قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے درمیان کہا سنی ہوگئی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے طلال چوہدری کے بیان کو جھوٹ کہہ دیا۔

قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اظہار خیال کیا اور کہا کہ روزانہ سیکڑوں آپریشن انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے جاتے ہیں، کاٹلنگ ایک ایسا علاقہ ہے، جہاں سویلین آبادی نہیں۔

چیزیں ٹھیک ہونے کے بجائے مزید خراب ہو رہی ہیں، ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملک میں.

..

اس بات پر عمر ایوب نے کہا کہ وزیر صاحب جھوٹ بول رہے ہیں، ان کو علاقے کا معلوم ہی نہیں۔

جواباً طلال چوہدری نے کہا کہ اگر یہ میری بات نہیں سنیں گے تو کیسے چلے گا؟ کاٹلنگ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، مارے گئے دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ کے بیان پر اپوزیشن لیڈر نے احتجاج کیا تو اسپیکر نے عمر ایوب سے کہا کہ آپ کی باری تھی اس وقت 4 ممبران کو بات کرنے دی۔

دوران اجلاس طلال چوہدری کے بیان پر پی ٹی آئی کے ارکان ایوان سے چلے گئے اور تھوڑی دیر بعد واپس آگئے اور جھوٹا، جھوٹا، جھوٹ جھوٹ کے نعرے لگائے۔

وزیر مملکت نے تقریر جاری رکھی اور کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں میں ترقی کا ذمے صوبوں کا ہے، این ایف سے ایوارڈ کے تحت ملنے والے حصے کے مطابق انہوں نے کیا ترقی کی؟

انہوں نےمزید کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں سی ٹی ڈی کا ادارہ نہیں بناسکی، یہ خیبر پختونخوا میں فارنزک لیب نہیں بناسکے، پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کو بارڈر کھول کر آباد کیا۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ یہ کاٹلنگ کے واقعے پر سیاست کررہے ہیں، انہوں نے بنوں میں دہشت گرد حملے کی مذمت تک نہیں کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد امن امان کی ذمے داری کس کی ہے؟، یہ نہیں پوچھتے کہ کس نے کتنی قربانی دی، یہ بتائیں کاؤنٹر ٹیررازم فورس کتنے اضلاع میں بنائی؟

وزیر مملکت نے کہا کہ پورے پشاور میں 100 کیمرے نہیں ہیں، یہ کیسے جنگ لڑیں گے، یہ سیف سٹی اور فارنزک لیب نہیں بناسکے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی طلال چوہدری وزیر مملکت عمر ایوب

پڑھیں:

9 مئی واقعات پی ٹی آئی کی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تھے، طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پی ٹی آئی کی باقاعدہ منصوبہ بندی کا نتیجہ تھے، شرپسند عناصر نے لاہور میں جناح ہاؤس سمیت مختلف سرکاری و نجی املاک کو نذرآتش کیا، اور سوشل میڈیا پر خود ویڈیوز شیئر کرکے اپنی شناخت ظاہر کی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ لاہور میں 9 مئی کو 14 مختلف مقامات پر حملے ہوئے، سرور روڈ پر پولیس اور سرکاری گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، اور تھانوں پر بھی حملے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات میں 82 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: 9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، محمودالرشید، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قید کی سزا

ان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے رہنماؤں سے رابطے میں تھے، جناح ہاؤس کے جلنے پر فاتحانہ تقاریر کی گئیں، اور پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے خود ہی اپنی کارروائیوں کی ویڈیوز آن لائن اپلوڈ کیں، جن کی بنیاد پر گرفتاریاں اور سزائیں ممکن ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ 14 مقدمات میں سے 6 میں ملزمان بری ہوئے، باقی مقدمات میں سزائیں دی جاچکی ہیں۔ ریاست ایسے واقعات پر چشم پوشی نہیں کر سکتی، اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

9 مئی پی ٹی آئی جناح ہاؤس طلال چوہدری مسلم لیگ ن وزیر مملکت داخلہ

متعلقہ مضامین

  • گنڈا پور مولا جٹ کی طرح بیانات دیتے ہیں کے پی میں تو آپریشن چل رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا
  • 4اکتوبر احتجاج کے مقدمات؛عمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری،عدم حاضری پر ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم
  • پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے؟ طلال چوہدری
  • سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اظہر انتقال کر گئے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا اظہار افسوس
  • ٹی ٹی پی کے نمبرز اور گروپس بلاک کیے جائیں، وزیر مملکت طلال چوہدری کا واٹس ایپ سے مطالبہ
  • 9 مئی کے واقعات میں ڈی آئی جی کی آنکھ ضائع ہوئی، وہ آج بھی کوما میں ہیں: طلال چوہدری
  • 9 مئی واقعات پی ٹی آئی کی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تھے، طلال چوہدری
  • اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی پیرا گلائیڈنگ کرتے ویڈیو وائرل
  • ملک احمد بھچر کا انسداد دہشت گردی عدالت کی سزا کو چیلنج کرنے کا اعلان
  • نو مئی کیس؛ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر کو 10 سال قید کی سزا