Islam Times:
2025-11-03@06:55:51 GMT

علامہ سید جواد نقوی کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

معروف مذہبی اسکالر علامہ سید جواد نقوی نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان (س) کے سربراہ، مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

علامہ سید جواد نقوی کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد

علامہ سید جواد نقوی کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد

علامہ سید جواد نقوی کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد

علامہ سید جواد نقوی کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد

علامہ سید جواد نقوی کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد

علامہ سید جواد نقوی کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد

علامہ سید جواد نقوی کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد

علامہ سید جواد نقوی کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد

علامہ سید جواد نقوی کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد

اسلام ٹائمز۔ معروف مذہبی اسکالر علامہ سید جواد نقوی نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان (س) کے سربراہ، مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نائب مہتمم دارالعلوم مولانا راشد الحق سمیع اور سیاسی جانشین مولانا عبدالحق ثانی سے الحق دفتر میں ملاقات کی۔ علامہ جواد نقوی نے مولانا حامد الحق حقانی کی دینی، قومی اور سیاسی خدمات کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے ان کی گراں قدر کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

دنیا کی زندگی عارضی، آخرت دائمی ہے، علامہ رانا محمد ادریس قادری

جامع  مسجد شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے ’’فکرِ آخرت‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کا کہنا تھا کہ ایمانِ کامل کا تقاضا ہے کہ انسان دنیاوی زندگی کو امتحان گاہ سمجھے اور آخرت کی کامیابی کے لیے نیک اعمال کرے۔ دنیا کی زندگی عارضی اور فانی ہے جبکہ آخرت کی زندگی ہمیشہ باقی رہنے والی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظمِ اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے ’’فکرِ آخرت‘‘ کے موضوع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمانِ کامل کا تقاضا ہے کہ انسان دنیاوی زندگی کو امتحان گاہ سمجھے اور آخرت کی کامیابی کے لیے نیک اعمال کرے۔ دنیا کی زندگی عارضی اور فانی ہے جبکہ آخرت کی زندگی ہمیشہ باقی رہنے والی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مومن کی اصل کامیابی دنیاوی مال و دولت میں نہیں بلکہ آخرت کی نجات میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلمان اپنے اعمال کا محاسبہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نماز، صدقہ اور حسن اخلاق کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ قیامت کے دن سرخرو ہو سکیں۔ آج کا انسان دنیا کی چمک دمک میں گم ہو چکا ہے اور فکرِ آخرت سے غافل ہو کر گناہوں میں مبتلا ہے۔ دولت، عہدہ، اور شہرت کی دوڑ نے انسان کو روحانی سکون سے محروم کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بندہ یہ یقین رکھے کہ اسے ایک دن اپنے رب کے حضور جواب دہ ہونا ہے تو وہ کبھی کسی پر ظلم نہ کرے اور اپنی زندگی کے ہر پہلو کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھال لے۔ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کہا کہ قبر میں تنہائی، حشر کا میدان، اور اعمال کا وزن وہ حقائق ہیں جنہیں بھول جانا سب سے بڑی غفلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ عقل مند وہ ہے جو اپنے نفس کا محاسبہ کرے اور مرنے کے بعد کی زندگی کیلئے تیاری کرے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ دنیا کی فانی زیب و زینت میں الجھنے کے بجائے اپنی آخرت سنوارنے کی فکر کریں، کیونکہ ’’جس نے اپنی آخرت سنوار لی، اس نے سب کچھ پا لیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے راولپنڈی میں بنو قابل پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ جواد اودیگر نے ان کا استقبال کیا
  • پیپلز پارٹی، نون لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
  • پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہوتو ملک ٹھیک ہوسکتاہے: سراج الحق
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو ملک سنبھل سکتا ہے، سراج الحق
  • پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
  • مشہد مقدس، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر تقوی کا ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کا دورہ 
  • تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ اور مستقبل ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • دنیا کی زندگی عارضی، آخرت دائمی ہے، علامہ رانا محمد ادریس قادری