نظام ناقابلِ شکست نہیں ہے۔ حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں ہونے والے شدید ترین حملوں میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حملوں میں مزید 2 ایرانی جنرلز شہید، تعداد 8 ہوگئی اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) نے ہفتے کی رات جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا کہ ایران نے 2 بیلسٹک میزائل داغے جن کا ہدف حیفہ اور ٹیل اویو کے اہم علاقے تھے۔ اس حملے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور عام شہریوں کو نقصان پہنچا۔ برطانوی میڈیا بشمول بی بی سی نے شمالی اسرائیل میں ایک...
    ایران نے امریکا کے ساتھ عمان میں ہونے والے اتوار کو ہونے والے جوہری مذاکرات کو منسوخ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کی تصدیق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی۔ انھوں نے کہا کہ  ہے کہ یہ فیصلہ اسرائیل کے ایران پر وحشیانہ حملوں کے بعد کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے الجزیرہ ٹی وی کو ایک انٹرویو میں سوال کے جواب میں واضح طور پر کہا کہ جی ہاں، عمان میں اتوار کو ہونے والے مذاکرات اب نہیں ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ کے اس بیان کے فوری بعد عمان کی وزارت خارجہ نے بھی مذاکرات کے منسوخ ہونے کی تصدیق کردی۔ یاد رہے کہ اسرائیل کے حملے کے بعد سے ایران نے متعدد بار امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ ان حملوں میں امریکا بالواسطہ...
    واشنگٹن/پیرس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔2025 )ایران کے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملوں نے مخالفین کو پریشان کردیا ہے ایران کے بیلسٹک میزائل دو ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں تہران نے اسرائیل پر جوابی حملے کو” آپریشن وعد صادق 3“ کا نام دیا ہے جس میں برق رفتار بیلسٹک میزائل داغے گئے امریکی تحقیقی ادارے کا کہنا ہے کہ ایران کے جدیدبیلسٹک میزائل محض400سیکنڈ میں اسرائیل پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں .(جاری ہے) ایران کے جوابی حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں اعلان کیا گیا کہ ایران نے اسرائیل پر متعدد میزائل داغے ہیں اور عوام اگلی اطلاع تک محفوظ مقامات میں پناہ لیں اس...
    جمعے کی صبح ایرانی دارالحکومت تہران کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 78 افراد شہید اور 329 دیگر زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا تبریز پر ایک اور حملہ ، ایران میں ملک گیر ہائی الرٹ جاری، عالمی برادری کا اظہار تشویش ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق صوبہ تہران میں صیہونی حکومت کے دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کی غیر سرکاری طور پر تعداد 78 اور زخمیوں کی تعداد 329 ہے۔ اسرائیل نے جمعہ کی صبح تقریباً 200 طیاروں کے ذریعے ایک بڑے پیمانے پر حملہ کیا جس میں ایران کے جوہری پروگرام اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔...
    اسلام آباد: زیادہ تر صنعتی اداروں کا اندازہ ہے کہ سائبر حملوں کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصانات 10 لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ ہیں، جبکہ تقریباً ہر چار میں سے ایک ادارہ ایسے نقصانات کی اطلاع دیتا ہے جو 50 لاکھ امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں، اور کچھ کے لیے یہ نقصان 1 کروڑ ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔ یہ انکشاف ایک مشترکہ تحقیق میں سامنے آیا جو کیسپرسکی اور وی ڈی سی ریسرچ کی جانب سے کی گئی۔ کیسپرسکی اور وی ڈی سی ریسرچ کی حالیہ مشترکہ تحقیق میں آپریشنل ٹیکنالوجی (OT) کی سائبر سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا ہے۔ توانائی، یوٹیلیٹیز، مینوفیکچرنگ، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آلو بخارا موسم گرما میں دستیاب ایک لذیذ اور صحت بخش پھل ہے جسے خشک کر کے بھی کھایا جاتا ہے۔پوٹاشیم، سیلینیئم، وٹامن سی، وٹامن اے، بیٹا کیروٹین اور فائبر سے بھرپور یہ پھل دل، دماغ اور ہڈیوں کی صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق آلو بخارے میں اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔یہ پھل بینائی بہتر بنانے، نظام ہاضمہ کی کارکردگی بہتر کرنے اور جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں بھی مددگار مانا جاتا ہے۔خشک آلو بخارے کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے جبکہ اس میں موجود فائبر اور پانی سانس کی بو...
