خیبر پختونخوا میں امن و امان کیلئے جامع منصوبہ تشکیل دیا جا رہا ہے، پرویز خٹک
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
نوشہرہ میں غیر رسمی گفتگو میں مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ صوبے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عمل جلد شروع کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت ہی اصل سیاست ہے، ملک میں امن قائم نہ ہو تو سیاست محفوظ رہےگی نہ ہی معیشت۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے داخلہ امور پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کیلئے جامع منصوبہ تشکیل دیا جا رہا ہے۔ نوشہرہ میں غیر رسمی گفتگو میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ صوبے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عمل جلد شروع کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت ہی اصل سیاست ہے، ملک میں امن قائم نہ ہو تو سیاست محفوظ رہےگی نہ ہی معیشت۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کیلئے جامع منصوبہ تشکیل دیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خیبر پختونخوا بار کونسل کے انتخابات میں ملگری وکیلان 13 نشستوں پر کامیاب
پشاور:پشاور میں خیبر پختونخوا بار کونسل کے 28 نشستوں کے غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق اے این پی سے وابستہ ملگری وکیلان نے برتری حاصل کرتے ہوئے 13 نشستیں اپنے نام کرلی ہیں۔
پشاور، مردان، صوابی، سوات اور کرک سے بھی ملگری وکیلان کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
پشاور کی سات نشستوں میں سے ملگری وکیلان نے چار، انصاف لائرز فورم نے دو جبکہ ایک آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق ملگری وکیلان کے حضر حیات نے سب سے زیادہ 926 ووٹ حاصل کیے جبکہ فضل واحد نے 893 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔
انصاف لائرز فورم کی صوفیہ نورین نے 880 ووٹ اور علی زمان نے 875 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ ملگری وکیلان کے رفیق مہمند نے 861 ووٹ حاصل کیے، جبکہ آزاد امیدوار محمد سعید 828 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ملگری وکیلان کے بابر خان یوسفزئی نے بھی 792 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی۔
دیگر اضلاع میں بھی ملگری وکیلان نے اپنی برتری برقرار رکھی۔ مردان، صوابی، سوات اور کرک سے ان کے امیدوار کامیاب ہوئے۔
پیپلز لائر فورم کے سعید حکیم نے بونیر جبکہ حشمت نے ڈیرہ اسماعیل خان سے کامیابی حاصل کی۔ جمعیت لائر فورم کے فواد خان اور وقارالملک نے اپنی اپنی نشستوں پر میدان مار لیا۔ مسلم لائر فورم کے حمایت یافتہ محمد علی خان ایبٹ آباد سے کامیاب ہوئے، جب کہ چترال سے اسلامک لائر فورم کے اکرام حسین کامیاب قرار پائے۔ آزاد امیدواروں میں فدا گل آفریدی اور محمد سعید نمایاں رہے۔
صوبے بھر میں بار کونسل انتخابات کے نتائج کے مطابق اس بار ملگری وکیلان نے واضح برتری حاصل کی ہے جبکہ دیگر فورمز کو محدود کامیابیاں مل سکیں۔