data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ماحولیاتی آلودگی سے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنے کی غرض سے زمین کے مدار میں بھیجے گئے سیٹلائٹ کا زمین کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا جس کے بعد وہ خلا میں کھو گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق بے مثال ریزولوشن کے ساتھ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کی پیمائش کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے 8کروڑ 80لاکھ ڈالر مالیت کے میتھین سیٹ کو زمین کے گرد مدار میں بھیجنے کے منصوبے کے لیے امریکی ارب پتی اور ایمیزون کے بانی جیف بیزوس ، امریکی ادارے اینوائرنمنٹل ڈیفنس فنڈ اور نیوزی لینڈ کی حکومت نے معاونت کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق میتھین سیٹ کو مارچ 2024 ء میں زمین کے گرد مدار میں بھیجا گیا تھا۔ اس نے تکنیکی مسائل سے دوچار ہونے کے بعد گزشتہ ماہ کی 20 تاریخ کو اپنے زمینی کنٹرولرز کو جواب دینا بند کر دیا تھا۔ اس سے رابطے کی بحالی کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں اور اس کے 3میں سے ایک تھرسٹر نے بھی کام چھوڑ دیا۔ نیوزی لینڈ کی خلائی ایجنسی کے ایک سینئر اہلکار اینڈریو جانسن نے اس کو واضح طور پر ایک مایوس کن پیش رفت قرار دیا ہے۔ اینوائرنمنٹل ڈیفنس فنڈ کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود فضا میں میتھین کے تناسب میں تبدیلیوں سے باخبر رہنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سوشل میڈیا کا سیریل کلر، ہوش اُڑا دینے والی تفصیلات سامنے آ گئیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹوکیو میں جاپانی تاریخ کے ایک بدنام ترین مجرم تاکا ہیرو شیریشی المعروف “ٹوئٹر کلر” کو تین سال کے وقفے کے بعد سزائے موت دے دی گئی۔

یہ سزا ان جرائم کی پاداش میں دی گئی جو اس نے 2017 میں کیے تھے۔ شیریشی نے 8 خواتین اور 1 مرد کو انتہائی بے رحمی سے قتل کیا تھا۔ اس کی سفاکی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا، خاص طور پر ٹوئٹر (اب ایکس) کے ذریعے ذہنی دباؤ اور خودکشی کی خواہش رکھنے والوں کو نشانہ بناتا تھا۔

اس نے خود کو کبھی “ہینگ مین” تو کبھی “سوئسائیڈ پارٹنر” ظاہر کر کے لوگوں سے رابطہ کیا اور ملاقات کے بہانے انہیں اپنے اپارٹمنٹ میں بلا کر نشہ آور چیزیں دے کر پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، پھر گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔ لاشوں کے ٹکڑے کر کے فریزر یا کولرز میں محفوظ کرتا اور کیمیکل اسپرے کر کے بو چھپاتا۔

اس کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب ایک مقتولہ کے بھائی نے اپنی بہن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کھنگالا، پولیس نے جعلی اکاؤنٹ بنا کر مجرم سے رابطہ کیا اور فلیٹ پر چھاپے کے دوران انسان کے اعضاء ملے۔

شیریشی نے عدالت میں اپنے تمام جرائم کا اعتراف کیا اور کہا کہ اس نے یہ سب مالی فائدے اور جنسی تسکین کے لیے کیا۔ آج جاپان میں اسے سزائے موت دے کر ان تمام مظلوموں کو انصاف دے دیا گیا جن کی زندگیاں اس نے چھین لیں۔

متعلقہ مضامین

  • چین کا بلیک آؤٹ بم‘ بجلی گھر ناکارہ بنانے کی صلاحیت سے لیس
  • بنگلورو کے چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم کی بجلی کاٹ دی گئی
  • جاپان کا موسمیاتی تبدیلی کیلیے تیسرا سیٹلائٹ روانہ
  • پنجاب اسمبلی: معطل ہونے والے 26 ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز
  • سوشل میڈیا کا سیریل کلر، ہوش اُڑا دینے والی تفصیلات سامنے آ گئیں
  • گلبرگ ٹاؤن کا ماحولیاتی واٹر ہارویسٹنگ منصوبہ ‘ مون سون میں نمایاں کامیابی
  • جاپان نے موسمیاتی نگرانی کے لیے تیسرا سیٹلائٹ روانہ کردیا
  • موسم کی پیشگوئی میں بہتری کی اُمید: جاپان کا ماحولیاتی سیٹلائٹ خلا میں روانہ
  • فضائی آلودگی: برطانیہ میں دمے کی بڑھتی ہوئی بیماری کا اہم سبب