    ایران نے 2018 میں ہونے والے ایک مسلح تصادم کے سلسلے میں شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو پھانسی دے دی ہے۔ عدلیہ سے وابستہ سرکاری خبر ایجنسی میزان کے مطابق ان افراد کو ایران کی نیم فوجی فورسز، پاسدارانِ انقلاب(IRGC)، کے ساتھ جھڑپ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، جس میں 3 ایرانی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان افراد کو ریاست کے خلاف مسلح کارروائی اور دہشتگرد تنظیم کی رکنیت کے الزامات میں قصوروار ٹھہرایا گیا، اور اسلامی جمہوریہ ایران میں رائج سزائے موت کے طریقہ کار کے تحت انہیں پھانسی دی گئی۔ اگرچہ ان افراد کی شناخت یا واقعے کی درست جگہ ظاہر نہیں کی گئی، مگر یہ...
    حکومتِ پاکستان آئندہ ہفتے پیش کیے جانے والے بجٹ میں کم آمدنی والے افراد کے لیے سستے ہاؤسنگ لون اسکیم متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کے لیے غیر ضروری این او سی ختم میڈیا رپورٹ کے مطابق اس اسکیم کے تحت 3 سے 5 مرلہ کے رہائشی یونٹس کے لیے آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے، تاکہ غریب اور متوسط طبقے کے افراد کو اپنے گھر کا خواب پورا کرنے میں مدد مل سکے۔ یہ اقدام حکومت کی جانب سے کم آمدنی والے شہریوں کے لیے رہائش کے مواقع بڑھانے اور ہاؤسنگ سیکٹر کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس اسکیم سے نہ صرف شہریوں کو...
    کراچی: شہر قائد میں آج صبح بھی زمین لرزنے کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد چھ روز میں آنے والے زلزلوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج صبح بھی بھینس کالونی اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقہ مکین گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ ، جس کے بعد اتوار سے آج صبح تک شہر کے مختلف علاقوں میں آنے والے ہلکی شدت کے زلزلوں کی مجموعی تعداد 30 ہوگئی۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے نیشنل سونامی سینٹر کے ڈائریکٹرامیرحیدرلغاری کی جانب سےلانڈھی فالٹ لائن آئندہ چندروزتک فعال رہنے کی پیش گوئی کی گئی...
    جہاں امریکا چاند پر دوبارہ انسان کو بھیجنے کی تیاریاں کر رہا ہے وہیں سی آئی اے کی 25 برس سے زیادہ عرصہ پرانی ایک فائل دوبارہ سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چاند پر زندگی دریافت کر لی گئی ہے۔ 1970 اور 80 کی دہائی میں سی آئی اے نے ایسے افراد کے ساتھ تجربات کیے تھے جن کا دعویٰ تھا کہ وہ فاصلہ پر موجود اشیاء، وقوعے یا لوگوں کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں جس کو ’ریموٹ ویوئنگ‘ کا عمل کہا جاتا ہے۔ یہ عمل کرنے والے ایک شخص اِنگو سوان نے اس متعلق 1998 میں پہلی بار انکشاف کیا جب انہوں نے اس عمل کے ذریعے چاند کے تاریک حصے میں جانے...
