ملتان، کسٹم کا جعفر ایکسپریس پر چھاپہ، کروڑوں ڈالر کا اسمگل شدہ سامان برآمد
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
کسٹم حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس سے اسمگل شدہ برآمد سامان کی مالیت 2 کروڑ 48 لاکھ ڈالر سے زائد بنتی ہے۔ کسٹم حکام نے بتایا کہ خشک دودھ، ٹائرز، امپورٹڈ چاکلیٹ، نیل پالش و دیگر سامان پکڑا گیا، اسمگل شدہ سامان بریک وین لگیج وین میں چھپایا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان، پاکستان کسٹم انفورسمنٹ کا جعفر ایکسپریس پر چھاپہ، اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔ کسٹم حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس سے اسمگل شدہ برآمد سامان کی مالیت 2 کروڑ 48 لاکھ ڈالر سے زائد بنتی ہے۔ کسٹم حکام نے بتایا کہ خشک دودھ، ٹائرز، امپورٹڈ چاکلیٹ، نیل پالش و دیگر سامان پکڑا گیا، اسمگل شدہ سامان بریک وین لگیج وین میں چھپایا گیا تھا۔ خیال رہے کہ پچھلے ہفتے پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کراچی کے نجی بس ٹرمینل کے گوداموں پرسچل رینجرز کے ہمراہ مشترکہ کارروائیوں میں 3 کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کی گئیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسمگل شدہ سامان جعفر ایکسپریس کسٹم حکام
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ پر سامان چوری کا الزام، ایک ملازم زیرحراست
فائل فوٹوکراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان چوری کرنے کے الزام میں قومی ایئرلائن کے ایک ملازم کو حراست میں لے لیا گیا۔
خاتون مسافر نے کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کو اپنا سامان چوری ہونے کی شکایات کی تھی۔ایئرپورٹ انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملازم کو حراست میں لیا۔
ذرائع کے مطابق پکڑا گیا ملازم شعبہ انجینئرنگ سے تعلق رکھتا ہے، پکڑنے کے دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
زیرحراست ملازم کو اے ایس ایف کے حوالے کردیا گیا، ملازم کا ایئرپورٹ انٹری پاس ضبط کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