مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کیلئے کراچی میں تاجروں کی ہڑتال، کاروبار بند
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اسلام ٹائمز: تاجر رہنما شاکر فینسی نے کہا کہ میٹھادر، اولڈ سٹی ایریا اور صرافہ بازار بھی فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لیے بند رکھا گیا۔ غزہ میں اسرائیل کی جارحیت اور بدترین ظلم کے خلاف کراچی کی ہول سیل مارکیٹیں بھی بند ہیں۔ تاجر رہنما عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار آج بند رہی، اس کے علاوہ آرام باغ ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے کراچی کے تاجروں کی اس ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کاروبار بند کر رکھا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی کے تاجروں نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی فوج کی بربریت کے خلاف ہڑتال کی، جس کے باعث شہر کی تمام مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند رہیں۔ تفصیلات کے مطابق تاجر رہنما رضوان عرفان نے تاجروں سے درخواست کی تھی کہ آج مارکیٹیں بند کرکے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کریں، انہوں نے اسرائیلی بربریت کی مذمت بھی کی جس کے بعد آج شہر قائد میں موبائل مارکیٹ، الیکٹرانکس مارکیٹ، ہول سیل مارکیٹیں، جوڑیا بازار، آرام باغ سمیت دیگر تجارتی مراکز میں دکانیں اور کاوربار بند رہے۔ تاجر رہنما شاکر فینسی نے کہا کہ میٹھادر، اولڈ سٹی ایریا اور صرافہ بازار بھی فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لیے بند رکھا گیا۔ غزہ میں اسرائیل کی جارحیت اور بدترین ظلم کے خلاف کراچی کی ہول سیل مارکیٹیں بھی بند ہیں۔ تاجر رہنما عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار آج بند رہی، اس کے علاوہ آرام باغ ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے کراچی کے تاجروں کی اس ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کاروبار بند کر رکھا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلسطینی عوام سے تاجر رہنما نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی: سٹی کورٹ میں وکلاء کی ہڑتال، سائلین پریشان
— فائل فوٹوکراچی میں سٹی کورٹ میں وکلاء کی جانب سے ہڑتال کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
سندھ بار کونسل کی کال پر کراچی بار نے سٹی کورٹ میں ہڑتال کردی،
آج صبح وکلاء نے سٹی کورٹ کے داخلی دروازے بند کردیے جس کے بعد عدالت کے باہر سائلین کا رش گیا اور عدالتی کارروائی معطل ہوگئی۔
کراچی میں شہری کو دوست سے ملنے پولیس اسٹیشن آنا مہنگا پڑ گیا۔
سندھ بار کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وکلاء برادری کے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ سندھ بار کونسل نے نہروں کی تعمیر کے معاملے پر غیر معینہ مدت کے لیے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