    کراچی: شہر قائد میں جمعرات کو بھی زمین لرزنے کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد پانچ روز میں آنے والے زلزلوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعرات کو بھی شہر کے علاقے ملیر میں 2 زلزلے ریکارڈ ہوئے، جس کے بعد اتوار سے جمعرات تک شہر کے مختلف علاقوں میں آنے والے ہلکی شدت کے زلزلوں کی مجموعی تعداد 29 ہوگئی۔ جعمرات کوریکارڈ ہونے والے دونوں زلزلوں کی شدت ریکٹراسکیل پربالترتیب 2.1 اور 2.0 ریکارڈ ہوئی۔ زلزلوں کا مرکز ملیرکا جنوبی اور شمال مشرقی علاقہ تھا۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے نیشنل سونامی سینٹر کے ڈائریکٹرامیرحیدرلغاری کی جانب سےلانڈھی فالٹ لائن آئندہ چندروزتک فعال رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سینیٹ برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی  پیدا کردہ آلودگی کا خمیازہ غریب ممالک کیوں بھگتیں؟ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  ماحولیات کےعالمی دن پر اپنے بیان میں شیری رحمان نےکہا کہ جرمن واچ کلائمیٹ رسک انڈیکس میں پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ہمارے گلیشیئرز  پگھل رہے ہیں، بارشوں کا نظام بگڑ چکا ہے اور فضا میں زہریلا دھواں عام ہو  چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں حالیہ ژالہ باری اورطوفانی بارشیں اس ماحولیاتی بے ترتیبی کا مظہر ہیں، ہم نے عالمی آلودگی میں معمولی حصہ ڈالا لیکن سب  سے بھاری قیمت ہمیں چکانا...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ مواچھ موڑ اور کورنگی کراسنگ کے قریب ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد کے علاقے بلدیہ مواچھ موڑ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 55 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے چھیپا سرخانے منتقل کر دی اور نامعلوم  گاڑی والے کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔  مزید پڑھیں: کراچی...
    ترکیہ کی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے پاکستان کی مدد سے داعش کے انتہائی مطلوب دہشتگرد ابو یاسر التُرکی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق، یہ گرفتاری دونوں ممالک کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے مشترکہ آپریشن کا نتیجہ ہے، جس میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ابو یاسر التُرکی کو ترکی میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے، اور وہ طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ اس کی گرفتاری سے نہ صرف ترکیہ بلکہ خطے میں داعش کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ ترک حکام نے پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشترکہ کارروائی سے دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط ہوا...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 7.41 روپے کمی کا سپیشل ریلیف برقرار رکھا گیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے وزارت توانائی کے پاور ڈویژن کے حوالے سے بتایا کہ ملک کی تاریخ میں ان مہینوں میں کم ترین پن بجلی کی پیداوار اور دوسرے ایندھن سے چلنے والے مہنگے پاور پلانٹس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں فیول کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔حکام کے مطابق اسی کم پن بجلی کے رجحان کو دیکھتے ہوئے وزارت توانائی نے تمام صوبائی حکومتوں اور وفاقی متعلقہ وزارتوں کو انرجی ایفیشنٹ بلڈنگ کوڈز پر عمل درآمد کا لکھا ہوا ہے تاکہ بجلی بلوں میں گرمیوں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزارت توانائی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ بجلی کے فی یونٹ 7.41روپے کمی کا اسپیشل ریلیف اب بھی موجود ہے۔ وزارت توانائی کے پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‏ملک کی تاریخ میں ان مہینوں میں کم ترین پن بجلی کی پیداوار اور دوسرے ایندھن سے چلنے والے مہنگے پاور پلانٹس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں فیول کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی کم پن بجلی کے رجحان کو دیکھتے ہوئے وزارت توانائی نے تمام صوبائی حکومتوں اور وفاقی متعلقہ وزارتوں کو انرجی ایفیشنٹ بلڈنگ کوڈز پر عمل درآمد کا لکھا ہوا ہے تاکہ بجلی بلوں میں گرمیوں اور شدید سردی میں کمی رہے۔...
