آسٹریلیا: سائبر حملوں میں فضائی کمپنی کے 57لاکھ صارف متاثر
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلوی فضائی کمپنی قنطاس نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں ہونے والے سائبر حملے سے 57 لاکھ صارفین متاثر ہوئے تھے۔ خبررساں اداروں کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ فارنسک تجزیے سے پتا چلا کہ 30 جون کو غیر ملکی کال سینٹر کے ذریعے استعمال ہونے والے تھرڈ پارٹی سسٹم پر سائبر حملے میں57 لاکھ صارفین کا ذاتی ڈیٹا چوری کیاگیا تھا۔ ان میں سے 28 لاکھ صارفین کے نام، ای میل ایڈریس اورقنطاس فریکوئینٹ فلائر نمبرزچوری کیے گئے،جب کہ 12 لاکھ کے صرف نام اور ای میل ایڈریس اور اس کے علاوہ 17 لاکھ صارفین کے پتے، تاریخ پیدائش، فون نمبر چوری کیے گئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لاکھ صارفین
پڑھیں:
فرانس کے نیشنل نیچرل ہسٹری میوزیم سے 6 لاکھ یورو مالیت کا سونا چوری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) پیرس کے میوزیم سے 6 لاکھ یورو مالیت کا سونا چوری ہو گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق فرانس کے نیشنل نیچرل ہسٹری میوزیم سے چوری ہونے والے سونے کی مالیت تقریباً 7 لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔میوزیم حکام کے مطابق چوری شدہ سونا قومی ورثے کی حیثیت رکھتا ہے جس کی اصل اہمیت ناقابلِ پیمائش ہے۔رپورٹ کے مطابق چوروں نے اینگل گرائنڈر اور بلو ٹارچ کے ذریعے عمارت میں داخل ہو کر قیمتی نمونے چرا لیے۔ جولائی میں ہونے والے سائبر حملے کی وجہ سے میوزیم کا سیکورٹی نظام غیر فعال تھا۔