    گرمیوں کا موسم آتے ہی پسینے کے ساتھ بغلوں سے آنے والی بدبو ایک عام مگر پریشان کن مسئلہ بن جاتی ہے۔ لیکن فکر کی بات نہیں، چند سادہ احتیاطی تدابیر اور گھریلو ٹوٹکوں سے آپ اس مسئلے پر قابو پا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ٹوٹے دانت سے پریشان لوگوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی روزانہ نہانا روزانہ نہانا بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے، خاص طور پر بغلوں کو صابن سے اچھی طرح دھونا بہت ضروری ہے۔ اینٹی پرسپیرنٹ یا ڈیوڈرنٹ کا استعمال ایسے پروڈکٹس استعمال کریں جو پسینہ روکتے اور خوشبو دیتے ہیں۔ سونے سے پہلے لگانے سے زیادہ مؤثر نتائج سامنے آتے ہیں۔ بغلوں کے بال صاف رکھیں بالوں کی موجودگی میں بیکٹیریا...
    اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو کے دوران سابق صدر تحریک حسینی اور موجودہ ڈپٹی سیکرٹری انجمن حسینیہ کا کہنا تھا کہ امام خمینی جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے جب لاشرقیہ ولا غربیہ کا نعرہ بلند کیا تو اس وقت دنیا کو یہ ماورائے عقل لگا، مگر آج اس نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ سید تجمل الحسینی کا تعلق ضلع کرم کے علاقے ابراہیم زئی سے ہے۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کرنے کے بعد، جامعۃ الشہید عارف الحسینی پشاور میں ابتدائی دینی علوم حاصل کئے۔ یہاں سے فراغت کے بعد اعلیٰ دینی علوم کے حصول کیلئے قم (ایران) چلے گئے۔ تحصیل علم کیساتھ موصوف...
    سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دو اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بلوچستان میں بھارتی ایجنٹ تنظیم "فتنہ الہندوستان" کے 5 دہشتگرد جہنم واصل کردیے ۔  لورالائی میں خفیہ اطلاع پر کیے جانے والے آپریشن میں 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک کردیے گئے ۔ یہ دہشتگرد این 70 کے قریب ہونے والے راراشم حملوں میں ملوث تھے، 30 بےگناہ شہریوں کے قاتل آج اپنے انجام کو پہنچ گئے ۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔  غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ مارے گئے دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔   سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مئی 2025ء) جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے بدھ 28 مئی کو برلن میں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کی میزبانی کے موقع پر اعلان کیا کہ جرمنی طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری میں یوکرین کی مدد کرے گا۔ یوکرین اب اسلحہ درآمد کرنے والے ملکوں میں سرفہرست ’جرمن ہتھیاروں سے روسی سرزمین پر حملے ممکن‘ میرس نے جرمن ساختہ ٹاؤرس کروز میزائل یوکرین بھیجنے کے امکانات پر بھی کھل کر انکار نہ کیا، جو صدر زیلنسکی کی ایک اہم درخواست ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے زیڈ ڈی ایف سے بات کرتے ہوئے چانسلر میرس کا کہنا تھا، ''یقیناﹰ، یہ امکان کے دائرے میں ہے۔‘‘ تاہم انہوں نے اس بات...
    چین  ملائیشیا کے حوالے سے  قریبی اعلی ٰ سطح تبادلوں کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، چینی وزیراعظم بیجنگ ()  چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کوالالمپور کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی۔منگل کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ ماہ صدر شی جن پھنگ نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا اور  فریقین نے  اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک چین ملائیشیا  ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر پر اتفاق کیا اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک سمت کا تعین کیا۔ چین اس تاریخی دورے کے اہم نتائج کو عملی جامہ پہنانے، باہمی احترام اور اعتماد کی پاسداری، ایک دوسرے کو مساوی سمجھنے اور فائدہ مند  تعاون بڑھانے ، مختلف شعبوں میں تبادلوں...
    پشاور (اوصاف نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے دہشت گردوں سے مراسم رکھنے والے سرکاری ملازمین کی فہرستیں تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق دہشت گردوں کے علاوہ منشیات فروشوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس اداروں سے مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں، دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین سے متعلق پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے ڈیٹا کی نادرا سے تصدیق کی جائے گی، مشکوک ملازمین کی جائیدادیں اور بینک کھاتے ایف بی آر...
     غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپین میں کھیلوں، ووکیشنل ٹریننگ اور تعلیم کی وزیر پیلر الیجریا نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے حوالے سے اسرائیل کے خلاف متحرک کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک اسپین کی وزیر کھیل  پیلر الیجریا نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کی بنیاد پر اسے یورپین کھیلوں کے مقابلوں سے نکال دیا جائے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپین میں کھیلوں، ووکیشنل ٹریننگ اور تعلیم کی وزیر پیلر الیجریا نے کہا ہے کہ اسپین دیگر یورپی ممالک سے اس حوالے سے بات کرنا چاہتا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی پر اس کو...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنے برطانوی، فرانسیسی اور کینیڈی ہم منصبوں کی غزہ میں بھوک سے مرتے بچوں کے لیے آواز اُٹھانا ایک آنکھ نہ بھایا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں مظلوم فلسیطینوں کی حمایت کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم نے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی پر الزام عائد کیا کہ وہ ظالموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ویڈیو پیغام میں اپنے ہم منصبوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب قتل عام کرنے والے، بچوں کے قاتل اور اغوا کار آپ کا شکریہ ادا کریں تو سمجھ لیں کہ آپ انصاف، انسانیت اور تاریخ کے غلط جانب کھڑے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم...
    گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج کمانڈر رومان رئیس اور اسلام دین گروپ سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس حوالے ترجمان رینجرز نے کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر کورنگی مہران ٹاؤن میں کارروائی کی، کارروائی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج کمانڈر رومان رئیس...
    شکاگو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 ) امریکی ریاست لوئزیانا کے شہر نیو اورلینز کی ایک جیل سے 10 قیدی رات کے وقت فرار ہو گئے رپورٹ کے مطابق یہ قیدی اپنے سیل کے بیت الخلا کے عقب میں ایک سوراخ سے نکلے اور دیوار پھلانگ کر فرار ہوئے جس وقت وہ فرار ہوئے اس وقت ان کے سیل پر تعینات واحد گارڈ کھانا لینے گئی ہوئی تھیں.(جاری ہے) فرار ہونے والے قیدیوں میں قتل کے الزامات کا سامنا کرنے والے ملزمان سمیت سات قیدی اب بھی مفرور ہیں جبکہ تین کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا مقامی شیرف کا کہنا ہے کہ اس فرار میں جیل کے اندر کے افراد نے بھی ممکنہ طور پر مدد...
    اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے امیگریشن طور خم کی نشاندہی پر انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک سے منسلک اہم ایجنٹ گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  مذکورہ ایجنٹ کو چھاپہ مار کارروائی میں عثمانیہ کالونی پشاور سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ایجنٹ کی شناخت عبدی علی کے نام سے ہوئی، ملزم شہریوں کو  افغانستان کے راستے روس  اور بعد ازاں تاجکستان و روس کے ذریعے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم شہریوں کو جعلی سفری دستاویزات کی تیاری میں سہولت کاری فراہم کرتا تھا، ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن طورخم کے زیر حراست ملزمان کی نشاندھی پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش...
    جمعہ کی شب بلوچستان کے ضلع خضدار کے نواحی علاقے نال میں نامعلوم افراد نے لیویز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے نال کے علاقے میں سی پیک روڈ پر واقع سمند لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں لیویز فورس کے 4 اہلکار شہید ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملہ آور تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار : بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت مقبول، خدا بخش، اعجاز احمد اور محمد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی...
    وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی کہ بجلی کے بلوں کے حصول کے عمل کو بہتر بنائیں، بروقت صارفین کو بجلی کے بلوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ خوشحال اور مستحکم گلگت بلتستان کیلئے اپنی آمدن میں اضافہ کرنا ناگزیر ہے، آمدن میں اضافہ کئے بغیر عوام کو سہولیات کی فراہمی ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ نے مالی سال 2024-25ء کے حوالے سے محصولات کے اہداف (Revenue Targets) کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس مالی سال کیلئے 6 ارب ریونیو ٹارگٹ محکموں کی مشاورت سے متعین کیا...